محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کے فضل سے اور آپ کی دعائوں سے یہ حقیر بندہ سعودی عرب خیروعافیت سے پہنچ گیا اور اللہ تعالیٰ کی توفیق سے عمرہ بھی کرلیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا بہت احسان ہے کہ اس نے اس جوانی میں اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائی‘ بس اس کریم کا شکر کیسے ادا کروں کہ اس نے مجھ جیسے گنہگار کو یہ شرف بخشا۔ جب خانہ کعبہ پر میری پہلی نظر پڑی تو سب سے پہلے میں نے اپنے ایمان کی حفاظت کیلئے دعا مانگی کہ اللہ تونے مجھے تھوڑی بہت توفیق دی ہے نماز کی اور درس سننے اور اس پر عمل کرنے کی اس توفیق کو نہ چھیننا اور اپنی اولاد کیلئے اور پھر آپ کیلئے‘ تسبیح خانے کیلئے اور جس جس شخص نے دعا کیلئے کہا تھا ان کیلئے اور پورے عالم کیلئے غیرمسلمانوں کیلئے بس جو جو دل میں آیا۔ اللہ سے باتیں کی اور اللہ نے یہ بھی توفیق دی کہ میرے ان ناپاک ہونٹوں نے حجرے اسود کو بوسہ دیا۔ حضرت جی میں اپنے دل کی کیفیات کو بیان نہیں کرسکتا۔ بس اب اپنے آقا پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک کی زیارت کا شرف حاصل کرنا ہے انشاءاللہ اس ہفتے ترتیب بنائی ہے اگر اس حقیر کا بلاوا ہوا تو یہ شرف بھی نصیب ہوجائے گا۔ حکیم صاحب یہ سب درس میں آنے کی برکت سے مجھے ملا ہے۔ (ایک مخلص)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں