Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درس روحانیت و امن (حکیم طارق محمود مجذوبی چغتائی)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2011ء

(ہفتہ وار درس سے اقتباس) کتے میں کثرت اور بکری میں برکت یہ بتائیں کہ جتنے کتیا کے بچے ہوتے ہیںاورجبکہ بکر ی کا عام طور پر ایک بچہ ہوتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ کتے کے ریوڑ ہونے چاہئیں ۔اگر کتے میں برکت ہوتی، تو کتے کے ریوڑ ہوتے لیکن کتوں کے ریوڑ نہیں ہوتے بلکہ بکریوں کے ریوڑ ہوتے ہیں۔ کیونکہ حلال میں برکت ہے حرام میں کثرت ہے اور ہم کثرت کے دھوکے میں آ جاتے ہیں کہ شاید اس کثرت سے کام بن جائے گا لیکن نہیں بنے گا سچی بات ہے نہیں بنے گا ۔ گھر کے اجاڑ کے چار اسباب زندگی کے دن رات میں ہم دیکھیں کہ کونسا ایسا عمل ہے جس سے اللہ کی برکت ہمارے گھروں سے نکل رہی ہے ۔ میں نے آ پ کواس شخص کی کہانی سنائی تھیں جس نے کہا تھا کہ میرے گھر میں پتھر آتے ہیں ہر چیز گھر کی ٹوٹ جاتی ہے آدمی کو نہیں لگتے ۔ 1)تو میں نے پہلا سوال یہ کیا: یہ بتائیںآپ کے گھر میں ننگے سر عورت ہے اور وہ عورت جب مرد گھر میں نہ ہوں تب بھی ننگے سرنہ ہو؟۔ اس شخص نے کہا: نہیں ۔ 2)دوسراسوال یہ کیا کہ گھر میں کوئی جاندار کی تصویر ہے۔ کہا:نہیں ہے۔ 3)کوئی کتا ہے آپ کے گھر میں۔ 4)اور آخری چیز پوچھی گھر میں بے نمازی ہے؟ کہا :بے نمازی نہیں ہے ننگے سر عورت سے گھروں کی بربادی میں سوچنے لگا کہ ننگے سر عورت سے تو یہ کام بنتا ہے کہ گھروں میں سے برکت اٹھ جاتی ہے اور جب عورت چہرے کا حجاب اٹھا دیتی ہے تو اس وقت کیا بنتاہو گا پھر کہتے ہیں گھر میں چین نہیں ہے‘ پھر کہتے ہیں گھروں میں ایئر کنڈیشنڈ کی ٹھنڈک ہے اندر آگ کی جلن ہے بے چینی‘ بے کلی‘ بے قراری ہے۔ وہ برکت والی چیزوں کوتو ہم نے دھکے دے کر گھروں سے نکال دیا تو چین کیسے آئے گا تیری زندگی میں۔ پھر یہ مایوس ہو گا، بے چین ہو گا، تجھے کسی پل چین نہیں آئے گا ۔ چین والی زندگی ،چین والے اعمال اور سکون والی زندگی کو اور سکون والے اہتمام کو سب کو تو ہم نے گھروں سے نکال دیا ہے ۔ پھر تو سکون اور چین کیسے مانگتا ہے؟ دیوانہ ہے! جَوبو کر تو گندم کی توقع رکھتا ہے ۔ یہ بات تجھے کس نے سمجھائی ہے ؟یہ سلیقہ کس نے دیا ہے ؟ کہنے لگے تیرے گھر کوئی ننگے سر عورت ہے جواب دیا نہیں اچھا تو معلوم ہوا کہ برکت کا ایک عمل موجود ہے۔ مرد کی ولایت میں عورت کاکردار آج آپ کو ایک نکتے کی بات عرض کرتا جاﺅں فقیر کی بات ہے.... عورت چاہے تو مرد کو برکت دے دے عورت چاہے تو مرد کو نحوست دے دے ۔ ایک درویش تھے مصلّے پانی پر رکھ کر نماز پڑھتے تھے اور مصلیٰ پانی میں بھیگتا نہیں تھا اور ڈوبتا نہیں تھا ۔ ان کی بیوی کہنے لگی: میری وجہ سے کرتا ہے۔ کہنے لگے :تیری وجہ سے کیسے ۔کہنے لگی: اچھا پھر کل دکھانا ۔ دوسرے دن جب وہ پانی پر گئے تو مصلیٰ رکھا اور وہ پانی میں ڈوب گیا ۔ وہ واپس آ گئے اور حیران ہوئے کہ تونے چیلنج کیا تھا واقعی بات تو ویسی ہی ہو گئی ۔ بیوی کہنے لگی: میں سنتوں کا اہتمام کرتی تھی باوضو رہتی تھی ذکر تسبیحات کرتی تھی اپنی عزت کی اپنی نظر کی اور تیرے مال کی حفاظت کرتی تھی ۔ تیرے مال کی خیانت نہیں کرتی تھی۔ تیری چیزوں کی خیانت نہ کرتی تھی ۔ ان ہی اعمال کے ساتھ غذا پکاتی تھی اور تجھے کھلاتی تھی‘ تیری خدمت کرتی تھی‘ تیرے اندر برکت ہوئی اور اللہ جل شانہ نے اس برکت کی برکت سے پانی تجھ پہ مسخر کر دیا اور تجھے تسخیر دی پانی پر ۔ میں نے کچھ دنوں کیلئے وہ اعمال چھوڑ دیے تھے ۔ میں نے کہا تھا کہ اب کرکے دکھاﺅ ۔ عورت‘ گھر کوجنت یا جہنم بنادے میر ے حضرت خواجہ سیدمحمد عبداللہ ہجویری رحمةاللہ علیہ فرماتے تھے (بڑے عرصے کے بعدبات یاد آئی)عورت نوے فیصد چاہے تو گھر کو جہنم بنا دے ‘گھر کو چاہے تو جنت بنا دے‘ نوے فیصد اس میں عورت کا ہاتھ ہے ،دس فیصد صرف مرد کا ہاتھ ہے۔ ظالم مرد یاعورتیں سب سے بڑی غفلت آج ہماری عورتوں کی تربیت نہ کرنے کی ہے اس میںمردوں کا قصور بہت زیادہ ہے ہم اپنی عورتوں کی تربیت نہیں کرتے ایمان اور اعمال کی، اللہ کے تعلق کی ،عورتوں کو‘ بچوں کو وقت نہیں دیتے، ان کو دینی ماحول نہیں دیتے ، ان کو دینی ماحول میں لے کر ہی نہیں جاتے، ہمارے پاس وقت ہی نہیں ہے، یہی عورت جب بیمار ہو جاتی ہے، پھر ساری مصروفیات چھوڑ کر اس کو ڈاکٹر اور معالج کے پاس لے جاتے ہیں، وہی عورت جب روحانی بیمار ہے ،اس کے لئے تو کوئی روحانی معالج کے پاس یا روحانی مجالس یا روحانی تعلق کو نہیں لیتے۔ ہم ظالم ہیں۔ جاندار کی تصاویر نقصان ہی نقصان میںدوستوں سے کہہ رہا تھاجاندار کی تصویر کا عالم تو یہ ہے کہ جاندار کی تصویر ہے اور وہ غیر متحرک ہے اوراگر گھر میں کوئی ایسی چیز ہو جس میں جاندار کی متحرک تصویر یں آتی ہوں اور غیر محرم کی تصویریں آتی ہوں اور عورت یا بہن ،اپنے بھائی کے ساتھ بیٹھ کے غیر محرم کی تصویر دیکھتی ہے ،ایسا نظام ہے، گھر گھر میں تو، اس گھر کی برکتوں کا کیا بنے گا، ذرا ٹھنڈے دل سے بیٹھ کے خود ہی سوچیں !اس گھر کی رحمتوں کا کیا بنے گا، اس گھر میں چین آئے گا ؟ سکون آئے گا ؟ وہ سکون اور چین اور برکت کے سارے معاملات اور دروازے تو ہم نے بند کر دئیے ہیں اور چین اور سکون اور برکت کے سارے اسباب تو ہم نے خود بخود اپنے ہاتھوں سے ختم کر دیئے اور توڑ دیئے۔ اوربے برکتی کے سارے اسباب کو ہم نے جوڑا اور سنوارا ۔ کتوں کی اہمیت ہے مگر ہمارے پڑوسی ہیں انہوں نے کتا حفاظت کیلئے پال رکھا ہے شریعت میں اس کی کوئی توجیہہ ہے یہ بھی علماءسے پوچھ کر کریں میں اس دن سامنے گھر میں گیا وہاں بڑے بڑے دو کتے ہیں ۔بڑے بڑے پتیلے چولہے پر چڑھے ہوئے تھے میں نے کہا یہ کیا ہے تو کہنے لگے: کتوں کے لئے گوشت ابل رہا ہے ان کے لئے باقاعدہ چھوٹی چھوٹی چارپائیاں بنی ہوئی ہیں اس پر گدے بچھے ہوئے ہیں ۔ (جاری ہے)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 527 reviews.