Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

محرم الحرام میں قرب الٰہی پانے کے طریقے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2008ء

پہلی محرم الحرام کو جو یہ دعا پڑھے تو شیطان لعین سے محفوظ رہے اور سارا سال دو فرشتے اس کی حفا ظت پر مقرر ہو ں دعایہ ہے: اَللّٰھُمَّ اَنتَ الاَبَدِیُّ القَدِیمُ وَھٰذِہ سَنَة جَدِ یدَة اَسئَلُکَ فِیھَا العِصمَةَ مِنَ الشَّیطٰنِ وَاَولِیَائِ ہ وَالعَونَ عَلٰی ھٰذِھِ النَّفسِ الاَ مَّارَةَ بِالسُّو ئِ وَالاِ شتِغَالِ بِمَا یُقَرِّ بُنِی اِلَیکَ یَا کَرِیمُ ( نزہتہ المجا لس ) چار رکعت نفل حضر ت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مر وی ہے کہ جس نے عا شو رہ کے دن چار رکعت نما ز اس طر ح پڑھی کہ ہر رکعت میں ایک دفعہ سورئہ فاتحہ اور پچا س بار سورئہ اخلا ص پڑھی، اللہ تعالیٰ نے اس کے پچا س بر س گزشتہ کے اور پچا س بر س آئندہ کے گنا ہ معاف فرمائے گا۔ جنت میں اس کے لیے نو ر کے ہز ار محل تعمیر کرائے گا۔ ایک اور حدیث میں چار رکعتیں دو سلا مو ں کے ساتھ مذکو ر ہیں۔ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ، سورئہ انزال، سورئہ کا فرون اور سورئہ اخلا ص ایک ایک دفعہ اور نما ز سے فرا غت کے بعد ستر بار درود شریف پڑھنا مذکو ر ہے۔ حضرت شبلی رحمتہ اللہ علیہ کا معمول حضرت شبلی رحمتہ اللہ علیہ ہر روزیکم محرم سے دس محر م تک چار رکعت نفل پڑھا کر تے تھے۔ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ ایک بار، سورئہ اخلاص پندرہ بار اور بعد سلا م کے اس کا ثوا ب حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی روح مبارک کے حضور پیش کرتے۔ تو ایک دن حضرت شبلی رحمتہ اللہ علیہ نے خواب میں دیکھا کہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے حضرت شبلی رحمتہ اللہ علیہ کی طر ف سے منہ پھیر لیا۔ حضرت شبلی رحمتہ اللہ علیہ نے عر ض کیا کہ آقا رضی اللہ عنہ مجھ سے کیا خطا سر زد ہو ئی ؟ فرما یا خطا نہیں، ہما ری آنکھیں تمھا رے احسان سے شرمندہ ہیں۔ جب تک ہم قیا مت میںاس کا بدلہ نہ دلوا لیں گے اس وقت تک ہم آنکھ ملانے کے قابل نہیں ہیں۔ اس نما ز کے پڑھنے والے کی صاحبزادگا ن ِ سید کونین اقیامت کے دن شفا عت فرمائیں گے (جواہر غیبی ) چھ رکعت نفل جو کوئی چھ رکعت ایک ہی سلام سے نفل ادا کرے ہر رکعت میں بعد الحمد شریف کے چھ سورتیں پڑھے، والشمس، القدر، الزلزال، سورئہ اخلا ص، سورئہ فلق اور سورئہ الناس بعد نما ز سجد ہ میں جا کر سورة الکا فرون پڑھے تو اللہ تعالیٰ سے جو حاجت طلب کرے گا پوری ہو گی۔ نوافل کا اجر جو کوئی عا شورہ کے رو ز چار رکعت نما ز پڑھے کہ ہر رکعت میں بعد الحمد شریف کے گیا رہ مر تبہ سورئہ اخلا ص پڑھے۔ سلام کے بعد کثر ت سے سبو ح قدوس ربنا ور ب الملیکةوالروح پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے پچا س بر س کے گنا ہ بخش دیتا ہے اور اس کے لیے ایک نورانی منبر بنا تا ہے۔ نو افل برائے روشنی قبر عا شور ہ کی را ت دو رکعت نفل قبر کی رو شنی کے وا سطے پڑھے جاتے ہیں جن کی ترکیب یہ ہے کہ ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد تین تین دفعہسورئہ اخلاص پڑھے جو آدمی اس رات میں یہ نماز پڑھے گا تواللہ تبارک و تعالیٰ قیا مت تک اس کی قبر روشن رکھے گا۔ حضرت خو اجہ غریب نوا ز رحمتہ اللہ علیہ کا فرمان ایک اور نما ز جو حضرت خو اجہ غریب نوا ز رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے اورا د میں لکھی ہو ئی ہے وہ بھی دو رکعت ہیں اور ہر رکعت میں سورئہ فا تحہ کے بعد سورئہ یسین ایک ایک بار پڑھے۔ چھ رکعت نوافل کا اجر ایک اور روایت میں چھ رکعتیں آئی ہیں۔ ا ن کی ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد دس دس مرتبہ قل ہو اللہ احد پڑھے۔ اس نماز کے پڑھنے والے کو اللہ کریم بہشت میں دو ہزار محل عطا فرمائے گا۔ اور ہر محل میں ہزار دروازے یا قوت کے ہو ں گے اور ہر دروا زہ پر ایک تخت ہو گا۔ اس تخت پر ایک حور بیٹھی ہو گی اور اس کے علا وہ چھ ہزار بلائیں اس نمازی سے دور کی جا تی ہیں اور چھ ہزار نیکیاں اس کے نامہ اعمال میں لکھی جا تی ہیں۔ دورکعت نما ز نوا فل یکم محرم الحرام کے دن دو رکعت نماز نفل اس طر ح پڑھے کہ ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد تین مر تبہ قل ہو اللہ احد پڑھے۔ سلا م کے بعد ہا تھ اٹھا کر یہ دعا پڑھے۔ اللَّھُمَّ اَنتَ اللّٰہُ الاَ بَدُ القَدِیمُ ھٰذِہ سَنَة جَدِیدَة اَسئَلُکَ فِیھَا العِصمَةَ مِنَ الشَّیطٰنِ الرَّجِیمِ وَالاَمَانَ مِنَ السُّلطَانِ الجَا بِرِ وَمِن شَرِّ کُلِّ ذِی شَرٍّ وَّ مِنَ البَلَا وَالاٰفَاتِ وَ اَسئلُکَ العَونَ وَالعَدلَ عَلٰی ھٰذِہِ النَّفسِ الاَمَّارَةِ بِاَلسُّوئِ وَالاِشتِغَالِ یِمَا یُقَرِّبُنِی اِلَیکَ یَا بَرُّ یَا رَئُ و فُ یَا رَحِیمُ یَاذَالجَلَالِ وَالاِکرَامِ ط جو شخص اس نما ز کو پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے اوپر دو فرشتے مقرر کر دیگا تا کہ وہ اس کے کا روبار میں اس کی مدد کریں اور شیطان لعین کہتا ہے کہ افسو س ! میں اس شخص سے تمام سال نا امید ہوا۔ سور کعت نو افل شبِ عا شورہ میں 100 رکعت نوافل اس طر ح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد تین مر تبہ سورئہ اخلا ص پڑھے۔ نوافل مکمل کر نے کے بعد اطمینان سے بیٹھ کر 70 مر تبہ استغفار پڑھے۔ اس کا اجر بے حسا ب ہے۔ ایام عا شورہ کے نفلی روزے عا شورہ کے نفلی رو زوں کے با رے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مندرجہ ذیل ہیں۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، رمضان کے بعد دوسرے فضیلت والے روزے ماہ محرم کے ہیں ۔اور فرض نما زو ں کے بعد افضل ترین عبا دت را ت کے وقت کی ہے۔ ( مسلم )
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 244 reviews.