Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اِدھر وظیفہ پڑھا‘ اُدھر درد غائب

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2011ء

ایک دفعہ میں سرکاری ڈیوٹی کے دوران ایک گائوں سے گزر رہا تھا۔ اچانک ایک کتے نے دائیں ٹانگ پر دانتوں کے نشان لگا دئیے۔ میں نے مالک کو بہت کچھ کہا اور فوراً اسی کے گھر سے سرخ مرچیں پسی ہوئی منگوا کر زخموں پر باندھ دیں اور چل پڑا۔ بہت درد ہورہا تھا نزدیک کوئی ہسپتال وغیرہ نہ تھا۔ ایک جگہ قیام کیا دوسرے دن پیدل چل پڑا۔ راستے میں میرے ایک عزیز رہتے ہیں۔ ان کی ملاقات کیلئے حاضر ہوا۔ سلام دعا کے بعد انہوں نے ٹانگ پر پٹی باندھنے کی وجہ پوچھی تو میں نے تمام واقعہ بیان کردیا۔ پھر وہ میرے پاس بیٹھ گئے۔ اپنی انگشت شہادت سے کچھ لکھا اور دم کیا۔ مجھ سے پوچھا کہ درد اسی طرح ہے یا کم ہوا ہے۔ میں نے جواباً عرض کیا کہ ابھی کافی درد ہے۔ انہوں نے دوسری بار اور پھر تیسری بار کچھ لکھا اور دم بھی کیا اللہ کی قدرت کہ درد میں کافی کمی آگئی۔ میں چائے وغیرہ پی کر رخصت ہوگیا۔ ہسپتال پہنچا۔ ڈاکٹر صاحب واقف تھے انہوں نے ایک ٹیکہ وہاں ہی لگوا دیا اور باقی روزانہ لگوانے کا مشورہ دیا۔ پاگل ہونے کے ڈر سے ایک زیارت پر بھی گیا وہاں بھی بزرگوں نے ایک حیلہ کیا‘ زندگی تھی‘ بچ گیا۔ کوئی نقصان نہ ہوا۔ کچھ ماہ کے بعد میں پھر ان بزرگوں کو ملنے گیا کہ جنہوں نے دم کیا تھا۔ ان سے پوچھا کہ آپ نے کیا لکھا تھا کیا پڑھ کردم کیا تھا۔ انہوں نے بتایا جو کہ درج ذیل ہے:۔ عمل: لیعذبھم سانس بند کرکے انگشت شہادت سے لکھا تھا۔ تین بار لکھنے کے بعد دم کردیا تھا۔ یعنی تین بار سانس روک کر لکھیں اور پھر پھونک دیں۔ اگردرد سے آرام نہ ہوتو دوسری بار اور پھر تیسری بار اسی ترکیب کو دہرائیں۔ درد جہاں بھی ہوگا رک جائیگا۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 433 reviews.