مکہ میں مسلمانو ں کے خلا ف غضب و انتقام کے شعلے بھڑک رہے تھے تو دوسری طرف مدینہ سے یہ خبر مو صول ہوئی کہ اہل مکہ قیدیو ں کو آزاد کر وا سکتے ہیں او ر ہر قیدی کی آزادی کا فدیہ چار ہز ار درہم ہے۔ لہذا ستر (70) اسیروں کی رہا ئی کے لئے دو لا کھ اسی ہزار درہم ادا کرنے ہو ں گے۔ مکہ کے بزرگو ں نے کہا کہ ہمیں قیدیو ں کا فدیہ ادا نہیں کر نا چاہیے کیو نکہ مسلمان مالی طور پر بہت کم حیثیت ہیں۔ اگر انہیں فدیہ کے طور پر اتنی بھاری رقم مو صول ہو گئی تو ان کی حالت سدھر جائے گی لہذا انہیں اپنے ہا تھو ں سے اپنے دشمن کو مالی طور پر مستحکم نہیں کرنا چاہیے۔ لیکن جنگی قیدیو ں کے اہل خاندان بمعہ ابو سفیان بزرگان قریش کے پاس پہنچے اور ان سے درخواست کی کہ ان لو گو ں کو فدیہ ادا کرنے کی اجازت دی جائے تا کہ وہ اپنے عزیز و اقارب کو مسلمانو ں کی قید سے رہائی دلا سکیں۔ لہذا قریش کے سرداروں نے بادل نخواستہ اسرائے جنگ کی آزادی کے لئے فدیہ ادا کرنے کی منظوری دے دی۔ جنگی قیدیوں میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس کا نام تھا ”ابوالعاص “ یہ شخص حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مرحومہ زوجہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ کا بھانجا تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کا شریک حیات بھی۔ دختر پیا مبر صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خاوند کی رہائی کے لئے تین ہز ار درہم فراہم کر لیے لیکن وہ بقیہ ایک ہزار درہم مہیانہ کر سکیں لہذا اس کے بدلے میں انہو ں نے ہار کے دو ٹکڑے جن کی مالیت ایک ہز ار درہم تھی، نقد کے ہمراہ مدینہ روانہ کر دےئے اور پےغام بھجوایا کہ ان کے عوض میرے شوہر کو آزاد کر دیا جائے۔ وہ ہار حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا تھا۔ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اس کو دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے اور صحابہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ مناسب سمجھو تو یہ ہار واپس کر دو اور اس قیدی کو چھوڑ دو۔ چنانچہ ان کو رہا کر دیا گیا۔ صرف اس وعدے پر کہ وہ مکہ پہنچ کر حضرت زینب رضی اللہ عنہا کو مدینہ بھیج دیں۔ جس کو حضرت ابو العاس رضی اللہ عنہ نے پورا کیا۔ بعد ازاں ایسے ہی حسنِ سلوک پر فتح مکہ سے قبل حضرت ابو العاص رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کر لیا۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 243
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں