محترم حکیم صاحب السلام علیکم! حکیم صاحب میں اب پردے کا بہت اہتمام کرتی ہوں‘ ٹی وی سے دور رہتی ہوں اور پانچ وقت کی نماز کے ساتھ تہجد کا بھی اہتمام کرتی ہوں۔ آپ کے درس کا میری زندگی پر بہت اثر ہوا ہے۔ الحمدللہ میرے اندر اس وقت تو بہت سکون ہے اور میں چاہتی ہوں یہ سکون وقت کیساتھ ساتھ زیادہ ہو کم کبھی نہ ہو۔ محترم حکیم صاحب میرے وظائف یہ ہیں:۔
ہر نماز کے بعد: 2 انمول خزانے ایک خاص اور جائز مقصد کیلئے پڑھتی ہوں‘ سات دفعہ ہر نماز کے بعد سورہ توبہ کی آخری آیت (قل حسبی اللہ) والی۔ سات دفعہ آپ ہی نے بیان میں بتایا تھا (بسم اللہ علی دینی و نفسی....) والی دعا۔ آیت الکرسی اور سورہ توبہ کی آخری دو آیات پڑھتی ہوں۔
ذکرو تسبیح: استغفار تین تسبیح‘ درودشریف جس کی آپ نے عبقری میں اجازت دی تھی (صلی اللہ علی محمد) کی تین تسبیح اور اس کے علاوہ ایک تسبیح (شکر والی)۔ قرآن کی تلاوت روزانہ ترجمے کے ساتھ۔ اس کے علاوہ مسنون دعائیں بھی پڑھتی ہوں۔ یہ سب پڑھنے سے میرے اندر بہت سکون ہوتا ہے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ آپ نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ جو شخص راتوں کو اللہ کا قرب اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت چاہتا ہے اسے چاہئے کہ وہ کثرت سے اس کا ورد کریں۔ (بِسمِ اللّٰہِ عَلٰی دِینِی اَللّٰہُ حَافِظُ) اس کے علاوہ سورہ کوثر کی برکت ہمارے گھر میں بہت زیادہ ہے اور مجھے عورتوں کی تبلیغ کرنے کا بہت شوق ہے اور دعا کریں کہ اللہ میرا شوق پورا کردے مجھے دین سے اور دین دار بندوں سے بہت محبت ہے۔
عبقری میں ایک دفعہ سبحان اللہ خان والا وظیفہ پڑھا تھا جو کہ میں ہر مشکل کام کیلئے پڑھتی ہوں اللہ کے فضل سے فوراً حل ہوجاتا ہے۔ بہت لاجواب وظیفہ ہے۔
اول و آخر تین تین دفعہ درود شریف۔ ایک دفعہ سورہ فاتحہ اور تین دفعہ سورہ اخلاص یقین اور توجہ کے ساتھ پڑھتی ہوں مشکل حل ہوجاتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 425
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں