Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کالی دنیا، کالے عامل اور ازلی کالی مشکلات کا زوال اور قرآنی طاقت کا کمال

ماہنامہ عبقری - جنوری 2008ء

خطرناک جانوروں سے حفاظت اگر کوئی شخص کسی ایسے خطر نا ک جنگل میں رستہ چلا جا تا ہو کہ جہا ں درندوں کا خوف ہو، اس آیت شریف کو پڑھے انشا ءاللہ کسی طرح کا خوف نہ رہے گا۔ اور نہ کوئی درندہ حملہ کرے گا بسم اللہ الرحمن الرحیم لَہ‘ مُعَقِّبَات مِّنم بَینِ یَدَیہِ وَ مِن خَلفِہ یَحفَظُو نَہ‘مِن اَمرِاللّٰہِ ط (سورة الرعدآیت نمبر11 ) ہر قسم کی آفت سے محفوظ رہنے کے لیے اگر کسی مو قعہ پر بجلی کی کڑک اور چمک زیا دہ ہو اس مو قع پر یُسَبِّحُ الرَّعدُ بِحَمدِہ وَالمَلَا ئِکَةُ مِن خِیفَتِہ آیت اور سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیم (سورة الرعدآیت نمبر13) تسبیح کا پڑھنا نہا یت مفید اور ہر قسم کی آفت سے محفوظ رہنے کے لیے مجرب عمل ہے ۔ بچہ کو ام الصبیان (مرگی) سے محفوظ رکھتا ہے جس دن بچہ پیدا ہو مشک سے لکھ کر اس آیت کو گلے میں بچہ کے ڈالنا اُم الصبیا ن(مرگی) سے محفوظ رکھتا ہے آیت یہ ہے وَخَابَ کُلُّ جَبَّارٍ عَنِیدٍo مِن وَّرَآ ئِہ جَھَنَّمُ وَ یُسقٰی مِن مَّآئٍ صَدِیدo یَتَجَرَّعُہ‘ وَلَا یَکَادُ یُسِیغُہ‘ وَیَا تِیہِ المَوتُ مِن کُلِّ مَکَانٍ وَّمَا ھُوَ بِمَیِّتٍ ط وَ مِن وَّرَا ٓ ئِہ عَذَاب غَلِیظo (سورة ابراہیم آیت نمبر 15 تا17 )تجربہ سے نہایت مفید ثابت ہوا ہے درخت پر پھل نہ لگتا ہو اگر کسی درخت میں پھل نہ آتا ہو یا کچھ کم پھل آتا ہو۔ کسی کا غذ پر لکھ کر اس درخت پر پھول کے شروع ہونے سے پہلے لٹکا یا جائے انشاءاللہ پھل بہت آئے گا۔ آیت یہ ہے ضَرَبَ اللّٰہُ مَثَلاً کَلِمَةً طَیِّبَةً کَشَجَرَ ةٍ طَیِّبَةٍ اَصلُھَا ثَابِت وَّ فَر عُھَا فِی السَّمَآ ئِ o تُوتِی اُکُلَھَا کُلَّ حِینٍ بِاِذنِ رَبِّھَا (سورة ابراہیم آیت نمبر 24 تا25 ) ہر قسم کی گھبراہٹ کے لیے ہر قسم کی گھبراہٹ اور دل کی اضطرا بی کے مو قع پر اَ لَا بِذِکرِ اللّٰہِ تَطمَئِنُّ القُلوبُo (سورة الرعد آیت نمبر 28 ) کا پڑھنا نہا یت مفید اور مجر ب ہے۔ فائدہ : سورئہ رعد کا ایک مر تبہ روز پڑھنا اور ہمیشہ اس عمل کا کر نا بالخاصیت خدا کی محبت دل میں پیدا کر تا ہے۔ عمل مجر ب ہے۔ خاوند سے محبت اگر کسی شخص کو دینا دار برا کہتے ہو ں یا عورت کو اس کا خاوند یا ساس یا سسر وغیر ہ براکہتے ہو ں اور طعنے دیتے ہو ں تو وہ ایک سو سات مر تبہ ان دو نو ں آیتو ں کو ایک مجلس میں صبح کی نما زکے بعد اکیس روز تک(سورة الحجر آیت نمبر65 تا66 ) پڑھے۔ لَا یَلتَفِت مِنکُم اَحَد وَّامضُواحَیثُ تُو مَرُونَ o وَقَضَینَآ اِلَیہِ ذٰلِکَ الاَمرَ اَنَّ دَابِرَھٰٓوُ لآ ئِ مَقطُو ع مُّصبِحِینَo یہ آیت جلا لی ہے۔ احتیا ط شرط ہے سخت ضرورت کے وقت عمل میں لا نا چاہیے تھوڑی سی با ت میں اس عمل کو کرنا منا سب نہیں ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 242 reviews.