Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خزانہ غیب حاصل کرنے کیلئے

ماہنامہ عبقری - اگست 2011ء

آپس میںمحبت کیلئے ٭ صبح کو تین مرتبہ اول و آخر درود ابراہیمی پڑھ کر تیرہ مرتبہ سورة الم نشرح اور سورہ نصر پانی میں دم کر کے پلائیں۔ سورہ محمد کی تلاوت کا کثرت سے اہتمام فرمائیں اس سے آپس میں محبت اور برکت پیدا ہوگی۔ بھاگا لوٹ آئے گا ٭ وَلِکُلٍّ وِّجھَة ھُوَ مُوَلِّیھَا فَاستَبِقُوا الخَیرٰتِ اَینَ مَا تَکُونُوا یَاتِ بِکُمُ اللّٰہُ جَمِیعًا اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَی ئٍ قَدِیرُ۔(سورةبقرہ آیت نمبر148پارہ نمبر 2) اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ یہ درود شریف پڑھا جائے۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیّدِ الاَبرَارِ فَاتِحِ الاَسرَارِ وَ بَارِک وَ سَلِّم۔ پھر 7141مرتبہ آیت مذکورہ پڑھے ختم کے بعد فوراً سوا سیر شیرینی نابالغ بچوں میں تقسیم کی جائے اور ختم پڑھنے والا دو رکعت نفل پڑھ کر غائب شخص کے آجانے کی دعا کرے انشاءاللہ تین روز میں مقصود حاصل ہوگا. نوٹ:اگر ایک شخص ختم پڑھے تو بہتر ہے ورنہ تین آدمی پڑھیں اس سے زیادہ نہ پڑھیں۔ معاملہ کی چھان بین کیلئے اگر کسی معاملے کو دریافت کرنا چاہے تو اس کو چاہئے بارہ روز تک بارہ ہزار مرتبہ اَللّٰہُ الصَّمَدُپڑھے سب بھید ظاہر ہو جائے۔ خزانہ غیب حاصل ہوگا جو کوئی چاہے کہ کوئی خزانہ غیب سے پائے یا معلوم ہو تو 6 دن صبح و شام چھ ہزار چھ سو چھیاسٹھ مرتبہ اَللّٰہُ الصَّمَدُپڑھے خزانہ خود بخود معلوم ہو جائے گا یا کوئی بزرگ آکر خواب میں اطلا ع دے گا۔ (صفحہ نمبر 370) بحوالہ ”مجھے شفاءکیسے ملی“ لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوںمیں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں۔(جو عمل یا ٹوٹکہ آزمائیں ضرور لکھیں‘لاکھوں کا نفع آپ کا صدقہ جاریہ )
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 386 reviews.