جولائی کے جوابات
1۔آپ بادی چیزوں سے پرہیز کے ساتھ انناس روزانہ پابندی کے ساتھ کم از کم دوسو گرام استعمال کریں۔ بہت جلد آپ کو افاقہ محسوس ہوگا۔ لیکن غذائی پرہیز ساتھ ضرور کریں۔(ام ہدیٰ‘ راولپنڈی)
٭ آپ ستر شفائیں اور ہاضم خاص عبقری کے دفتر سے منگوا کر کم از کم پانچ ماہ استعمال کریں۔ انشاءاللہ آپ کو بہت جلدافاقہ محسوس ہوگا۔ مجھے بھی یہی مسئلہ تھا اللہ پاک نے مجھے شفاءکی نعمت سے نوازا۔ (محمد عقیل‘ خیرپور)
2۔ آپ عشاءکے وتر میں پہلی رکعت میں سورة النصر دوسری رکعت میں سورة ابی لہب اور تیسرے رکعت میں سورہ اخلاص پابندی سے پڑھیں۔ اس کے ساتھ دونفل پڑھ کر حضرت نوح علیہ السلام کو ہدیہ کریں۔ انشاءاللہ بہت جلدبہتر ہوجائیں گے۔ مجھے اپنی دعائوں میں ضرور یادرکھیے گا۔ (ریحانہ‘ کوئٹہ)
٭ آپ کسی بھی اچھے میڈیکل سٹور سے ایک دوا دل روز ملتی ہے اسے ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ بہت ہی آزمودہ اور موثر دوائی ہے۔(محمداسلم‘ چونیاں)
3۔ آپ ہونٹ پر بار بار زبان نہ لگائیں اس طرح اور بڑا ہوگا اور خشکی سے پھٹے گا۔ اس کے علاوہ ہر وقت ہر پل کوئی سا بھی چھوٹا یا بڑا درود شریف مسلسل ورد کرتی رہیں‘ وضو کے بعد تین گھونٹ پانی اس نیت سے ضرور پئیں۔ اس سے آپ کے چہرے پر معصومیت اور نور پیدا ہوجائے گا اور بے اختیار ایک کشش سی پیدا ہوجائیگی۔(بنت زینب‘ گوجرخان)
4۔ پچھلے سال رمضان المبارک میں مجھے انتہائی پیاس محسوس ہوتی تھی حتیٰ کہ مجھے یوں لگتا تھا کہ جیسے میری جان نکل جائے گی پہلے دو تین روزے یہی حال رہا۔ ہمارے گھر میں جوہر شفاءمدینہ ہر وقت موجود رہتی ہے۔ میری نظر جب اس پر پڑی تو میں نے سحری کرنے کے بعد ایک چمچ جوہرشفاءمدینہ کا لے لیا آپ یقین کریں پورا دن مجھے بالکل بھی پیاس محسوس نہ ہوئی اور یہ میرے لیے حیرت انگیز بات تھی۔ پھر تو پورا رمضان میں نے پابندی سے جوہر شفاءمدینہ استعمال کی اور اللہ کے فضل سے نہ مجھے پیاس نے تنگ کیا اور نہ کوئی پریشانی ہوئی۔ یہ میرا ذاتی آزمودہ تجربہ ہے۔(ایک بہن‘ لاہور)
اگست کے سوالات
1۔محترم قارئین السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ جب میں خصاب لگاتا ہوں تو میری آنکھوں میں شدید جلن ہوتی ہے اور ساتھ مجھے الرجی بھی ہوجاتی ہے۔ اگر کسی قاری کے پاس اس کا کوئی حل تو برائے مہربانی جلد ارسال کریں۔ (محمدممتاز)
2۔ قارئین! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے مقابلے میں ایک مالدار شخص نے سکول کھول لیا ہے اور علاقے میں اس کا اثرورسوخ بھی زیادہ ہے کیونکہ اس کی برادری بھی زیادہ ہے جبکہ میرا اس پورے علاقے میں برادری کا کوئی ایک بھی گھر نہیں‘ وہ آئے روز میرے خلاف پراپیگنڈا تیار رکھتا ہے ۔ میں اس سے حسد نہیں کرتا میں توصرف یہ چاہتا ہوں کہ میرے کاروبار پر اللہ کی رحمت رہے اللہ مجھے حضرت عثمان غنی جیسا امیر اور انہی کی طرح اسلام کی خدمت کرنے کی توفیق دے‘ قارئین برائے مہربانی مجھے رزق کی کشادگی اور صراط مستقیم کیلئے کوئی مجرب وظیفہ بتائیں اور دشمنوں سے بچائو کیلئے بھی۔ (محمدعاصم‘ پتوکی)
3۔ قارئین میرا مسئلہ یہ ہے کہ ہم 3 بہنیں اور دو بھائی ہیں ہم اچھا کھاتے پیتے ہیں لیکن ہم پر کچھ اثر نہیں کرتا۔ دن بدن کمزور ہوتے جارہے ہیں‘ رنگت سانولی ہوگئی ہے اور جلد مرجھا سی گئی ہے‘ کوئی نہ کوئی تکلیف ضرور ہوتی ہے۔ برائے مہربانی ہمیں کچھ نسخہ بتائیے ہم آپ کے بہت مشکور ہونگے۔ (سدرہ‘ اٹک)
4۔ قارئین! میرا مسئلہ یہ ہے کہ پچھلے چند سالوں سے مجھے دانتوں میں شدید درد ہوتا ہے‘ میرے مسوڑھوں سے خون آتا ہے ۔ کوئی بھی سخت چیز میں نہیں کھاسکتا‘ بہت علاج کرائے لیکن وقتی آرام آتا ہے ۔ دونوں طرف کی ڈاڑھوں میں کیڑا لگا ہوا ہے۔ڈاکٹر کہتے ہیں کہ جن ڈاڑھوں میں کیڑا ہے وہ نکالنی پڑیں گی۔ میں ڈاڑھیں نکلوانا نہیں چاہتا۔ میں کوئی بھی ٹوٹھ پیسٹ یا منجن استعمال کرلوں میرے دانتوں سے پیلاہٹ نہیں جاتی۔ براہ مہربانی مجھے کوئی ایسا نسخہ بتائیں کہ میرے دانت ٹھیک ہوجائیں۔ آپ کو دعائوں میں یاد رکھوں گا۔(وقاص‘ پتوکی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں