Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اصلاحی کیفیت (ایک بھائی،پوشیدہ)

ماہنامہ عبقری - اگست 2011ء

جو میوزک کے شوقین ہیں یا تھے کہ سچی توبہ کرکے گانوں کی کیسٹیں ضائع کرنے کی بجائے ان میں درس ریکارڈ کرکے دوسروں میں تقسیم کریں محترم حکیم صاحب! السلام علیکم اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے اور عبقری رسالے کو دن دگنی رات چگنی ترقی نصیب کرے۔ میری محسن صاحب سیجو عبقری کے دفتر میں موجود ہوتے ہیں ان سے فون پر بات ہوئی تھی کہ میرے گھر میں موجود کچھ کیسٹیں ہیں گانوں والی وہ میں آپ کو ارسال کردیتا ہوں۔ آپ ان میں حکیم صاحب کا درس ریکارڈ کرکے میری طرف سے یہ کیسٹیں لوگوں میں بانٹ دیجئے گا۔ محسن انصاری صاحب نے حکیم صاحب سے پوچھا تو انہوں نے اس بات کی اجازت دی بلکہ انہوں نے کہا کہ وہ کیسٹ ریکارڈنگ کے بعد دوبارہ مجھے دے دیں گے تاکہ میں خود لوگوں میں بانٹ دوں لیکن میں نے محسن صاحب سے کہا کہ آپ میری طرف سے یہ کیسٹس خود مخلوق خدا میں بانٹ دیجئے میں اپنی طرف سے صدقہ جاریہ کرنا چاہتا ہوں سو میں یہ کیسٹس آپ کو ارسال کررہا ہوں آپ ان میں درس ریکارڈ کرکے میری طرف سے لوگوں میں بانٹ دیجئے۔ میں ان لوگوں کو بھی دعوت دیتا ہوں جو میوزک کے شوقین ہیں یا تھے کہ سچی توبہ کرکے گانوں کی کیسٹیں ضائع کرنے کی بجائے ان میں درس ریکارڈ کرکے دوسروں میں تقسیم کریں۔ یہ یقینا ہمارے گناہوں کا کفارہ اور کسی کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بن جائے گا۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 362 reviews.