Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

غلط فہمی (مولانا وحیدالدین خان )

ماہنامہ عبقری - جولائی 2011ء

گرم علاقوں میں ایک خاص قسم کا پتنگا پایا جاتا ہے‘ اس کو عام طور پر عبادت گزار مینٹس کہا جاتا ہے زیادہ صحیح طور پر اس کا نام شکاری مینٹس ہونا چاہیے کیونکہ وہ کیڑوں مکوڑوں کا شکار کرکے ان سے اپنی غذا حاصل کرتا ہے۔ ایک شخص نے اپنے گھر میں مختلف قسم کی سبزیاں کاشت کیں۔ ایک دن اس نے دیکھا کہ اس کی کیاری کے اندر بڑے بڑے دوہرے رنگ کے کیڑے موجود ہیں اس کو اندیشہ ہوا کہ یہ میری سبزیوں کو کھائیں گے اس نے فوراً ان دونوں کیڑوں کو مار ڈالا۔ شام کو اس کا ایک دوست اس سے ملنے کیلئے آیا۔ اس نے اپنے دوست سے فاتحانہ انداز میں کہا کہ آج میرے کچن گارڈن میں دو بڑے کیڑے میری سبزیوں کو کھانے کیلئے آئے مگر اس سے پہلے کہ وہ میری سبزیوں کو کھاتے میں نے انہیں ختم کردیا۔ اس کے دوست نے اس سے کہا کیا اب بھی وہ کیڑے موجود ہیں کہ میں انہیں دیکھوں۔ اس کے بعد آدمی نے اپنے دوست کو دونوں کیڑے دکھائے دوست نے کہا تم نے تو بڑی نادانی کی تم جانتے نہیں یہ تو مینٹس ہے اور مینٹس سبزی خور کیڑا نہیں وہ تو مسلمہ طور پر ایک گوشت خور کیڑا ہے وہ یہاں قدرت کی طرف سے تمہاری مدد کیلئے آیا تھا اس کی فطرت کے خلاف تھا کہ وہ کسی سبزی کو کھائے۔ وہ صرف ان کیڑوں کو کھاتا جو سبزیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور جن کو ختم کرنا تمہارے لیے سخت مشکل ہے۔ تم نے اپنے ایک قیمتی چوکیدار کو مار ڈالا۔ یہ ایک مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ غلط فہمی کسی آدمی کو کتنی بڑی بڑی کوتاہیوں میں مبتلا کرسکتی ہے حتیٰ کہ یہ بھی ممکن ہے کہ ایک شخص شدید غلطی فہمی میں پڑ کر دوسرے شخص کو جان سے مارڈالے۔ حالانکہ دوسرا شخص بالکل بے قصور ہو۔ انسان ایک آدمی کو بے عزت کرنے پر تل جائے حالانکہ حقیقت میں وہ شخص ایسا نہ ہو اسی لیے شریعت میں یہ حکم ہے کہ رائے قائم کرنے یا کسی کے خلاف اقدام کرنے سے پہلے اس کے معاملہ کی پوری تحقیق کرو۔ ایسا ہرگز مت کرو کہ کسی کے خلاف ایک خبر سنو اور فوراً اس کو مان لو اور اس کیخلاف ایک برا اقدام کربیٹھو۔ عین ممکن ہے کہ تحقیق کے بعد تم کو معلوم ہو کہ جو خبر تم کو پہنچی تھی وہ خبر سراسر غلط اور بے بنیاد تھی۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 301 reviews.