Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2011ء

جسم کا سن ہونا 8 سال پہلے جب میں گجرات میں رہتا تھا مجھے یہ بیماری ہوئی تھی کہ میرا جسم سن ہوجاتا تھا۔ کبھی کہیں سے کبھی کہیں سے۔ میں خود روبرو مشورے کیلئے آپ کے مطب میں آیا تھا آپ نے نبض دیکھ کر بکرے کے گوشت کا قورمہ کھانے کا مشورہ دیا تھا جس پر عمل کرنے سے میں بالکل ٹھیک ہوگیا تھا مگر اب دوبارہ پھر اسی تکلیف میں مبتلا ہوں۔ ڈاکٹروں کے ٹیسٹ نارمل ہیں۔ آپ تک پہنچنا مشکل ہے جواب جلد دیں۔ گوشت کے قورمہ سے فائدہ نہیں ہے۔ (عبدالشکور‘ کراچی) مشورہ: گوشت کا قورمہ ضرور کھائیں مگر دوا بھی کھائیں دوا کا نام اکسیرالبدن ہے۔ یہ دوا آپ عبقری دوا خانے سے منگوا سکتے ہیں۔ ہلکی پھلکی ورزشیں اور بھاگ دوڑ ضرور کریں۔ کولیسٹرول نارمل ہونا چاہیے۔ ٹھنڈی چیزوں دودھ‘ دہی لسی‘ بوتلوں‘ برف وغیرہ سے پرہیز ضروری ہے۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔ سرمیں درد اور قبض میری عمر 28 سال ہے میرے سر میں اکثر درد رہتا ہے‘ قبض بھی کبھی کبھار ہوجاتی ہے۔ ہلکا ہلکا درد ہر وقت رہتا ہے۔ تقریباً دو سالوں سے یہ درد ہے۔ اس درد کی وجہ سے دماغ اور دور کی نظر بھی کافی کمزور ہے۔ (عائشہ ظفر‘ کمالیہ) مشورہ: سونف‘ کوزہ مصری‘ بادام باریک پیس کر روزانہ رات کو ایک ایک چمچہ سادہ پانی سے پھانک لیں۔ تقریباً ایک دو ماہ استعمال کریں۔ نزلہ زکام ہوتو یہ دوا استعمال نہ کریں۔ صبح اٹھنے پر عینک لگائیں اور سوتے وقت اتاریں۔ البتہ وضو‘ غسل‘ منہ دھونے کے وقت اتار سکتی ہیں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔ پیپ والے کیل میرے چہرے پر سخت کیلیں ہیں‘ جن کو دبانے سے پیپ باہر آجاتی ہے۔ میری جلد بھی بہت چکنی ہے۔ معمولی قبض کی بھی شکایت ہے اور ان دانوں میں درد بھی ہوتا ہے میری عمر 19 سال ہے۔ (شائستہ‘ سرگودھا) مشورہ: گائے کا گوشت اور زیادہ گرم مصالحہ استعمال نہ کریں۔ ترشی سے پرہیز کریں۔ دیسی اجوائن‘ تیزپات‘ گندھک آملہ ہموزن کوٹ چھان کر نصف گرام دن میں تین بار سادہ پانی سے پھانک لیں ۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔ دائمی نزلہ میری عمر 23 سال ہے۔ مجھے بہت پرانا نزلہ ہے جب بھی موسم بدلتا ہے تو اس میں شدت آجاتی ہے۔ شاید یہ دائمی نزلہ ہے۔ (حبیب عامر‘ کوئٹہ) مشورہ: بنفشی قہوہ اور شفائے حیرت صبح و شام استعمال کریں۔ ٹھنڈی اور کھٹی چیزوں سے مکمل پرہیز رکھیں۔ دماغی کمزوری کو رفع کرنا ضروری ہے۔ اس کیلئے باقاعدہ علاج کروائیں ورنہ نزلہ زکام ہوتا رہے گا۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔ ہاتھ پائوں میں پسینہ میرے ہاتھ پائوں میں پسینہ بہت آتا ہے‘ خاص طور پر گرمیوں میں میری عمر 18سال ہے رنگت بہت صاف ہے جب میں جوتے اتارتا ہوں تو دونوں پائوں سے ناقابل برداشت بو آتی ہے۔ (عمیر اکرام‘ لاہور) مشورہ: بند جوتے استعمال نہ کریں‘ دوپہر اور رات کو غذا کے بعد ایک دو آڑو ضرور کھالیا کریں ۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔ چہرے پر مہاسے میری عمر 25 سال ہے۔ گرمیوں میں میرے چہرے پر مہاسے نکلتے ہیں جو سردیوں میں خودبخود ختم ہوجاتے ہیں اگر وہ دانے توڑدوں تو وہاں داغ بن جاتے ہیں اور چہرہ بدنما لگتا ہے۔ (روبینہ‘ میرپور) مشورہ: شربت نیلوفر ایک اونس‘ آدھا گلاس پانی میں ملا کر صبح و شام پی لیں۔غذا نمبر1 استعمال کریں۔ میں موٹی ہوتی جارہی ہوں میری عمر صرف 18 سال ہے اور میں بہت موٹی ہوتی جارہی ہوں‘ کام جلدی کرسکتی ہوں اور نہ جلدی چل سکتی ہوں۔ ہر وقت سستی چھائی رہتی ہے۔ قبض کی بھی شکایت رہتی ہے۔ چہرے پر دانے ہیں اور اب تو رنگ بھی کالا ہوگیا ہے میں چاہتی ہوں کہ سمارٹ اور چاق وچوبند ہوجائوں۔ (انیلہ‘ بنوں) مشورہ: صبح و شام دو گھنٹے کی واک بہت ضروری ہے یا کوئی فاسٹ گیم کھیلیں۔ یہی بہترین علاج ہے جو نقصان دہ بھی نہیں۔ موٹاپا کم کرنے کیلئے موٹاپا کورس استعمال کریں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔ بھاری پن میرا مسئلہ یہ ہے کہ ایام کی آمد سے پہلے میرا بدن بھاری محسوس ہونے لگتا ہے۔ یہ سلسلہ بڑھتا ہے تو کپڑے بھی تنگ محسوس ہونے لگتے ہیں اور غنودگی طاری رہنے لگتی ہے۔ ایام وقت پر نہ آئیں تو تکلیف بڑھ جاتی ہے۔ پیشاب بھی مقدار میں بہت کم آتا ہے۔ (عابدہ‘ پشاور) مشورہ:جوہرشفاءمدینہ صبح و شام کھائیں۔ غذا میں کدو‘ توری‘ لوکی‘ مولی‘ شلجم‘ گاجر‘ کھیرا پکا ہوا روٹی سے کھائیں۔ دوا ایام کے دوران نہ کھائیں۔ آرام کیا کریں۔غذا نمبر 1استعمال کریں۔ منہ میں دانے میری عمر 22 سال ہے۔ دو یا تین ماہ سے منہ میں دانے ہیں۔ سوتے میں منہ سے رال بہتی ہے۔ منہ خشک رہتا ہے۔ زیادہ چلنے پھرنے سے پیٹ میں درد ہوجاتا ہے۔ کھانا کھانے کے بعد پیٹ میں گیس بننا شروع ہوجاتی ہے۔ بھوک بہت کم لگتی ہے۔ کبھی کبھی پیٹ میں مروڑ بھی ہوتے ہیں۔ سر میں بھی ہر وقت درد رہتا ہے۔ چلنے پھرنے سے تھکن محسوس ہوتی ہے۔ کمزوری بہت زیادہ ہوگئی ہے۔ (عمران‘ قصور) مشورہ: دوپہر رات کو غذا کے بعدہاضم خاص کھائیں اور رات کو سوتے وقت سترشفائیں کھائیں۔ انڈا‘ گوشت‘ مرچ‘ مصالحوں سے پرہیز کریں۔غذا نمبر1 استعمال کریں۔ ٹانسلز میری عمر 18 سال ہے میرے ٹانسلز ہر ماہ بڑھ جاتے ہیں۔ سانس لینے میں بہت دشواری ہوتی ہے۔ درد بھی رہتا ہے‘ ڈاکٹری دوا سے وقتی آرام ملتا ہے چھوڑتے ہی دوبارہ درد شروع ہوجاتی ہے۔(عباس‘ مری) مشورہ: احتیاط اور تدبیر ضروری ہے۔ ٹھنڈی اور کھٹی چیزوں سے بالکل پرہیز کریں۔ شربت صدر دو چمچے آدھ کپ تیزگرم پانی میں ملا کر صبح و شام پی لیں۔غذا نمبر2 استعمال کریں۔ ریڑھ کی ہڈی +میری عمر 27 سال ہے۔ پانچ سال قبل میری ریڑھ کی ہڈی میں درد شروع ہوا تھا۔ میں نے ڈاکٹروں سے علاج کروایا لیکن ٹھیک نہیں ہوا۔ ڈاکٹر نے آپریشن کرنے کیلئے کہا اور آپریشن کروایا۔ آپریشن کے بعد درد ختم ہوگیا لیکن اب پانچ چھ ماہ سے یہ درد دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ (جمشید‘ شاہدرہ) مشورہ: آپ کمرجوڑوں کا درد کورس پابندی سے 3 ماہ استعمال کریں ا س کیساتھ کراماتی تیل کی بھی مالش کریں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔ آنتوں اور معدہ کی سوزش میری عمر 24 سال ہے میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں دیکھنے میں سولہ سال کا لگتا ہوں۔ میرے جسم پر گوشت نہ ہونے کی وجہ سے گال بھی پچکے ہوئے ہیں‘ آنکھیں بھی اندر ہوگئی ہیں‘ بال بھی گررہے ہیں‘ پیٹ خراب رہتا ہے‘ کبھی قبض اور کبھی پیچش ہوتی رہتی ہے۔ یہ مسئلہ کئی سالوں سے ہے۔ معدہ ٹھیک کام نہیں کرتا‘ پیشاب بھی بار بار آتا ہے‘ پیشاب کرنے کے بعد کبھی کبھی قطرے بھی گرتے ہیں اور مثانہ بھی کمزور ہے۔ اگر کوئی طاقت والی چیز کھالوں تو اسی وقت پیٹ میں مروڑ شروع ہوجاتے ہیں۔جسم کی ہڈیاں بھی چھوٹی ہیں بڑھتی ہی نہیں۔ دن میں دو تین بار حاجت ہوتی ہے۔ جسم میں بالکل طاقت نہیں۔مجھے گیس بھی رہتی ہے اور منہ میں چھالے بھی ہوجاتے ہیں۔ برائے مہربانی میرا مسئلہ حل کریں۔ (شفقت علی‘ سانگھڑ) مشورہ: آپ کا اصل مرض آنتوں اور معدہ کی سوزش ہے۔ فی الحال چار تخم ایک چائے کی چمچی صبح پانی سے پھانکیں۔ شام کو شربت بنفشہ دو اونس پانی میں حل کرکے پئیں۔ مرچ مصالحہ سے پرہیز کریں۔ ساگودانہ‘ دلیہ‘ سوجی کا حلوہ‘ گاجر کا حلوہ‘ کدو‘ لوکی‘ ٹینڈے‘ شلجم‘ گاجر بغیر مرچ مصالحہ کے پکا کر روٹی یا کھچڑی سے کھائیں‘ انشاءاللہ افاقہ ہوگا۔ تین ہفتے کے بعد دوبارہ حال لکھیں۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔ اولاد نہیں میری عمر بتیس سال ہے شادی کو تین سال ہوئے ہیں مگر ہمارے ہاں ابھی تک کوئی اولاد نہیں ہوئی بلکہ امید ہی نہیں ہوئی اس کیلئے کوئی نسخہ تحریر کریں۔ (احمد علی‘ کوئٹہ) مشورہ: آپ پہلے اپنی رپورٹ (میڈیکل چیک اپ) کروائیں یہ رپورٹ مجھے بھجوادیں اس رپورٹ کو دیکھنے کے بعد ہی کوئی رائے دی جاسکتی ہے۔ ہائی بلڈپریشر میرے والد صاحب جن کی عمر ساٹھ سال ہے کا اکثر بلڈپریشر بھر جانے کی شکایت رہتی ہے۔ یہ بلڈپریشر کیا مرض ہے اور اس کا علاج کیا ہے۔ (تسنیم احمد) مشورہ: خون ہمارے جسم کی شریانوں میں ہر وقت رواں دواں رہتا ہے اگر کسی وجہ سے شریانوں میں تنگی آجائے یا خون گاڑھا ہوجائے تو دوران خون کی رفتار بڑھ جاتی ہے کیونکہ اسے رواں دواں رہنے کیلئے زور لگانا پڑتا ہے ایسی صورت کو بلڈپریشر بڑھ جانا کہا جاتا ہے اگر کمزوری ہو تو دوران سست ہوجاتا ہے جس کو بلڈپریشر کہا جاتا ہے۔ بلڈپریشر کا ایک سبب کولیسٹرول کا بڑھ جانا ہوتا ہے مگر ہمارے ہاں زیادہ تر لوگوں کو ڈیپریشن ہے جس کی وجہ سے ان کا بلڈپریشر بڑھ جاتا ہے اپنے والد صاحب کا کولیسٹرول لیول چیک کروائیں اگر کولیسٹرول لیول نارمل ہو تو پھر اپنے والد صاحب کو عبقری کا بلڈپریشر کورس چند ماہ مستقل مزاجی سے استعمال کرائیں۔ نمک سے احتیاط کرائیں اورصبح و شام کو کسی پرفضاءجگہ پر جاکر سیر کو معمول بنائیں۔انشاءاللہ تعالیٰ بلڈپریشر پر قابو ہوجائے گا۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 298 reviews.