Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دم گھٹ جادو

ماہنامہ عبقری - جولائی 2011ء

یہ سحر اس قسم کا ہے کہ اس میں مبتلا شخص کو اکثر وبیشتر بہت زیادہ نیند آتی ہے اور نیند میں مریض کسی بھاری شکل کے انسان‘ حیوان یا ڈرائونی شکل والی عجیب و غریب مخلوق کو دیکھتا ہے اور شکل اس کے اوپر سوار ہوکر اس کے سینے کو دباتی اور سانس کو گھوٹتی ہے جس سے وقتی طور پر سانس کی حرکت بند ہوکر آواز رک جاتی ہے نیند میں انسان چیختا چلانا چاہتا ہے مگر باوجود کوشش کے کامیاب نہیں ہوپاتا۔ جونہی وہ شکل سینے کے اوپر سے اپنا وزن ہٹاتی ہے مریض فوراً بیدار ہوجاتا ہے اور بدحواسی کے ساتھ اپنے آپ کو ٹٹولتا ہے اور حیران و سرگرداں ہوتا ہے اس کی کوئی طبی وجوہ بھی نہیں ہوتیں اس سحر کا علاج ذیل کے اعمال سے کیا جاسکتا ہے۔ ٭ سورہ مدثر کی آیات ذیل کو باوضو حالت میں زعفران و مشک سے کسی سفید کاغذ پر لکھیں اور اس پر سورہ مدثر گیارہ مرتبہ اور درودپاک اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور اس کو مریض کے گلے میں سیدھے بازو پر باندھیں۔ آیات مبارکہ:۔ یَاَیُّھَا المُدَثِّرo قُم فَاَنذِرo وَرَبَّکَ فَکَبِّرo وَثِیَابَکَ فَطَھِّرoوَالرُّجزَ فَاھجُرo وَلَا تَمنُن تَستَکثِرo وَلِرَبِّکَ فَاصبِرo ٭ سورہ مدثر سات مرتبہ اول وآخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر پانی بنائیں اور اس پانی کو دن رات میں پانچ مرتبہ بسم اللہ شافی ورد السحر بحرمتد ایں سورہ مدثر پڑھ کر مریض پئے۔ انشاءاللہ العزیز اکیس یوم کے عمل سے اس بیماری و سحر سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا مل جائیگا۔ ذیل کا عمل بھی بے حد مجرب اور نافع ہے۔ یالطیف کا ورد ہر وقت کرتے رہیں اور 129 مرتبہ یالطیف اول و آخر درود شفا گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر پانی دم کرکے دن میں پانچ مرتبہ بسم اللہ شافی بحرمتد یالطیف یالطیف پڑھ کر روزانہ پیا کریں۔ انشاءاللہ العزیز الحکیم اکیس یوم میں ہمیشہ کیلئے اس تکلیف اور سحر سے مکمل نجات مل جائےگی۔(صفحہ 179) (مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 297 reviews.