Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درس ہدایت

ماہنامہ عبقری - جولائی 2011ء

ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ؛یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غربت اور فقرو فاقہ بہت زیادہ ہے سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مفہوم ہے ”جب گھر میں داخل ہوا کرو سلام کیا کر و‘ درود شریف اور سورہ اخلاص پڑھا کرو‘ ان صحابی نے یہ عمل شروع کر دیا۔اس کے کچھ ہی عرصے کے بعد عرض کیا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !اللہ پاک جل شانہ نے بہت عطا کر دیا ہے ۔ برکت اور وسعت کے دروازے کھل گئے ہیں۔ نوک پلک سنوارئیے ،برکت کے لیے ہم برکت والے اعمال کو دیکھیں! تاجر ہر چیز کی نوک پلک سنوار تا ہے کہ میرے مال میں زیادہ سے زیادہ کثرت ہو ،زمیندار زمین کے ایک ایک گوشے کو دیکھتا ہے کہ ہموار ہے پانی چڑھے گا کہ نہیں چڑھے گااور ہل کتنا گہرا جا رہا ہے جتنا گہرا ہل جائے گا اتنی ہی فصل زیادہ ہو گی ۔ مجھ سے ایک زمیندار نے کہا: میں ہل کے اوپر بیٹھتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ ہل کتنا گہرا جا رہا ہے کوئی شعبہ ایسا نہیں چھوڑتا (زمیندار، تاجر ،صنعتکاراسباب کا) کہ جس سے اس کے کام میں کوئی رکاوٹ ہو یا مال میں کہیں کمی ہو جائے۔ سلام کارواج برکت کاذریعہ گھر میں سلام کو عام کرنا رواج ہی نہیں رہا ۔مجھ سے ایک صاحب کہنے لگے: میںنے گھرمیںسلام کے بارے میںسنا ،میں نے گھرمیں جا کر سلام کرنا شروع کردیا میری بیوی کہنے لگی: ادھر سے آتا ہے، اُدھر سے آتا ہے سلام کرتا ہے کیا سر کھایا ہوا ہے تو نے؟۔ حدیث کے الفاظ ہیں سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:” جو گھروں میں سلام کو عام کرتے ہیںشیطان کہتا ہے: اب اس گھر میں نہ قیام ہے ،نہ طعام ہے“۔ گھروں کے جھگڑے ،ناچاقیاں ،آپس کی محبتوں کاختم ہونا شیطان کے فتنہ و فساد سے ہے اور عورتیں ‘ مرد گھروں میں سلام کو عام کریں ۔ عورتوں میں رواج نہیں رہا کہ سلام کہنا چاہئے کہ نہیں کہنا چاہئے ۔ ہمارے علاقے میں کچھ لوگ رہتے ہیں ان کا شاہی خاندان ہے‘ وہاں عورتوں میں ہے کہ جب کوئی مرد گھر کے اندرآئے تو عورت سلام کرے ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ میں سلام کابہت زیادہ رواج تھا۔ عورتیں بھی سلام کریں مرد بھی سلام کریں یہ برکت والاعمل ہے ۔ ایک مجذوب کی نصیحت ایک مجذوب کے پاس بیٹھا تھا بڑی عجیب بات کہی کہنے لگے :سلام کرتے رہو! کوئی ایسی گھڑی ہوتی ہے جو قبولیت کی گھڑی ہوتی ہے تم کہو گے ”السلام علیکم“کہ اللہ تم پر سلامتی بھیجے وہ کہے گا” وعلیکم السلام ورحمة اللہ و برکاتہ“ تو وہ گھڑی کوئی ایسی قبولیت کی ہو گی تمہارے لئے رحمتیں برکتیں اور سلامتیاں واجب ہو جائیں گی اور جس کے لئے رحمتیں برکتیں اور سلامتیاں واجب ہو گئیں۔تو اللہ پاک اس کوہر قسم کی پریشانیوں سے بچائے گا، اس کو غموں سے بچائے گا اور اس کو تکلیفوں سے بچائے گا، مشکلات سے اللہ اسے بچائے گاجس کو اللہ پاک نے سلامتی دے دی اس کو تکلیف کیسے آسکتی ہے ؟یہ برکت والا عمل ہے۔ سنتیں برکتوں کاخزانہ اجنبیوں کو سلام کریں، اپنوں کو سلام کریں، گھروںمیں سلام کا رواج ڈالیں، خدا حافظ اللہ حافظ سے کہیں زیادہ سلام کرنے میں برکت ہے۔ میرے دوستو! یاد رکھنا !خدا حافظ لفظ ٹھیک ہے، لیکن میرے آقا سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ مبارک سے نہیں نکلا ۔یاد رکھئے گا!جو میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ میں برکت ہے اور کسی لفظ میں برکت ہو نہیں سکتی۔ اس لئے کہتے ہیں کہ سارے وظیفے مبارک ہیں لیکن جو مسنون وظیفے ہیں ان کی جو برکت ہے وہ اور کسی میں نہیں ہو سکتی۔ کیوں ؟ میرے آقا سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم نے جو الفاظ مبارک ادا کئے ان کی برکا ت ہیں وہ برکت کسی چیز میں نہیں ہو سکتی برکت والے اعمال کی جستجو کریںکہ برکت والے اعمال کونسے ہیں گھروں میں سلام کو عام کریں۔ حضرت جنید بغدادی رحمة اللہ علیہ کی توبہ اور بوڑھی ولیّہ حضرت جنید بغدادی رحمةاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں ایک گھر میں (توبہ کی زندگی سے پہلے کی بات ہے) چوری کرنے گیا وہاںایک بڑھیاخاتون تھی ۔رات کے آخری پہر تنہائیوں میں اپنے رب کے ساتھ رازو نیاز کر رہی تھی ۔( گھرمیں کچھ ہوتا تو چوری کرتا بڑھیا نے سلام پھیرا جب سلام پھیرا تو ایک جگہ عجیب کیفیت ملی کہ ان کی دعا کی برکت سے اللہ نے جنید کوجو شاہی پہلوان تھے اور کچھ اور بھی سلسلہ تھا اللہ نے اُس شخص کو زندگی کا ایک اور طریقہ عطا کیا کہ یہ شےخ المشائخ اہل اللہ کے مرشد بن گئے ولیوں کے مرشد بن گئے)خاتون نے پوچھا کو ن ہے ؟ کہا چور ہوں تیر ا گھر ہی خالی ہے کچھ ہے ہی نہیں ،میں تو کچھ لینے آیا تھا ۔ اس نے کہا میرے گھر میں کچھ ہے ،ٹھہر جا !خالی نہیں ہے ۔ وہ کہنے لگے :کہاں ہے؟ مجھے توکچھ نظر نہیں آ رہا ۔ کہنے لگی وضو کر کے آ میرے پاس ۔وہ وضو کر کے گئے ان سے کہا مصلّے پر چڑھ کے دو نفل پڑھ لے ذرا ۔ان کو دو نفل کیلئے کھڑا کیا پےچھے سے دعا کرنے لگی اے اللہ! میرا گھر خالی تیرا گھر بھرا ہوا اے اللہ! میرے گھر سے خالی گیا تو کوئی بات نہیں ۔تیرے گھر سے خالی گیا تو لوگ کیا کہیں گے ۔ اور جب اس شخص نے سلام پھیرا اللہ کا قرب حاصل ہو گیا تھا اور اللہ پاک نے اپنے دوستوں میں شامل کر لیا تھا ۔ گھروں کی ویرانی کاسبب میرے محترم دوستو! میرے لفظوں کو آپ حقائق کی دنیا میں سمجھیں ،غور سے ،توجہ سے، گھروں میں، برکتوں والے اعمال کو رواج دیں ۔ مجھے ایک چیز بتائیںآبادی انسانوں سے ہوتی ہے یا گھر میں قمقمے ہوں، کارپٹ ہوں ،اے سی ہوں ،بہترین عمارت ہو، سامان عیش و عشرت ہو، سامان آ سائش و زیبائش ہو، لیکن گھروں میںاگر انسان نہ ہوں لوگ کہیں گے ویران گھر ہے۔(جاری ہے)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 284 reviews.