Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مشکلات کا مقابلہ (حافظ ہارون‘ کراچی)

ماہنامہ عبقری - جون 2011ء

اس حقیقت کو فراموش نہ کریں کہ خوف ایک فطری عمل ہے۔ ضرر رساں اشیاءسے لازماً خوف آتا ہے زندگی میں جب کبھی آپ کو اہم ذمہ داریاں سنبھالنا پڑیں تو گھبرائیے نہیں‘ یقین رکھیے۔ دوسرے لوگوں کی طرح آپ میں بھی قدرت نے ان سے عہدہ برآ ہونے کی ضروری صلاحیتیں ودیعت کررکھی ہیں۔ پست ہمتی کو بنیاد بنا کر ذمہ داریوں سے کنی کترانے کی کوشش نقصان دہ ہے۔ اس کے برعکس کوشش کیجئے کہ جس کام سے آپ کو خوف آتا ہے۔ وہ بار بار آپ کے ہاتھوں سرانجام پائے۔ اس طرح آپ بڑی آسانی سے اپنے خوف پر قابوپاسکتے ہیں۔ اس حقیقت کو فراموش نہ کریں کہ خوف ایک فطری عمل ہے۔ ضرر رساں اشیاءسے لازماً خوف آتا ہے اور یہ اسی خوف اور ڈر کا نتیجہ ہے کہ ہم روز مرہ زندگی میں کئی مہلک حادثوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ اگر کوئی شخص ڈرتا ہے کہ کہیں وہ راہ چلتے کسی کار کے نیچے آکر نہ کچلا جائے تو لازماً بڑی احتیاط سے ایک طرف ہوکر چلے گا اور سڑک پار کرتے وقت دائیں بائیں ضرور دیکھے گا۔ نروس لوگوں کے خوف اور ڈر کا معاملہ اس کے بالکل الٹ ہے ان کا خوف ہمیشہ بے سروپا اور مضحکہ خیز ہوتا ہے چوہوں سے خوف کھانا‘ چھپکلی سے ڈرنا‘ اجنبی افراد کے سامنے بولنے سے ہچکچانا اور تنہائی یا تاریکی سے پریشان ہوجانا‘ ان کے ڈر اور خوف کی عام مثالیں ہیں۔ اس سے دامن بچانا ضروری ہے ورنہ یہ بے نام خوف آپ کے راستے میں دیوار بن کر حائل ہوجائیں گے اور آپ اپنی خداداد صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ نہ اٹھاسکیں گے۔ اس قسم کے خوف سے نجات پانے کیلئے دوسروں کی مدد کا سہارانہ لیں بلکہ خود اپنے طور پر کوشش کریں اس کیلئے خود آپ کے اندر سے تحریک اٹھنا ضروری ہے۔ بیرونی دبائو انسانی جذبات و احساسات کی نشوونما اور پختگی کے حق میں ہمیشہ مضر ہوتاہے ایک بار انسان کسی مشکل سے کامیابی کے ساتھ گزر جائے تو آئندہ کیلئے تمام نامساعد حالات سے نپٹنے کیلئے دوسروں کی محتاجی سے بے نیاز ہوجاتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 266 reviews.