Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - جون 2011ء

مدینے کا سفر خواب: میں نے دیکھا کہ میں ایک گاڑی میں جارہی ہوں‘ بہت ٹریفک ہے اور ہمارے آگے ایک بس ہے جس میں میڈیکل کے لڑکے اور لڑکیاں ہیں۔ پھر میں اپنے آپ کو اس بس میں کھڑا محسوس کرتی ہوں میں ڈرائیور کے پیچھے بس کا پائپ پکڑ کر کھڑی ہوں حالانکہ میرے برابر والی سیٹ پر جگہ ہوتی ہے مگر میں پسینے کی وجہ سے نہیں بیٹھتی۔ بس میں سب بیٹھے ہیں بس کی سیٹ اتنی بڑی ہے کہ میں نے آج تک ایسی سیٹیں نہیں دیکھیں باہر بہت دھواں ہوتا ہے تو میں اپنے چہرے پر دوپٹہ باندھ لیتی ہوں اور میں پلٹ کر کھڑی ہوجاتی ہوں جہاں سے مجھے پیچھے کے لوگ نظر آنے لگتے ہیں‘ ان میں لڑکے بھی ہوتے ہیں تومیں سوچتی ہوں کہ اچھا ہوا میں نے دوپٹہ باندھ لیا اب یہ مجھے نہیں دیکھ سکتے۔ پھر بس میں چند لڑکیاں اور چڑھنے لگتی ہیں تو میں جلدی سے اپنے برابر والی سیٹ پر بیٹھ جاتی ہوں تاکہ جگہ مل جائے پھر ایک لڑکی اپنے میڈیکل کے پریکٹیکل کا بتانے لگتی ہے وہ بار بار بیچ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لیتی ہے وہ جیسے ہی نام لیتی ہے میں بھی ساتھ میں صلی اللہ علیہ وسلم کہتی رہتی ہوں تو میرے ساتھ والی لڑکی پوچھتی ہے کہ یہ کس کا ذکر کررہی ہے تو میں بتاتی ہوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا۔ پھر میں کھڑکی سے باہر جھانکتی ہوں تو مجھے دور ایک اونچی بلڈنگ پر ہرا گنبد نظر آتا ہے اور مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ گنبد خضرا ہے پھر میں دوبارہ سے اپنے آپ کو اسی گاڑی میں محسوس کرتی ہوں اور وہ بس ہمارے آگے سے دور جاتی دکھائی دیتی ہے۔(شمائلہ‘ کراچی) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق یہ بشارت دی گئی ہے کہ انشاءاللہ آپ کو مدینہ منورہ کی حاضری نصیب ہوگی آپ کثرت سے درود شریف پڑھا کریں اور سنت پر عمل کریں۔ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم بالخصوص اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ کریں۔ مردہ بلی خواب: میں نے دیکھا کہ سسرال والے گھر کے قریب جو پانی گزرتا ہے جسے پنجابی میں (کس) کہتے ہیں ہم میاں بیوی ہاتھوںمیں ہاتھ ڈالے شلواریں گھٹنوں سے اوپر کیے پانی کے اندر سے گزر رہے ہیں۔ (حقیقت میں گھٹنوں سے نیچے تک پانی ہے اور گندا ہے) (کس) کے دوسرے کنارے یہ آٹا پیسنے والی مشین ہے۔ (حقیقت میں نہیں) اس کے پاس میری نند‘ ساس اور ساس کی بڑی بہن آٹا پیسنے والی مشین کے کمرے کے اوپر جو شیڈ سا نکلا ہے اس کے نیچے کھڑی ہیں۔ میں آوازیں دے رہی ہوں۔ ان کے پاس بالکل ان کے قدموں کے نیچے ایک سفید رنگ کی بلی مری پڑی ہے۔ میں سوچتی ہوں مری بلی کیوں انہوں نے پاس رکھی ہے اور ہمیں کیوں بلوا رہی ہیں۔ میری نند اچانک دوڑتی ہوئی آتی ہے میرے میاں کا ہاتھ پکڑ کر اپنی جانب کھینچتی ہے اور میں اپنی جانب کھنچتی ہوں کہ مجھے چھوڑ کر نہ جانا۔ اسی کھینچا تانی میں ہم دونوں میاں بیوی گھٹنوں تک گہرے کیچڑ میں دھنس جاتے ہیں اور میں میاں کا ہاتھ نند کے ہاتھ سے چھڑا لیتی ہوں مگر وہ پھر پکڑ لیتی ہے۔ (ج ۔ر۔ ملتان) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو اور آپ کے شوہر کو حاسدوں کی طرف سے جادو کے ذریعے پریشان کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن آ پ کے دشمن انشاءاللہ ناکام ہوں گے ۔ آپ بعد نماز فجر سورہ طہٰ ایک بار پڑھ لیا کریں اور بعد نماز مغرب سورہ طہٰ کی آیت نمبر 69-70 گیارہ بار پانی پر دم کرکے خود بھی پی لیں اور شوہر کوبھی پلائیں۔ سرخ آندھی خواب: میں نے دیکھا کہ میں امی اور ابو کے کمرے میں موجود ہوں اور ہمارے درمیان دادی کی قبر ہے مٹی بالکل کچی اور گیلی ہے۔ اچانک وہ قبر زور زور سے ہلنے لگتی ہے اور پورے کمرے میں جیسے زلزلہ آجاتا ہے۔ تھوڑی دیر بعد جب ٹھیک ہوجاتا ہے اور دادی کی قبر تین چار دفعہ اوپر کو اٹھتی ہے مگر میرے ابو اسے دبا کر ٹھیک کردیتے ہیں۔ تھوڑی دیر بعد میں اس کمرے کے آگے سے گزرتی ہوں تو قبر کھلی ہوئی ہوتی ہے اور صرف دادی کا چہرہ نظر آرہا ہوتا ہے جو دروازے کی طرف ہے۔ پھر منظر بدلتا ہے میں صحن میں کھڑی ہوتی ہوں کہ اچانک آندھی آجاتی ہے آسمان بالکل سرخ ہورہا ہے اور گرداڑ رہی ہے سب لوگ مجھے اکیڈمی جانے سے منع کرتے ہیں اور میں سوچتی ہوں کہ یہ تو بے وقوف ہیں میں اکیلی چلی جائوں گی اور واپسی پر موسم ٹھیک ہوگا۔ پھر دیکھتی ہوں کہ میری انگلی میں کالے رنگ کی ویلویٹ کے کپڑے کی انگوٹھی ہے میں اسے گھماتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ یہ میری انگلی میں اچھی لگ رہی ہے میں اسے کبھی نہیں اتاروںگی۔ (سائرہ‘ پشاور) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے بعض کاموں میں شدید رکاوٹیں آنے کا اندیشہ ہے۔ آپ فوری طور پر نیک اعمال کی طرف متوجہ ہوں بالخصوص نماز کی پابندی کریں اور حسب توفیق صدقہ دے دیا کریں۔ بوسیدہ جھونپڑی خواب: میں نے شادی کیلئے استخارہ کیا تو خواب آیا کہ ایک بوسیدہ جھونپڑی ہے جس کے دائیں طرف ایک کچا مکان مع چار دیواری ہے۔ جھونپڑی کی چھوٹی سی چھت ہے اور وہ ایک طرف سے بند ہے باقی تین طرف سے کھلی ہے اور جھونپڑی کی چھت اندر کی طرف سے بہت کالی ہے۔ اسی جھونپڑی میں ایک عورت یا لڑکی بیٹھی ہے اور ایک مرد جس کی عمر تقریباً 45-40 سال ہوگی مرد مسلمان بھی نہیں ہے۔ میں جھونپڑی میں جاتا ہوں تو مرد مجھے دیکھ کر تھوڑا مسکراتا ہے۔ عورت یا لڑکی اٹھ کر جھونپڑی سے باہر چلی جاتی ہے۔ جھونپڑی کے قریب ایک کچا گھر ہے اس کے اندر ایک بھیڑ نکل کر عورت کے پاس آتی ہے پھر دوسری بھیڑ آکر عورت کے قریب کھڑی ہوتی ہے۔ دوسری بھیڑ تھوڑی خوبصورت ہے۔ میں بھی باہر آکر عورت سے کہتا ہوں ہم اور بھی بھیڑیں خریدیں گے۔ یہ بھیڑ فروخت نہیں کریں گے۔ عورت نے بلوچی لباس پہنا ہے۔ یہ لوگ رشتہ دینے کیلئے تیار ہیں ابھی میں شش و پنج میں ہوں کیا کروں۔ تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق یہ اشارہ ہے کہ فوری طور پر گناہوں سے توبہ کریں۔ ورنہ شدید پریشانی میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے۔ بالخصوص رشتہ کے حوالے سے ناکامی کا سامنا ہوگا۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 258 reviews.