مئی کے جوابات
۔بہن آپ سب گھر والے سورة الانعام کی آیت نمبر 45 پوری توجہ اور کامل یقین کے ساتھ بے تحاشہ اور بلاتعداد پڑھیں۔ خصوصاً مریضہ اس کی بہت زیادہ کثرت کرے۔ 90 دن میں آپ کو بہت واضح رزلٹ ملنا شروع ہوجائیگا۔ مجھے اپنی دعائوں میں یادرکھیے گا۔ (کرنل اشفاق‘لاہور)
2۔صفدر خان صاحب واقعی منہ سے بات کے دوران تھوک نکل کر دوسرے کے منہ پر پڑنا بہت ہی بُری بات ہے۔ جس سے انسان کو ہر وقت شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔ اس قسم کی عادت سے انسان احساس کمتری کا شکار ہوجاتا ہے اور ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جاتا ہے۔ صفدر صاحب آپ کا علاج بہت ہی سادہ اور بہترین ہیں آپ ہر مہینے صرف 3 روزے رکھ لیں انشاءاللہ چار پانچ ماہ کے اندر اندر آپ اس عادت سے چھٹکارا پالیں گے۔ (شفیق بٹ‘ آزاد کشمیر)
3۔ اکتوبر 2010ءکے عبقری میں مندرجہ ذیل جڑی بوٹی کے فوائد لکھے گئے تھے میں نے اس کو پابندی سے استعمال کیا اور مجھے اس کا حیرت انگیز ناقابل یقین فائدہ ہوا لیکن پرہیز شرط ہے۔وہ اقتباس درج ذیل ہے۔
” جڑی بوٹیوں کے ایک ماہر کے مشورے سے وہ اجمود (اجوائن کی ایک قسم ہے) کی چائے پینے لگے جس کے بڑے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے۔ کسی تکلیف کے بغیر کھل کر پیشاب آنے لگا اور سب سے حیرت کی بات تو یہ ہوئی کہ چند ہی روز کے استعمال سے پیشاب میں شکر غائب ہوگئی۔ ابتداءمیں اس کی چائے پینے سے پیشاب میں خاصا غلیظ مادہ خارج ہوتا رہا جو آہستہ آہستہ کم ہونے لگا یہاں تک کہ پیشاب بالکل صاف ہوگیا۔ اجمود کی چائے (5-3 گرام) ذیابیطس کے دیگر مریضوں کیلئے بھی مفید ہے۔“(ماریہ‘ اسلام آباد)
4۔ جب بھی آپ نہا کر باہر آئیںتو بیس قدم الٹا چلیں یعنی سامنے رخ کرکے پچھلی طرف متوازن بیس قدم اٹھائیں۔ یہ آپ کیلئے ایک تحفہ ہے۔(زینب خاتون‘ پشاور)
جون کے سوالات
1۔میرے گھر میں کچن میں برتنوں ‘ کسی ٹوکری کے نیچے اور فریج کے نیچے اور کمروں میں بہت سی جگہوں پر بہت زیادہ تعداد میں چھپکلیاں (چھپکلی) ہیں برائے مہربانی آسان سا حل بتادیں۔ پہلے پڑھا تھا کہ انہیں گھر سے بھگانے کیلئے چونا نسوار تمباکو ہم وزن لیکر مکس کرلیں لیکن اس ٹوٹکے سے وہ بیہوش ہوں گی جس سے کراہت آتی ہے گھر سے بھگانے کیلئے کوئی آسان سا علاج بتادیں۔ (فریحہ اشرف‘ لاہور)
2۔ میری بیگم کو عرصہ 3 ماہ سے Arm Frogen Pain بائیں طرف ہے۔ انجکشن لگوا چکے ہیں۔ مالش کرچکے ہیں مگر درد بدستور ہے۔ہم تمام گھر والے اس وجہ سے بہت پریشان ہیں۔ امید ہے کہ کوئی بہن‘ بھائی کوئی علاج یا ٹوٹکہ بتائیں تاکہ اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرسکیں۔(محمدیعقوب‘ راولپنڈی)
3۔ محترم قارئین السلام علیکم! میرا قد چھوٹا ہے جس کی وجہ سے میں پریشان ہوں‘ میری عمر 17 سال ہے لیکن میں لگتی صرف 12یا 13 سال کی ہوں‘ میری تمام کزن میرا مذاق اڑاتی ہیں میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میری کمر میں درد رہتا ہے تقریباً عرصہ آٹھ ماہ سے ۔ قارئین سے گزارش ہے کہ میرے مسائل کا جلدازجلد حل ارسال کریں۔ شکریہ!(ہمشیرہ محمدقاسم‘ میلسی)
4۔ہمارا ایک کرایہ دار ہے جس سے ہمارا کیس چل رہا ہے وہ نہ تو کرایہ دیتا ہے اور نہ جگہ چھوڑتا ہے۔ بے انتہا پریشان کرتا ہے۔ہمیں قتل کی دھمکیاں دیتا ہے۔ ہمارا اس کے ساتھ مقدمہ بھی چل رہا ہے۔ہم بہت مجبور‘ بے بس اور کمزور ہوچکے ہیں کیونکہ نہ تو ہمارے پاس پیسہ ہے اور نہ ہی کوئی طاقتور تعلقات۔ قارئین سے دعا اور وظیفے کی درخواست ہے۔ (محمدکامران‘لاہور)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 256
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں