یہ واقعہ میرے ساتھ اس سال دوران حج پیش آیا ہے۔ دوران حج جبکہ ہم الحمدللہ شروع کی پرواز سے گئے تھے اور مدینہ منورہ سے پہلے ہی ہوآئے تھے۔ سبحان اللہ حرمین شریفین کے متعلق دلوں کی کیفیت بیان سے باہر ہے۔ ہوا یہ کہ مجھے اچانک قے کی اتنی تکلیف ہوئی کہ ہفتہ دس دن میں میں نڈھال ہوگیا اپنے گروپ لیڈر جوکہ فیصل آباد کی طرف کے بہت ہی اعلیٰ کردار اور سمجھ والے تھے ۔مجھے پہلے پاکستانی ہسپتال لے گئے جہاں کافی ساری گولیاں دی گئیں مگر کوئی افاقہ نہ ہوا ہم جبل کعبہ پر مقیم تھے پاکستانی ہسپتال نزدیک ہی تھا لیکن جب آرام نہ آیا اور تکلیف بڑھتی گئی تو مجھے کار میں ڈال کر عربی ہسپتال جو کہ باب عبدالعزیز کے نزدیک تھا لے جایا گیا وہاں بہت قطاریں تھیں ہمارے لیڈر نے نہایت دانشمندی سے ہر قطار میں ایک ایک اپنا آدمی کھڑا کردیا خیر ڈاکٹر صاحب کے پاس مجھے لے جایا گیا وہ ڈاکٹر صاحب صرف انگریزی اور عربی سمجھتے تھے میں نے ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں اپنی تکلیف بیان کی اور کہا کہ حج قریب ہے میں مریض ہوں اور میرے آنسو نکل آئے۔
ڈاکٹر موصوف نے میری طرف دیکھا اورپرچی پر کچھ لکھا۔ گھنٹی بجائی اور اپنے آدمیوں کو انگلش میں کہا کہ اس کو سٹریچر پر لٹا کر آپریشن تھیٹر پہنچائو میں آتا ہوں۔ انہوں نے مجھے لے جا کر جس بیڈ پر لٹایا تو اس کے نزدیک ایک بہت موٹا حبشی پڑا تھا اور اس کا پیٹ پھٹا ہوا تھا۔ دور سے لیڈی ڈاکٹر نے دیکھا تو سخت ناراض ہوئیں کہ مریض دیکھ کر مرجاتا تو کیا ہوتا اور بھاگ کر درمیان میں پردہ کھینچ دیا۔ میں دل ہی دل میں ڈر رہا تھا کہ پتہ نہیں کیا ہوگا۔ ڈاکٹر صاحب آئے اور انہوں نے مجھے بوتل لگائی اور اس بوتل میں ٹیکے بھی ڈالے جن سے الحمدللہ میں اپنے پیروں پر چل کر غالباً حرم شریف سے ہوتا ہوا اپنی رہائش گاہ پر آگیا۔
لیکن بات وہی کہ کوئی چیز نہ پچتی تھی۔ جو کھاتا تھا فوراً باہر.... میری اہلیہ جو کہ میرے ہمراہ تھیں کہنے لگیں آپ اس طرح کی بیماری میں پیاز کھانے کو کہا کرتے تھے میں نے کہا واہ خدا کی بندی اتنے دن کہاں سوئی رہی خدا کے فضل سے وہ پیاز کی جھلی کو اتار اتار کر دیتی رہیں اور میں چباتا رہا۔ تھوڑی ہی دیر کے بعد قے کا نام و نشان تک نہ تھا۔ الحمدللہ اللہ کے فضل سے حج کے تمام فرائض باحسن طریقہ سرانجام دئیے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 246
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں