چھ ماہ قبل میں عصر کی نماز کی ادائیگی کے بعد باہر نکلا تو ایک بک سٹال کے پاس کھڑا ہوگیا اور کتابوں پر نظر دوڑانے لگا اچانک میری نگاہ دو انمول خزانے پر پڑی میں نے وہ کتاب اٹھالی۔ جب میںنے آخر میں اجازت نامہ پڑھا تو مجھے خوشی ہوئی اور میں نے وہ کتاب خرید لی۔ میں نے اور میری بیوی نے اسے پڑھنا شروع کردیا۔ میں ہر فرض نماز کے بعدپڑھتا ہوں اور میری بیوی 21 مرتبہ اور 313 مرتبہ والا عمل روزانہ کرتی ہے۔
محترم حکیم صاحب! وظیفہ پرھنے سے قبل ہم بہت سے مسائل و مشکلات کا شکار تھے جن میں سے کچھ مسائل اور مشکلات موجود ہیں اور کچھ حل ہورہے ہیں اور کچھ حل ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل ہمیں بہت تنگی تھی۔ ہروقت غصہ‘ چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی جھگڑا کرنا‘ دشمنوں کے اوپر تلے دن رات مسلسل وار جوکہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ تھا۔ دشمنوں کے جادو تعویذات کے دن رات کے وار سے ہم نیم پاگل ہوگئے تھے اور اب بھی چکر چلتے ہیں مگر پہلے والی حالت نہیں ہے۔ ہم سوتے جاگتے اٹھتے بیٹھتے انتہائی ذہنی اذیت کا شکار تھے۔ بظاہر تو کوئی بات نہ ہوتی تھی لیکن ہمارے دل و دماغ میں ہر وقت اشتعال‘ خوف اور غصہ سے بھرے رہتے تھے۔ دل ہی دل میں دوسروں کو گالیاں دینے اور لڑنے مارنے پر تیار رہتے ہیں۔
لیکن جب سے ہم نے دو انمول خزانے پڑھنے شروع کیے اللہ تعالیٰ کی غیب سے مدد آنی شروع ہوگئی۔ فریج کیلئے ہم گزشتہ کئی سالوں سے ترس رہے تھے کہ گھر میں جگہ کی تنگی کی وجہ سے نہیں خرید رہے تھے۔
دوسری گھریلو اشیاءالیکٹرانک کا سامان کہ جن کی روزمرہ گھریلو امور میں اشد ضرورت ہوتی ہے لیکن ہم صرف ترس کر رہ جاتے‘ موسمی پھلوں کا جوس وغیرہ کیلئے ہمارا دل چاہتا تھا لیکن مشینیں نہ ہونے کے سبب ایسا ممکن نہ تھا لیکن اس وظیفہ کی برکت سے اوپر تلے ہمیں بڑے سائز کا فریج بھی اللہ نے دیدیا۔ تین چار قسم کی الیکٹرانک مشینیں بھی یکدم اللہ نے دے دیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ جس دشمن کے ہاتھوں ہم بہت سخت تنگ تھے اسے اپنی ایسے پڑی کہ اس کا ساتھی انتہائی معذوری کی حالت کو پہنچ گیا ہے اور اس سے وہ ایک منٹ کیلئے بھی آگے پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔ وہ جن کے ساتھ مل کر ہمیں تنگ کرتا تھا اب وہ آپس میں ایک دوسرے کے دشمن بن گئے ہیں۔
غرضیکہ اس وظیفہ کی برکت سے ہمیں دین کی دولت مل گئی دنیاوی آسانیاں تو مل ہی رہی ہیں دین کیلئے ہم راغب ہوگئے ہیں۔ پہلے جہاں ہم گھر والے صبح نو دس بجے سو کر اٹھتے تھے اب اذان فجر کے ساتھ ہی ہم بیدار ہوجاتے ہیں اور گزرے وقت کے متعلق پچھتاوا ہوتا ہے اب ہر وقت قبر‘ موت کی منزل اور حشر کی منزل کی آسانیوں کیلئے رب کائنات سے رو رو کر التجائیں منہ سے نکلتی ہیں کہ اے رب! ہمیں ایمان کی سلامتی کے ساتھ دنیا سے اٹھانا اور ہمارا حشر نیک لوگوں کے ساتھ ہو۔ اس وظیفہ کی برکت سے ہمارے اندر فلمیں‘ گانے اور بے ہودہ ڈرامے دیکھنے سے سخت نفرت ہوگئی ہے۔گفتگو کرنے کی ہم دونوں میاں بیوی کی حالت یہ ہوگئی ہے کہ کوئی فضول جملہ ہم ادا نہیں کرتے اور آپس میں صرف کام کی بات کرتے ہیں جبکہ باقی وقت ذکر میں مشغول رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔
غیبت کرنی چھوڑ دی ہے اور مجبوراً کوئی بات کرنی پڑجائے تو ایک دوسرے کو روکتے رہتے ہیں ۔ قرآن پاک میں دلچسپی بڑھ گئی ہے اب تھوڑا پڑھتا ہوں لیکن جتنا پڑھتا ہوں ترجمے کے ساتھ اور اس سے دل پر بہت اثر ہوتا ہے ۔
الحمدللہ! ہم ہر وقت اللہ سے دعاگو رہتے ہیں کہ اے اللہ ہمیں سیدھے رستے سے مت ہٹانا اور ہمیں ایسا بنادے کہ تو ہم سے راضی ہوجا۔ آنے والی مصیبتوں سے بچنے کیلئے بھی قبل ازوقت کسی نہ کسی ذریعے سے اللہ تعالیٰ آگاہ کردیتے ہیں اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ شکر ہے کہ ہم نے اس بات پر عمل کیا ورنہ رسوائی و ذلت اور پریشانی اٹھانا پڑتی۔ ان سب باتوں کا لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ جو قارئین یہ وظیفہ پڑھ رہے ہیں ان میں مزید شوق اور تجسس پیدا ہو۔ خدارا کسی وظیفہ کو محض دنیاوی مقاصد کیلئے اور دنیا حاصل کرنے کی نیت سے نہ پڑھیں بلکہ سب سے پہلے خلوص دل کے ساتھ نیک نیت باندھ لیں کہ ہم نے اللہ کو راضی کرنا ہے جب یہ نیت ہوگی تو دنیا آپ کے قدموں میں خودبخود آنا شروع ہوجائیگی۔ میرا یہ ذاتی تجربہ ہے ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 237
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں