Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - جون 2011ء

گھٹنوں اور جوڑوں میں درد میری عمر 30 سال ہے۔ میرے گھٹنوں اور ٹخنوں میں بہت درد ہوتا ہے۔ اٹھنا بیٹھنا مشکل ہوگیا ہے۔ گھٹنوں اور جوڑوں سے چٹخنے کی آوازیں بھی آتی ہیں۔ انگلیوں کے جوڑ جوڑ میں درد رہتا ہے۔ ڈاکٹر کی دوا اور گھریلو ٹوٹکے بھی استعمال کیے مگر کچھ فائدہ نہیں۔ (شاہدہ‘ اوکاڑہ) یہ گھنٹیا معلوم ہوتی ہے۔ کوٹھ کشمیری سفید خوشبودار شیریں کو باریک کرلیں اور دو انگلی کی چٹکی میں جتنی آجائے منہ میں ڈال کر پانی سے نگل لیں۔ صبح وشام یہ تدبیر دس دن کرکے مطلع کریں۔ فائدہ ہوگا۔غذا نمبر6,5استعمال کریں۔ چھینکیں آتی ہیں مجھے بہت زیادہ چھینکیں آتی ہیں۔ زیادہ تر صبح کے ٹائم آتی ہیں۔ ٹھنڈی اور کٹھی چیزیں زیادہ کھالوں تو چھینکیں بہت زیادہ آتی ہیں۔ اصل میں میں کپڑے کی فیکٹری میں کام کرتا ہوں۔ وہاں روئی اور دھاگے کے ٹکڑے اکثر ناک اور منہ میں چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ چھینکیں مجھے بہت زیادہ آتی ہیں۔ فیکٹری سے باہر نکلوں تو اتنی زیادہ چھینکیں نہیں آتی ہیں۔ (حاجی اصغر‘ سرگودھا) مشورہ: یہ دمہ کے مرض کا آغاز ہے۔ تولیہ اور روئی‘ سیمنٹ کی فیکٹریوں میں کام نہ کریں یا کوئی ماسک استعمال کریں۔غذا نمبر3,2استعمال کریں۔ کندھوں میں درد میرے دونوں کندھوں میں ہر وقت درد رہتا ہے۔ کبھی کبھی یہ درد سر میں اور کبھی ٹانگوں کی طرف منتقل ہوجاتا ہے لیکن زیادہ تر کندھوں میں ہی رہتا ہے۔ (محمد قادر‘ لاہور) مشورہ: یہ درد شانہ معلوم ہوتا ہے۔ اس میں عام طور پر بعد میں کندھوں میں انجماد کی کیفیت پیدا ہوکر کندھوں میں ایک قسم کا لاک پیدا ہوجاتا ہے جس سے کندھے حرکت نہیں کرسکتے۔ اس کیفیت کو فروزن شولڈر کہا جاتا ہے۔ فی الحال دس لونگ سرسوں کے تیل میں جلا کر وہ تیل ملیں اور کپڑے سے سینکیں‘ اے سی سے بچیں‘ سرد اشیاءنہ کھائیں۔غذا نمبر3,2استعمال کریں۔ نظام ایام خراب عرصہ ایک سال سے نظام ایام خراب ہے۔ ڈاکٹر صاحبہ بارہ گولیاں روز کھانے کو کہتی ہیں۔ پانی کی شکایت نہیں ہے نہ کوئی اورقابل ذکر شکایت ہے کیا اس مسئلے کو ایسے ہی چھوڑ دیا جائے یا علاج ضروری ہے۔ (حنا ناز‘ راولپنڈی) مشورہ: ایک گلاس انار کا خالص جوس روزانہ پئیں‘ جس قدر ہوسکے دیسی آم کھائیں۔ بادام‘ کشمش‘ خالص شہد‘ بکرے کا عمدہ گوشت‘ پرند چرند خالص دیسی گھی میں بھون کر روٹی سے کھائیں۔ غذا نمبر4,3استعمال کریں۔ منہ کڑوا رہتا ہے عرصہ تین ماہ سے منہ کڑوا ہے اور سینہ پر بوجھ رہتا ہے۔ ڈکاریں آتی ہیں۔ سر چکراتا ہے‘ نزلہ زکام نہیں ہے۔ گیس اکثر رہتی ہے۔ بادی کی چیزیں کھانے سے طبیعت زیادہ بگڑتی ہے۔ (نازیہ لعل‘ کراچی) مشورہ: آپ گیس و تبخیر کورس مستقل مزاجی سے کم از کم 3 سے5 پانچ استعمال کریں‘ اس دوران کٹھی اشیاءسے پرہیز کریں۔ صبح و شام واک بھی کریں۔ بادی اورثقیل چیزوں سے پرہیز کریں۔غذا نمبر5,6استعمال کریں۔ دل متلاتا ہے ہر وقت دل متلاتا رہتا ہے مگر الٹی نہیں ہوتی۔ کھانا بھی نہیں کھایا جاتا‘ منہ سے پانی جاری ہوجاتا ہے۔ ٹیسٹ نارمل ہیں۔ السر میں سوزش نہیں ہے۔ پیشاب میں جلن ہوجاتی ہے بلکہ اکثر ہوتی ہے۔ (شریف الدین‘ لالہ موسیٰ) مشورہ: گنا چوسیں‘ سبزیاں پکا کر کھائیں۔ پیشاب ٹیسٹ کروائیں۔ گردوں کو چیک کروائیں۔غذا نمبر 5,4استعمال کریں۔ بازو کے بال اڑ گئے کچھ دن ہوئے میں صبح سو کر اٹھا تیار ہوکر دفتر جارہا تھا تو میری بیوی نے آستین کا کف لگاتے ہوئے دیکھا کہ بازو پر ایک روپے کے بقدر بال نہیں ہیں وہ جگہ ایسے چکنی ہے کہ جیسے وہاں کبھی بال تھے ہی نہیں۔ براہ مہربانی کوئی مناسب سا مشورہ دیں اوراحتیاط بھی بتائیں۔ (اکرم زیدی‘ قصور) مشورہ: تولیہ استعمال نہ کریں۔ نشان پر لہسن کا عرق لگائیں۔ انشاءاللہ بال واپس آجائیں گے فکر مند نہ ہوں۔ معدہ میں تکلیف میرا مسئلہ معدے کا ہے۔ میرے خیال میں سب سے زیادہ تکلیف دہ بیماری یہی ہے۔ معدے میں اکثر تکلیف رہتی ہے۔ اسپغول کی بھوسی بھی استعمال کررہی ہوں۔ اس سے معمولی فرق ہے۔ اس درد کی وجہ سے کبھی کبھی رات بھر نہیں سوسکتی۔ اب یہ درد آہستہ آہستہ گردوں کے دونوں طرف رہنے لگا ہے۔ پہلے صرف معدے میں تھا۔ (شائستہ‘ سکھر) مشورہ: آپ نے ڈاکٹری دوائوں کی تفصیل نہیں لکھی۔ اگر ڈاکٹری دوائوں سے معدے میں سوزش ہے تو پہلے تو ڈاکٹری دوائوں سے جان چھڑائیں گیس تبخیر کورس پابندی سے کم از کم تین کورس استعمال کریں۔90 دن کے بعد دوبارہ لکھیں۔ غذا نمبر5,4استعمال کریں۔ درست تشخیص ضروری ہے میری عمر 19 سال ہے۔ خون کی شدید کمی اور کمزوری ہے۔ میرا جسم گویا ہڈیوں کا ڈھانچہ ہے۔ مجھے تقریباً چھ سال سے لیکوریا ہے۔ میرے ماہانہ ایام کانظام بھی ٹھیک نہیں خون کی زیادتی کی وجہ سے دن بدن کمزوری بڑھتی جارہی ہے جس کے سبب اب میری نظر بھی بہت کمزور ہوگئی ہے۔ میرا وزن 39 کلو ہے جو عمر اور قد کے لحاظ سے بہت کم ہے اگر کوئی گرم چیز متواتر کھائوں تو یہ شکایت بڑھ جاتی ہے۔ (زاہدہ کوثر‘ فیصل آباد) مشورہ: سب سے پہلے تو خون کی زیادتی کا سبب معلوم کرنا چاہیے ممکن ہے رسولی بن رہی ہو‘ جب تک درست تشخیص نہ ہوجائے آم کی پرانی گٹھلی کا مغز نکال کر کوٹ چھان کر صاف خشک شیشی میں رکھیں اور وقت ضرورت آدھا گرام یہ دوا صبح و شام باسی پانی سے پھانک لیں۔ معمول کی غذا کھائیں۔ دو اونس خالص دیسی تازہ مکھن توس پر لگا کر کھائیں۔ شہد خالص دو تین چمچ کھائیں۔ دودھ پئیں‘ بکرے کے گوشت میں سبزیاں ڈال کر دیسی گھی میں پکا کرکھائیں۔ آم اور کالی چیری کھائیں۔ سخت کام مثلاً بوجھ اٹھانا اور جھک کر کام کرنے سے پرہیز کریں۔ دو تین ماہ کے بعد دوبارہ لکھیں۔ الٹراسائونڈ کی رپورٹ سے مطلع کریں۔غذا نمبر3,2استعمال کریں۔ دائمی نزلہ زکام میری عمر تقریباً 30 سال ہے۔ گزشتہ دس سال سے نزلہ زکام میں مبتلا ہوں۔ نزلہ سر میں جم جاتا ہے جس کی وجہ سے بال بھی ٹوٹ رہے ہیں۔ سر گنجا ہوگیا ہے۔ میں گزشتہ پندرہ سال سے لیدر گارمنٹس میں کام کررہا ہوں۔ (محمد اشرف‘ فیصل آباد) مشورہ: آپ شفائے حیرت سیرپ اور بنفشی قہوہ پابندی سے کم ازکم 3 ماہ استعمال کریں۔ بکرے کا قورمہ روٹی یا دیسی مرغ کا عمدہ شوربا روٹی آپ کیلئے مفید غذا ہے۔ دو ہفتے کے بعد دوبارہ حال لکھیں۔غذا نمبر3,2استعمال کریں۔ آنکھوں کے سامنے چنگاریاں مجھے تین ماہ تک بخار آیا جس کیلئے کئی بار ہسپتال میں داخل بھی رہا۔ ملیریا کا علاج ہوا۔ ٹائیفائیڈ کے کورس کیے مگر پھر بخار آگیا۔ آپ کو خط لکھا تو آپ نے ٹائیفائیڈ تشخیص کرکے اسی کا علاج لکھا جس سے الحمدللہ اب میں ٹھیک ہوں۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ میری آنکھوں کے سامنے چنگاریاں اڑتی معلوم ہوتی ہیں۔ (عبدالرشید‘ لاہور) مشورہ: غذا کے بعد گنا چوسیں‘ آنکھوں میں خالص عرق گلاب کے قطرے ٹپکائیں۔ مرچ مصالحہ‘ انڈا‘ مرغی اور گائے کے گوشت کا استعمال کچھ دنوں کیلئے بند کردیں۔ غذا نمبر3,2استعمال کریں۔ ذہنی نشوونما میرے دو بیٹے ماشاءاللہ قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ ان کے ذہن کی نشوونما کیلئے کوئی بہترین نسخہ شائع فرمادیں۔ (سدرہ‘ کراچی) مشورہ: مغز بادام شیریں بیس تولہ‘ مغز تخم خیارین‘ مغز تخم کدوشیریں‘ مغز تخم تربوز‘ مغز تخم خربوزہ ہر ایک تین تولہ‘ پوست بہیڑہ‘ آملہ خشک‘ ہلیلہ سیاہ‘ ہر ایک دو تولہ‘ بادیان دس تولہ‘ خشخاش سفید ساڑھے سات تولہ۔ تمام دوائیں عمدہ اور تازہ ہوں زیادہ پرانی نہ ہوں۔ ان سب کو کوٹ چھان کر آدھ سیر چینی ملا کر ایک یا دو چائے کے چمچ صبح دودھ سے پھانک لیا کریں۔ مگر خیال رہے کہ نزلہ زکام‘ ریشہ بلغم والے مریض کو یہ دوا نہ دیں۔ بلڈپریشر کم رہتا ہو تب بھی یہ دوا نہیں کھانی چاہیے۔غذا نمبر3,2استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 235 reviews.