Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

چالیس بار پڑھیں اور جمال رسول صلی اللہ علیہ وسلم نصیب ہو (ع۔ م چوہدری)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2008ء

” اصلی بیاض محمد ی“ میں حضرت شیخ محمد صاحب محدث تھا نوی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ یہ اسم جلالی ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لئے اگر ہر شب چالیس مرتبہ پڑھے تو چند دنوں میں زیارت ہو گی اسم یہ ہے یا غَیا ثِی عِندَ کُلِّ کُر بَةٍ وَمَعَاذِی عِندَ کُلِّ شِدَّةٍ وَ مُونِسِی عِندَ کُلِّ وَ حشَةٍ وَ مُجِیبِی عِندَ کُلِّ دَعوَةٍ وَ رَجَا ئِی حِینَ تَنقَطِعُ حِیلَتِی یا غَیا ثِی۔ ” جواہرخمسہ “ میں حضرت غو ث گوالیار رحمتہ اللہ علیہ فرما تے ہیں کہ اس اسم جلا لی کو جوکوئی 40 بار ہر شب پڑھے تو انشاءاللہ جمال جہا ں آرائے حضرت مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرف ہو گا اور ہر مشکل آسان ہو گی۔ وہ اسم مبارک یہ ہے ۔ یا غَیاثِی عِندَ کُلِّ کُر بَةٍ مُجِیبِی عِندَ کُلِّ دَعوَةٍ وَمَعَاذِی عِندَ کُلِّ شِدَّةٍ وَرَجَائِی حِینَ تَنقَطِعُ حِیلَتِی۔ حضرت شیخ احمد بن المبارک رحمتہ اللہ علیہ نے ” الا بریز “ میں اپنے شیخ غوث الزماں سیدنا حضرت عبدالعزیز و باغ رحمتہ اللہ علیہ کے منا قب میںلکھا ہے کہ حضر ت عبدالعزیز وباغ رحمتہ اللہ علیہ فرما تے ہیں کہ میری عادت تھی کہ میں جمعہ کی رات سید علی بن حرزہم رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر گزارا کرتا تھا۔ رات بھر وہیں رہتا اور دوسرے شب بیدار صلحا ء کے ساتھ قصیدہ بردہ شر یف پڑھا کرتا تھا۔ حسب عادت ایک شب جمعہ میں جب ہم لوگ ختم سے فارغ ہوئے تو میں مزار سے باہر نکلا اور دروازے کے قریب بیری کا درخت تھا اس کے نیچے میں نے ایک شخص کو بیٹھاپایا۔ وہ مجھ سے باتیں کرتے اور جو باتیں میرے دل میں تھیں ان کو ظاہر کرنے لگے۔ مجھے یقین ہو گیا کہ یہ شخص اولیا ءعارفین میں سے ہے اور میں نے عرض کیاکہ مجھے خادمیت میں قبو ل فرمائیے اور ذکر و ورد کی تلقین کیجئے۔ میرا خیا ل تھا کہ ایسا ہی کوئی وظیفہ بتائیں گے جیسا کہ ان سے پہلے بتا چکے ہیں مگر انہوں نے وظیفہ بتایا تو یہ کہ روزانہ سات ہزار بار پڑھا کر و۔ اَلّٰلھُمَّ یا رَبِّ بِجَاہِ سَیدنَا مُحَمَّدِ بِن عَبدِاللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ اِجمَع بَینِی وَ بَینَ سَیدنَا مُحَمَّدِ بِن عَبدِاللّٰہِ فِی الدُّنیا قَبلَ الاَخِرَةٍ ط o اس کے بعد ہم اٹھے ہی تھے کہ ناظم مزار حضرت عمر بن ہواری رحمتہ اللہ علیہ آ گئے ان سے خطاب کر کے انہو ں نے فرمایا ” یہی ہے وہ شخص “ اور پھر فرمایا کہ میں تم کو تاکید کرتا ہوں۔ سید عمر رحمتہ اللہ علیہ نے جواب دیا کہ حضور یہ میرے سر کے تاج ہیں۔ سید عمر رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی وفات کے وقت مجھ سے پو چھا تمہیں معلوم بھی ہے کہ بیری کے درخت کے نیچے تم کو ذکر کس نے تلقین کیا تھا. میں نے کہا مجھے معلوم نہیں۔ فرمایا وہ سیدنا خضر علیہ السلام تھے اور جب حق تعالیٰ نے مجھے بصیرت بخشی تو خود بھی اس کا علم ہو گیا۔ غرض میں نے وظیفہ شروع کیا تو دل پر بوجھ خوف اور قبض کی سی کیفیت 6،5 ما ہ تک مسلط رہی ۔ پھر ایک بزرگ ملے خو د ہی انہوں نے بتا یا کہ میر ا نام عبداللہ برناوی ہے اور میں برنو کا باشندہ ہوں اور یہا ں فارس میں صرف تمھاری غرض سے آیا ہوں۔ مجھے بہت خوشی ہو ئی۔ غرض عبداللہ برنا وی رحمتہ اللہ علیہ میرے ساتھ رہے کہ میری رہنمائی فرماتے اور مجھے کجی اور بد راہی سے بچاتے، قلب کو قوت پہنچاتے اور میرے دل سے وہ خو ف مٹاتے رہے۔ حتی کہ عیدالاضحی کا تیسرا دن آیا تو مجھے سید عبداللہ برناوی رحمتہ اللہ علیہ نے فر مایا کہ اے عبدالعزیز آج سے پہلے تو مجھے تمہارے متعلق اندیشہ تھا مگر آج چونکہ حق تعالیٰ شانہ‘ نے تم کو اپنی رحمت کا ملہ یعنی آقائے نامدار سید الوجودصلی اللہ علیہ وسلم سے ملا دیا۔ اس لئے میرا دل مطمئن ہو گیا اور اب تم کو اللہ تعالیٰ کی امان میں دے کر رخصت ہوتا ہوں چنانچہ مجھے چھو ڑ کر وہ اپنے وطن چلے گئے۔ ( فضائل درود)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 218 reviews.