گزشتہ کیلئے افسوس کرنے اور ضائع شدہ طاقت کیلئے پچھتانے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوسکتا
سچائی‘ اعلیٰ زندگانی اور اصلی ترقی کا راستہ کبھی کسی انسان کیلئے بندہ نہیں ہوتا‘ جب تک کہ وہ خود اسے بند نہ کردے۔ انسان کو چاہئے کہ خود اس اصول کا معتقد ہوجائے۔ اس کو اپنی زندگی کا اعلیٰ او ر اصلی اصول قرار دے۔ تب وہ دیکھے گا کہ اس وقت اس کو مناسب ہے کہ موقع حاصل ہونے پر ہمیشہ اپنی طرف سے بہترین اور اعلیٰ کوششیں کرے اور اعلیٰ سے اعلیٰ زندگی بسر کرے۔ نتیجہ کی طرف سے لاپرواہ ہوجائے کہ کیا ہوتا ہے آئندہ کی طرف خیال کرنے کی بجائے ہمیشہ پیچھے کودیکھنا اور یہ سوچتے رہنا کہ کیا ہوسکتا تھا۔ سخت کمزوری کا باعث ہے اس کے باعث انسان سے خود اعتباری کی صفت دور ہوجاتی ہے۔ گزشتہ کیلئے افسوس کرنے اور ضائع شدہ طاقت کیلئے پچھتانے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوسکتابلکہ الٹا انسان کا حوصلہ پست ہوتا ہے اور آئندہ کیلئے تیار کرنے میں خامی پیدا ہوسکتی ہے۔
جدوجہد سے تھکے ہوئے‘ اداس اور کمزور انسان سے قدرت محبت اور شفقت بھرے لہجے میں یہ کہتی ہے کہ اس وقت جو چھوٹا سا کام تم کررہے ہو اس پر اپنی پوری طاقت خرچ کردو اور عمدہ سے عمدہ طریقہ سے اسے انجام دو‘ اپنے خیالات اور دماغی روشنی کے مطابق آئندہ کی تیاری کے خیال سے اس کو خوش دلی اور مسرت سے پورا کرو اور اپنا تمام علم اور تجربہ اس پر صرف کردو اگر تم نے اس پر اپنی اعلیٰ سے اعلیٰ کوشش کردکھائی تو تم کو مبارک ہو۔
زمانہ گزشتہ ہمیشہ کیلئے گزر گیا ہے تم اب اس کو واپس نہیں لاسکتے۔ خواہ کتنے چیں بجیں ہو۔ کتنی ہی جدوجہد کرو‘ کتنا ہی مصیبت اور عذاب بھگتو اور کتنے ہی اداس افسردہ خاطر ہو‘ گزرا ہوا زمانہ ہرگز واپس نہیں آئے گا۔ اس کا واپس لانا تمہاری طاقت سے ایسا ہی باہر ہے جیسا کہ اپنی پیدائش سے کروڑ ہا برس پہلے کا واپس لانا ہے۔ تمام گزشتہ زمانہ اور اس کے رنج وافسوس۔ ضائع شدہ موقعوں کا خیال تک بھی نہ کرو۔ آئندہ پرامید اور بھروسہ رکھو‘ موجودہ زمانہ کے ہر ایک چھوٹے سے چھوٹے موقع کو ایک ایسی روشنی اور صداقت سمجھو کہ جس کے گزر جانے پر تم اس کی طرف خوشی سے دیکھ سکو۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں