بے شک ہمارے اعضاءجسم سے نکال دیں یا کاٹ کر الگ کردیں ہمیں ذرا بھی ملال و دکھ نہیں ہوتا۔ اپنے خالق سے کوئی مشورہ نہیں ہے۔ پورے اعضاءبنا کر دنیا میں بھیجا ہے۔ وہ ہماری واپسی پر پورے اعضا ہی لے گا۔
عبقری بھائی کمال کے نسخے لاتے ہیں میری ایک عزیزہ تھیں انہیں پتہ میں بہت تکلیف تھی ایسی تکلیف کہ بے قرار تھیں کہ پتہ نکلوا دوں۔ انہیں بہت تسلی دی درود شفا پڑھ کر پانی دیا۔ پانی پینے کے بعد ان کی طبیعت کافی بہتر ہوئی۔ پھر ان سے کہتی رہی کہ اللہ بہت مہربان ہے اگر اس نے اپنے بندوں کو کوئی بیماری دی ہے تو قرآن میں شفا بھی بتائی ہے۔ اللہ نے اگر ایک بیماری دی ہے تو دوسری طرف ایسے پھل اور جڑی بوٹیاں پیدا کی ہیں کہ ان کو کھانے سے وہ بیماری ختم ہوجاتی ہے۔ دوسری بار کبھی وہ مرض نہیں ہوتا اب اگر ہمارے جسم میں کہیں یہ پتھری ہے تو اس کا یہ مقصد نہیں ہے کہ آپ اپنے اس عضو کو جسم سے نکلوا دیں۔ پیدائش سے لے کر 40 پچاس سال تک اس عضو کو استعمال کیا پھر اگر تھوڑا سا درد ہوا تو کہا کہ بس تکلیف برداشت نہیں ہوتی اس کو ہمارے جسم سے نکال باہر کرو۔ ڈاکٹر کی خوشامد کرتے ہیں کہ بس ہمیں تکلیف نہ ہو۔بے شک ہمارے اعضاءجسم سے نکال دیں یا کاٹ کر الگ کردیں ہمیں ذرا بھی ملال و دکھ نہیں ہوتا۔
اپنے خالق سے کوئی مشورہ نہیں ہے جس نے پورے اعضاءبنا کر دنیا میں بھیجا ہے۔ وہ ہماری واپسی پر پورے اعضا ءہی لے گا۔ ہر فرد اپنے اعضاءکٹوا کر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پہ پھینکتا چلاجارہا ہے اس فرد سے جب سوال کیا جاتا ہے کہ آپ نے ایسا کیوں کیا تو جواب ملتا ہے ڈاکٹر نے کہا تھا۔ بہت ہی افسوسناک بات ہے ہمیں یہ تک نہیں معلوم جس نے سب کچھ مکمل بنا کر بھیجا ہے اسی کے پاس واپسی ہے تو وہاں ہمارے پاس کیا جواب ہے۔ ہم کٹے ہوئے اعضاءسے عبادت نہیں کرسکتے اپنی ضروریات پوری نہیں کرسکتے۔ روتے کراہتے دنیا کیلئے عبرت بن جاتے ہیں۔ پوری زندگی گولی کیپسول کھاتے گزرتی ہے۔ بینک خالی کردیتے ہیں۔ بھاری فیس ڈاکٹر کو دیتے ہیں۔ محتاجی نفرت کا نشان ہے ہر فرد اس نشان کو مٹانا چاہتا ہے۔ اس خالق نے ہمارے جتنے اعضاءبنائے ہیں جتنی بیماریاں ہیں وہ تمام اعضاءکے برابر ہیں پھر اللہ نے ایسے پھل اور جڑی بوٹیاں بنادی ہیں جو بیمار ہوں وہ پھل کھائیں‘ جڑی بوٹیاں استعمال کریں۔ طب نبوی کے نسخے استعمال کریں۔ محتاجی سے پناہ میں دینے کی دعائیں مانگیں۔ دعائیں اللہ نے بھیج دی ہیں ایک ماں کو اپنے بچے کی نگہداشت کی کتنی فکر ہوتی ہے سردی میں ٹھنڈ سے بچاتی ہے کہیں نمونیہ نہ ہوجائے۔ ہمارا رب ہم سے ہزار مائوں سے زیادہ پیار کرتا ہے وہ ہمیں کیسے بے آسرا چھوڑ سکتا ہے۔ اب ہی دیکھ لیں ہمارے پتے میں یا مثانے یا کڈنی میں پتھری ہے تو اللہ نے پتھر چاٹ بوٹی پیدا کی اور اس کی ڈیوٹی لگادی اگر کسی بندے کو تکلیف ہے تو وہ پتھر چاٹ بوٹی کے پتے کھائے تو اس بوٹی کی اللہ نے ڈیوٹی لگائی ہے کہ میرے بندے کے جس حصے میں تکلیف دہ پتھر ہے اس پتھر کو کھا جائے اور میرا بندہ شفا پائے۔ ان پتوں کو کھاسکتے ہیں اور کوٹ کر اس کا پانی بھی پی سکتے ہیں جس فرد نے ان پتوں کو کھایا اس کی تکلیف دہ پتھری ختم ہوگئی اور وہ فرد شفایاب ہوا۔ قرآن مجید میں بھی آیات ہیں وہ پڑھنے سے بھی پتھری ریت بن کر نکل جاتی ہے۔نسخہ یہ ہے جو عبقری مارچ 2008 ءمیں بھی چھپا تھا۔
ایک کلو لیموں لے لیں اور ان کا پانی نکال لیں۔ آپ چھ یا سات کوڈیاں (پنسارسے لیکر) اس میں ڈال دیں۔ اس پانی کو جس بوتل میں ڈالیں اس کو دو تین گھنٹے ہلاتے رہیں تاکہ وہ کوڈیاں (سپیاں) پانی میں حل ہوجائیں۔ اس کام کو مکمل ہوتے دو یا تین دن لگیں گے۔ یہ بات یاد رکھیں کہ ڈھکن کو کھلا رکھنا ہے تاکہ گیس کا اخراج ہوسکے جب کوڈیاں قریباً حل ہوجائیں تو اس پانی کو اچھی طرح نتھار لیں اب آپ جتنا پانی آسانی سے پی سکتے ہیں اتنا لیموں کا پانی اور اتنا ہی سادہ پانی یعنی دونوں کوملا کر پی لیں۔ آپ دیکھیں گے کہ جب پانی ختم ہوگا ساتھ ہی انشاءاللہ پتھری بھی ختم ہوجائےگی۔ آپ کو پتابھی نہیں چلے گا کہ پتھری کیسے نکل گئی لیکن یہ یاد رکھنا ہے کہ اگر لیموئوں سے پانی تھوڑا نکلے تو کوڈیاں بھی تھوڑی کردینی ہیں۔ اس پانی کو صبح و شام دو وقت اور ضرورت پڑنے پر تین وقت بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
میرا ذاتی تجربہ ہے جس عزیزہ کا میں نے تذکرہ کیا ان کے پتے میں پتھری تھی اور وہ اپنا پتہ نکلوا دینا چاہتی تھیں یہی نسخہ تیار کرکے دیا ان سے کہا پانچ دن میں اس کو اسی ترکیب سے پی لیں اس کے بعد الٹراسائونڈ کرایا۔ رپورٹ دیکھ کر ان محترمہ نے خوشی سے چیخ ماری‘ پتہ بالکل صاف ہوچکا تھا۔
نوکدار پتھریوں کا نام و نشان نہ تھا۔ میں نے انہیں مشورہ دیا کہ اللہ نے آپ کو شفا دی ہے دو دیگ پکا کر غریبوں کو کھلادیں۔ ان خاتون نے ایسا ہی کیا۔ مزے کی بات ان کی دو بیماریاں اس دوا سے ختم ہوگئیں۔ ان کو ہر وقت کھٹی ڈکاریں آتی تھیں وہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئیں۔ ایک اور مرض تھا وہ لکھا نہیں۔ وہ بھی اسی دوا سے ختم ہوا۔ اگر ہمیں تکلیف ہوتی ہے تو ہماری مغفرت بھی تو رب کرتا ہے لیکن بس ہم تو جینا چاہتے ہیں زندگی کے معاملے میں بے حد لالچی ہیں محتاجی میں، عبرت میں، ذلت میں، بس جینا چاہتے ہیں‘ جی بس‘ قلم رک نہیں رہا۔ جگر کا مسئلہ ہے جگر بڑھ جاتا ہے تو ہر سال اسے کاٹنا پڑتا ہے۔ جسم سے خون ختم ہوجاتا ہے۔ حالانکہ جگر کیلئے 7 مرتبہ ہر روز سورة الحجر پڑھ کر پانی پر دم کرکے پیو یہ مرض ختم ہوجائے گا۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 007
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں