Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی کیفیات (ایک بہن)

ماہنامہ عبقری - فروری 2011ء

السلام علیکم حضرت حکیم صاحب! عرض خدمت ہے کہ میں اس سے پہلے بھی ایک مرتبہ خط لکھ کر اپنا خواب بیان کیا تھا جس میں مجھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت مبارک نصیب ہوئی تھی۔ تعبیر کے جواب میں آپ نے کہا تھا ”آپ کے اندر روحانیت کا سمندر ہے“ اس کے بعد آپ نے سوا لاکھ لَاحَولَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّابِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِ کا ورد کرنے کو کہا جس کے بعد آپ نے مزید 2 بار اور سوا لاکھ کرنے کو کہا جو خواب بیان کرنے جارہی ہوں وہ دوسری مرتبہ سوا لاکھ شروع کرنے کے بعد پہلی رات دیکھا۔ خواب دیکھنے کے فوراً بعد میری آنکھ کھلی تو تہجد کا ٹائم تھا اور میں نے تہجد کے نفل ادا کیے۔ اب خواب عرض خدمت ہے:۔ میں نے دیکھا ایک بہت ہی حسین وادی میں درختوں کے سائے تلے بیٹھی قرآن پاک کی تلاوت کررہی ہوں اور میرے سر پر سبز اوڑھنی ہے۔ بارش کی ہلکی ہلکی بوندا باندی ہے جو مجھ پر بھی پڑرہی ہے۔ دن بھی بہت پرسکون اور خوبصورت ہے۔ اتنے میں میرے ابو کی صرف آواز پیچھے کی طرف سے آتی ہے کہ ایک تو بارش بہت زیادہ ہوگئی ہے۔ (یہ الفاظ کچھ اس طرح کہے جیسے ناشکری کررہے ہوں) میرے بالکل سامنے بہت بڑا پہاڑ ہے۔ اس پہاڑ کا ایک حصہ لفٹ کے دروازے کی طرح آگے سے ہٹ جاتا ہے اس پہاڑ کے اندر 3پورشن ہیں جن میں وہ قومیں ہیں جن پر بارش عذاب بن کر ناز ل ہوئی۔ نیچے دو حصوں میں کون سی قومیں ہیں وہ پتہ نہیں۔ مگر سب سے اوپر والی قوم حضرت شعیب علیہ السلام کی ہے جو اس قوم پر عذاب آیا پورا دیکھا بہت بھیانک عذاب کے بعد جب آندھی طوفان بجلی کی کڑک‘ چیخ و پکار‘ سب تھم گیا۔ تو ایک ندا آئی (ہے کوئی باقی تو سامنے آئے) اس وقت میں قرآن پاک میں وہی آیت پڑھ رہی ہوتی ہوں عربی میں۔ جبکہ ندا عربی اور پھر اردو دونوں زبانوں میں میں سنتی ہوں جیسے مجھے سمجھانے کیلئے اردو میں کہا گیا ہو۔ پھر پہاڑ سرک کر آگے آجاتا ہے جیسے دروازہ بند کردیا گیا ہو۔ میرے اوپر اسی طرح پھوار پڑرہی ہے اور میں قرآن پاک پڑھ رہی ہوں۔ پھر ایک اور ندا آتی ہے عربی اور پھر اردو میں جو کہ میں قرآن پاک میں پڑھ بھی رہی ہوں (اور آپ پر بارش تو ہم اپنی رحمت برساتے ہیں) یہ وہ الفاظ ہیں جو میں نے سنے اور پڑھے مگر اصل میں قرآن کی آیت کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے ترجمہ: ” اسی کی ذات پاک ہے جو ناامیدی کے بعد بارش برساتا ہے اور اپنی رحمت پھیلاتا ہے“ مگر جو میں نے سنا اور پڑھا وہ یہ ہے ”اور آپ پر بارش جو ہم اپنی رحمت برساتے ہیں۔“ نوٹ: حقیقت میں جب آنکھ کھلی تواسی طرح ہلکی ہلکی بارش ہورہی تھی اور تہجد کا ٹائم تھا۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 002 reviews.