Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دو انمول خزانے اور ڈاکو (انجینئر نوید اختر‘ راولپنڈی)

ماہنامہ عبقری - فروری 2011ء

گزشتہ موسم سرما میں ہمارے شہر سرائے عالمگیر میں کہیں سے ڈاکوئوں کا ایک گروہ گھس آیا۔ انہوں نے شہر میں کئی وارداتیں کیں۔ ہر گھر میں گھستے اور امیر غریب کی پرواہ کیے بغیر سب کچھ چھین لیتے۔ مزید ستم یہ کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے تھے اور بعد میں پتہ چلا کہ پولیس بھی ان سے ملی ہوئی ہے اور باقاعدہ حصہ وصول کرتی ہے۔ سارے شہر کے لوگوں کا سکون غارت ہوگیا۔ ایسا لگتا تھا کہ اب بس اپنی باری کا انتظار ہورہا ہے۔ ہمارا گھر سڑک کے کنارے پر ہے اور سامنے قبرستان ہے اور خوبصورتی کے اعتبار سے آس پاس کے گھروں میں سے سب سے اچھا لگتا ہے۔ ہمارے گھر والے بھی پریشان تھے۔چنانچہ گھر والوں نے ایک رائفل کا بندوبست کیا۔ بندے نے عرض کیا کہ رائفل سے حفاظت نہیں ہوگی بلکہ سارے کوئی عمل کریں کہ اللہ ہماری حفاظت فرمائے اور مشورے کے بعد یہ طے پایا کہ حکیم صاحب کے ارشادہ فرمودہ دو انمول خزانے کا اہتمام کیا جائے۔ اپنی اپنی استطاعت کے مطابق کچھ نہ کچھ پڑھا۔ ایک رات ایسا ہو کہ گھر کی ایک عورت کو گھر کے باہر آہٹ محسوس ہوئی۔ تو اس نے اٹھ کر دوانمول خزانے کا ورد شروع کردیا۔ تھوڑی دیر بعد کتوں کے ایک ہجوم کے بھونکنے کی آواز آنے لگی اور وہ اس قدر زور سے بھونکے کہ گھر والوں کی بھی آنکھ کھل گئی۔ کسی نے کھڑکی ہلکی سی کھول کر آنکھ لگا کر باہر دیکھا تو دس گیارہ آدمیوں کا ایک ٹولہ اسلحہ سے لیس کتوں کے سامنے بدکتا ہوا محسوس ہوا۔ کتے بھونکتے بھونکتے آگے بڑھتے جارہے تھے اور یوں اس رات چوروں سے اللہ نے نجات دی۔ حالانکہ اس گلی میں آج تک اس تعداد میں کتے کبھی دیکھے ہی نہیں گئے۔ دوسری دفعہ چور ساتھ والے گھر کی چھت پر چڑھ گئے تاکہ وہاں سے ہمارے گھر آسکیں۔ پڑوس کی عورت نے دیکھ لیا تو شور مچادیا تو چور فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ گئے۔ محلے کے سارے گھروں میں چوری ہوئی مگر صرف دو گھر محفوظ رہے ہم اور ہمارے پڑوسی۔ دو انمول خزانے کے علاوہ رات کو سوتے وقت آیت الکرسی‘ سورۀ فاتحہ اور سورۀ اخلاص پڑھنے کا بھی اہتمام ہے۔ یَامُسَبِّبَ الاَسبَابِ سَبِّب لِیَ الخَیرَ میری اہلیہ کی ایک عزیزہ ہے مذکورہ بالا ذکر کا عمل مکمل کیا۔ عمل اس طرح کہ روزانہ رات کو 590 دفعہ اس کا اہتمام کیا۔ (اول آخر درود پاک 11 مرتبہ) یہ گیارہ دن کا عمل ہے۔ اس عمل کو مکمل کرنے کے بعد جب بھی کوئی مشکل آن پڑی کوئی پریشانی لاحق ہوئی تو اول آخر گیارہ دفعہ درود پاک کے ساتھ سات دفعہ اس ورد کو کیا تو اللہ نے پریشانی سے نجات عطا فرمائی اور مصیبت کو ٹال دیا۔ حضرت ابودردا رضی اللہ عنہ کی دعااور جھگڑا ( منصورہ سلطانہ‘ لالہ موسیٰ) ایک آدمی کے گھر میں اکثر کسی نہ کسی بات سے لڑائی رہتی تھی۔ گھر میں دو تین فرد ایسے تھے کہ شاید ان کو لڑائی میں مزہ آتا تھا۔ بات تکرار کے بعد ہاتھا پائی تک پہنچ جاتی تھی۔ گھر کی ایک عورت دو انمول خزانے سے واقف تھی ایک دن لڑائی شروع ہوئی۔(یہ عورت مجبوری کے ایام میں تھی) اس لیے دو انمول خزانہ میں سے صرف دعائے ابودردا رضی اللہ عنہ (اَللّٰھُمَّ اَنتَ رَبِّی لَااِلٰہَ اِلَّا اَنتَ....(مکمل) پڑھنا شروع کردی اس دعا کی برکت سے لڑائی آگے نہ بڑھ سکی اور فریقین بہت جلد خاموش ہوگئے۔ یہ عورت کہتی ہے کہ جب بھی ایسے لڑائی ہوتی ہے میں صرف یہ دعا پڑھنا شروع کردیتی ہوں اور اللہ تعالیٰ کسی بہانے سے ٹال دیتے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 998 reviews.