سات بار سورہ الم نشرح پڑھ کرپانی پر دم کرکے پلائے خواہ کیسا ہی درد شکم ہو انشاءاللہ فوراً دور ہوجائیگا
درد سر
درد سر خواہ کسی قسم کا ہو۔ اس کیلئے اسم یَاھُوَ۔ یَاھُوَ۔ یَاھُوَ۔ یَاغَفُورُ یَاغَفُورُکسی کاغذ پر لکھ کر بطور تعویذ کے سر پر باندھیں۔ انشاءاللہ آرام ہوجائیگا۔
برائے سلامتی اولاد
جس عورت کا بچہ زندہ نہ رہتا ہو۔ 160 بار بسم اللہ شریف لکھ کر اس کو دی جائے کہ اپنے پاس رکھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس کے اولاد زندہ رہے گی۔مجرب ہے۔(صفحہ نمبر 339)
درد شقیقہ
شقیقہ کے درد کیلئے دس بار سورۀ فاتحہ اور دس بار سورۀ کافرون پڑھ کر دم کریں۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔
کان درد
تین بار اسم یَاسَمِیعُ پڑھ کر روئی پر دم کرکے کان میں رکھیں‘ فائدہ ہوگا اور آرام آجائیگا بلکہ یہ اسم دیگر تمام قسم کی درد کیلئے زود اثر ہے۔
درد چشم
سورۀ قلم کی آیت نمبر 52,51 سات بار پڑھ کر دم کریں۔
درد دندان
سورۀ الم نشرح نو بار پڑھ کر دانت کو دم کریں۔ الحمدشریف اکتالیس بار یا سات بار پڑھ کر دم کریں‘ انشاءاللہ آرام ہوگا۔
گوشت خور دندان
جس کے دانتوں کو گوشت خورہ لگ گیاہو۔ یَااَللّٰہُ یَارَحمٰنُ یَارَحِیمُ اِنَّھُم یَکِیدُونَ کَیدًا وَاَکِیدُ کَیدًا مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللّٰہِ ایک کپڑا لے کر اسے زور سے مروڑیں اور ساتھ ہی مندرجہ بالا الفاظ پڑھتے جائیںجس وقت کپڑا اچھی طرح مروڑا جائے۔ چھوڑ دیں اور دانت پر دم کریں۔ تین بار ایسا کریں‘ انشاءاللہ آرام آجائیگا۔
درد شکم
سات بار سورہ الم نشرح پڑھ کرپانی پر دم کرکے پلائیں خواہ کیسا ہی درد شکم ہو انشاءاللہ فوراً دور ہوجائیگا اور سات بار الحمدشریف پڑھ کر پیٹ پر دم کریں۔(صفحہ نمبر148)
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 995
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں