محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ دو سال سے جمعرات کے درس میں شرکت کررہا ہوں۔ الحمدللہ اس درس کی برکت سے میرے دن رات بدل گئے ہیں۔ پہلے ہروقت دنیا کی فکر رہتی تھی لیکن اب ہر پل آخرت بنانے کی فکر سوار رہتی ہے۔ جب دنیا کا غم ہوتا تھا تو ہر وقت پریشانی اور کڑھن رہتی تھی اور ہروقت پیسہ کمانے میں سرگرداں رہتا تھا۔ ایک بار درس میں آپ نے بتایا کہ اپنی مہینے کی تنخواہ میں سے اڑھائی فیصد صدقہ نکالنے سے غیب کے خزانوں سے برکت ملتی ہے۔ اس دن سے میں نے اڑھائی فیصد صدقہ نکالا شروع کیا آپ یقین جانیے کچھ عرصے بعد ہی میرے رزق میں ایسی برکت ہونے لگی کہ میں خود حیران ہوگیا اور میرا یقین اور مضبوط ہوگیا۔ گزشتہ کئی ماہ سے میں یہ عمل کررہا ہوںاور الحمدللہ مہینہ ختم ہونے کے بعد بھی میری تنخواہ بچ جاتی ہے۔ حالانکہ سب ضروریات بھی وہی ہیں میں اللہ کے بعد آپ کا شکرگزار ہوں کہ آپ کی وجہ سے مجھے اتنا قیمتی عمل ملا اور جس نے میری ساری مالی پریشانیاں دور کردیں۔(محمدعلی‘لاہور)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 983
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں