جو کوئی یہ چاہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف کرے تو وہ آخری چہار شنبہ کے دن چاشت کی نماز کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ الم نشرح پڑھ کرستر مرتبہ سورہ والتین پڑھے‘ ستر مرتبہ سورہ نصر پڑھے اور ستر مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔
جب چاند دیکھے تو
جب صفر کا چاند دیکھے تو نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد چار رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور سلام پھیرنے کے بعد ایک ہزار مرتبہ نہایت توجہ و یکسوئی سے یہ درود پاک پڑھے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم عَلٰی النَّبِیِّ الاُمِّی بفضل باری تعالیٰ اس عمل کے کرنے سے گناہوں کی معافی عطا ہو گی‘ اللہ تعالیٰ اپنی حفظ و امان میں رکھے گا۔
ماہ صفر کی پہلی شب
کتاب ”راحة القلوب“ میں ہے کہ جو کوئی نمازِ عشاءکی وتر اور نفل نماز سے پہلے چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پندرہ مرتبہ سورہ کافرون پڑھے‘ دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پندرہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے‘ تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پندرہ مرتبہ سورہ فلق پڑھے اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پندرہ مرتبہ سورہ الناس پڑھے۔ نماز ادا کرنے کے بعد ایک سو مرتبہ اِیَّاکَ نَعبُدُ وَاِیّاکَ نَستَعِینُ پڑھے۔ پھر ستر مرتبہ درود پاک پڑھے تو انشاءاللہ تعالیٰ ہر بلا و مصیبت سے محفوظ رہے گا۔
آخری چہار شنبہ
ماہ صفر کے آخری چہار شنبہ میں نفل نمازیں پڑھنے سے اللہ تعالیٰ بندے پر خصوصی فضل و کرم فرماتا ہے۔ ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ آخری چہار شنبہ کے دن نماز اشراق کے بعد غسل کر کے پاکیزہ لباس پہنے اور بغیر کسی سے کوئی کلام کئے چار رکعت نفل نماز اس طرح سے ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ستر مرتبہ سورہ کوثر‘ پانچ مرتبہ سورہ اخلاص اور ایک ایک مرتبہ معوذتین پڑھے۔ پھر سلام پھیرنے کے بعد اپنا سر سجدے میں رکھے اور ایک مرتبہ یَا وَھَّابُ اور اَلحَیُّ اَلحَقُّ کہے۔ اس کے بعد اٹھ کر بیٹھ جائے اور اکسٹھ مرتبہ سورہ الم نشرح‘ اکسٹھ مرتبہ سورہ والتین ‘ اکسٹھ بارسورہ النصر‘ اکسٹھ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ پھر ایک ہزار چودہ مرتبہ یَا وَھَّابُ کا ورد کرے۔ اس کے بعد سومرتبہ اَلحَیُّ اَلحَقُّ پڑھے اور تین مرتبہ یہ درود پاک پڑھے۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم عَلٰی النَّبِیِّ الاُمِّی ۔
جان و مال کی حفاظت کیلئے
جو کوئی آخری چہار شنبہ کے دن پانچوں فرض نمازوں کے بعد نہایت توجہ و یکسوئی کے ساتھ قبلہ رخ بیٹھ کر ایک مرتبہ ذیل میں دی ہوئی آیاتِ مبارکہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور یہ پانی خود بھی پئے اور اپنے گھر والوں کو بھی پلائے تو بفضل باری تعالیٰ وہ ہر طرح کی مصیبت و پریشانی سے محفوظ رہے گا۔ اللہ تعالیٰ یہ دم کیا ہوا پانی پینے والے کی جان و مال کی حفاظت فرمائے گا۔ اس کی عمر میں برکت عطا فرمائے گا۔ آیات مبارکہ یہ ہیں:۔
سَلَام قَولًا مِّن رَبِّ الرَّحِیمِ o سَلَام عَلٰی نُوحٍ فِی العٰلَمِینَ o سَلَام عَلٰی اِبرَاہِیمَ o سَلَام عَلٰی مُوسٰی وَ ہَارُونَ o سَلَام عَلٰی اِلیَاسِین o سَلَام عَلَیکُم طِبتُم فَادخُلُوھَا خٰلِدِینَ o سَلَام ہِیَ حَتَّی مَطلَعِ الفَجرِo
ثواب حاصل کرنا
جو کوئی یہ چاہے کہ اسے بہت زیادہ ثواب حاصل ہو اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف کرے اور اسے نیکی کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے تو وہ آخری چہار شنبہ کے دن چاشت کی نماز کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ الم نشرح پڑھ کر ستر مرتبہ سورہ والتین پڑھے‘ ستر مرتبہ سورہ نصر پڑھے اور ستر مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔
تکلیف سے نجات کیلئے
اکثر مشائخ عظام کا کہنا ہے کہ آخری چہار شنبہ کے روز طلوع آفتاب کے وقت باوضو حالت میں یہ لکھے: بسم اللہ الرحمن الرحیم o اَلٓمٓ۔ الٓمصٓ۔ کٰھٰیٰعٰٓص۔ طٰہٓ۔ طٰسٓمٓ۔ یٰسٓ۔ صٓ۔ حٰمٓ۔ عٓسٓقٓ۔ قٓ۔ نٓ۔ لکھنے کے بعد پانی میں خوب اچھی طرح ملا دے اور اس میں سات مرتبہ چاندی کا چھلا بجھائے۔ اس کے بعد اگر حاملہ عورت اس چھلے کو دردزہ کے وقت اپنی کمر سے باندھے تو اسے درد کی شد ت میں کمی ہوگی اور وہ بہت جلد فراغت حاصل کرے گی اگر یہ چھلا بواسیر کا مریض اپنے بائیں ہاتھ کی چھنگیا میں پہنے تو انشاءاللہ تعالیٰ اس کا مرض رفع ہوگا۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 977
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں