مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔
Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔
سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد بِسمِ اللّٰہِ تَوَکَّلتُ عَلَی اللّٰہِ کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپ کو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اس کے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
مراقبے سے فیض پانے والے
ایڈیٹر صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ 6ماہ سے عبقری کا مطالعہ کررہا ہوں اس کے تمام سلسلے اور مضامین ہی نہایت مفید اور پراثر ہوتے ہیں۔اس میں آپ کا ایک مستقل سلسلہ نورانی مراقبہ بھی ہے جسے کرنے سے مجھے بے شمار فوائد ملے ہیں۔ مجھے اکثر رات کو ایک ایک گھنٹہ نیند نہیں آتی تھی اور میں کروٹیں بدلتا رہتا تھااور سوچوں میں گم رہتا تھا۔جب میں نے یہ پڑھا تو سوچا کہ وقت کو گزارنا ہی ہے تو نورانی مراقبہ ہی کرلیا کروں۔جب میں نے شروع کیا تو حیرت انگیز طور پر پہلے دن کرنے سے ہی میں پرسکون نیند سوگیا اور جب صبح اٹھا تو ذہنی اور جسمانی طور پر بالکل تروتازہ تھا اس دن سے آج تک میں اسے اپنا معمول بنالیا ہے اور اس کے مجھے بہت لاجواب فوائد ملے ہیں اور میں پہلے سے زیادہ چاق وچوبند ہوگیا ہوں۔ (فرحان‘سیالکوٹ)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 974
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں