یہ عمل مجھے ایک خواب کے ذریعے حاصل ہوا تھا۔ واقعہ اس طرح ہے کہ ایک دن مجھے ایک سخت تکلیف محسوس ہورہی تھی میں چونکہ بچپن سے دائمی قبض کی مریضہ ہوں تو اس دن بھی مجھے قبض ہی کی وجہ سے پیٹ میں تکلیف تھی اس دوران میں لیٹ گئی اور مجھے نیند آگئی میں نے خواب میں دیکھا کہ ”میں بکھرے موتی“ (کتاب کانام) پڑھ رہی ہوں‘ اس میں مجاہد رضی اللہ عنہ کا قول لکھا ہوتا ہے کہ جس شخص پر جادو ہوا ہو وہ سات بار یَارَحمٰنُ پڑھا کرے یہ وظیفہ سب کیلئے آسان ہے۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔
میں نے فوراً یہ والا وظیفہ یعنی سات باریَارَحمٰنُ پڑھ لیااور میری تکلیف اللہ نے ختم کردی۔ یہ عمل میں نے کئی بار دوسری تکالیف میں بھی استعمال کیا اللہ کا شکر ہے ہر بار مجرب پایا۔
ہمارے گھرانے پر عرصہ 20 سالوں سے جادو کے سخت اثرات ہیں۔ میری عمر بھی 22 سال ہے اس جادو نے بچپن ہی سے مجھ پر بہت برے اثرات ڈالے ہیں میں بچپن ہی سے بہت ڈرپوک ہو ں اور وقت کے ساتھ ساتھ میرا ڈر بڑھ رہا ہے اور ابھی یہ کچھ تین چار سالوں سے میرا ڈر بہت بڑھ گیا تھا میں دوپہر کو بھی اکیلے کمرے میں نہیں سوسکتی تھی یہ اوپر والا وظیفہ میں نے ڈرنے کیلئے ‘ نیند کے دوران ڈرجانے پر‘ جاگتے ہوئے ذہن پر خوفناک شبیہیں ظاہر ہونے پر اور ایسے محسوس ہونے پر جیسے پاس کوئی کھڑا ہے لیکن نظر نہیں آرہا وغیرو وغیرہ ان تمام میں میں نے یَارَحمٰنُ کو سات بار پڑھا اللہ تعالیٰ فوراً اپنا فضل کردیتے ہیں اور مجھے آرام مل جاتا ہے۔اب بھی میں اس عمل کو مسلسل کرتی ہوں ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں