محترم حکیم صاحب آپ نے حکم فرمایا تھا کہ اپنے خاص تجربات ”عبقری“ کے حوالہ سے تحریر کروں۔
مجھے پاسپورٹ بنوانا تھا پاسپورٹ آفس گیا اتنی بڑی لائن کہ بازار کی سڑک تک لمبی لائن اور لوگوں نے کہا کہ ہمارے دوستوں نے پاسپورٹ بنوائے چار پانچ بجے نمبر آتا ہے ہم 8 بجے آئے تھے کیونکہ ہمارا علاقہ میںصرف پاسپورٹ کیلئے ایک ہی آفس تھا۔ میں لائن دیکھ کر واپس آگیا کیونکہ کچھ مریضوں کے فون بھی آرہے تھے۔
دوسرے دن میں نے دو رکعت نماز صلوٰة الحاجات پڑھی اور 21 مرتبہ سورہ قریش پڑھی اور راستہ میں بھی سورہ قریش پڑھتا گیا پاسپورٹ آفس گیااسی طرح لائن اور لائن بھی ایسی کہ لوگ کہتے تھے جب سے آئے ہیں وہیںکھڑے ہیں میں نے کہا اچھا میں اوپر جاکر دیکھتا ہوں لوگوں نے کہا جائیے‘ میں اوپر گیا تو دروازہ میں چپڑاسی نے کہا کہاں جارہے ہیں میں نے کہا ڈائریکٹر صاحب سے ملنا ہے چپڑاسی نے کہا صاحب آپ آگے بیٹھ جائیں (شناختی کارڈ بنانے کیلئے ڈائریکٹر کو توملنا ہی ہوتا ہے)
جہاں پانچ آدمی تھے اور ادھر دوسری طرف دیکھا تو پورا ہال سفارشیوں سے بھرا ہوا تھا ‘ میں بیٹھا تھا کہ ایک مریض کا فون آگیا کلرک سامنے تھوڑ آگے ہی بیٹھا تھا اس نے کہا صاحب آپ ڈاکٹر ہیں میں نے کہا ہاں۔ مریضوں کا فون ہے اس نے کہا یہ چار پانچ عورتیں ہیں انہیں فارغ کرکے آپ کا کام کرتا ہوں 10 منٹ بعد کلرک نے مجھے بلایا میرے کام کا پراسس شروع ہوا اور تھوڑی دیر میں فارغ ہوگیا۔
اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ نہ کوئی سفارش اور اتنی جلدی کام ہوگیا یہ ہے اللہ تعالیٰ کے کلام کی برکت۔
اسی وظیفہ کو ایک اور جگہ پر آزمایا۔ ایک جگہ کلینک کیلئے دکان لی پروگرام تھا کہ سیکنڈ ٹائم بیٹھوں گا لیکن کچھ عرصہ بعد وہاں پر کام کی پراگرس بہت کم رہی اور لوگوں کا رخ اس پلازہ کی طرف نہیں تھا تو دکان چھوڑ دی مالک دکان پیسے واپس نہیں کررہا تھا جو سکیورٹی کے طور پر دئیے تھے مالک دکان کہتا تھا کہ جب تک دوسرا آدمی نہیں آئے گا پیسے واپس نہیں ہونگے۔ میں نے اسی طرح دورکعات نماز حاجات پڑھی اور 21 دفعہ سورہ قریش پڑھی اور میرا مسئلہ حل ہوگیا۔
دوسرا عمل: دوسرا عمل دانت درد کیلئے آزمودہ ہے۔ عشاءکے وتر میں بالترتیب سورة النصر‘ سورة الہب اور سورة اخلاص پڑھیں۔دانتوں کی بیماریوں کیلئے لاجواب ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 964
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں