Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گمشدہ چیزوں کیلئے (محمد عبدالرحیم)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2011ء

مولف مولانا عاشق الٰہی کی مسنون کتاب دعائید میں ایک دعا گمشدہ اشیاءکی بندہ نے پڑھی پھر اس پر عمل کیا واقعہ نمبر 1: بندہ نے اولیٰ کے سال میں ایک لغت مصباح الغات نامی لی تھی اور ثانیہ کے سال میں دوسری لغت فرہنگ فارسی نامی لی تھی پھر یہ دونوں لغتات ثالثہ کے سال میں گم ہوگئیں بندہ نے بہت ہی زیادہ ڈھونڈھی نہ ملیں مگر بندہ نے وہ دعا بھی اور اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ بھی با ر بار پڑھی۔ پھر اس سال جب کچھ کتابیں لینے کا ارادہ کیا تو لغت لینے کا بھی ارادہ کیا مگر جو گم ہوئیں ان کے علاوہ دوسری لغت قاموس الوحید‘ السنجد لینے کا ارادہ کیا اور کہا کہ انشاءاللہ تعالیٰ جو لغات گم ہوئیں ضرور ملیں گی پھر وہ دونوں لغات سال کے شروع میں بندہ کے کلاس میں پڑی ہوئی ملیں۔ اسی طرح ایک شرح گم ہوئی یہی دو دعائیں پڑھیںپھر کچھ دنوں میں وہ بھی مل گئیں۔ اسی طرح ایک مرتبہ جیب میں کچھ پیسے تھے جب ایک چیز لے رہا تھا تو نجانے پیسے کہاں گئے؟ پھر بندہ نے انا للہ مکمل پڑھی پھر جب کچھ دنوں بعد جیب میں ایک روپیہ بھی نہ تھا وہ پیسے پڑے ہوئے تھے۔ اسی طرح ابھی کچھ دن پہلے بندہ کی چپل گم ہوگئی تھی بندہ نے بہت تلاش کی نہ ملی بندہ نے دونوں دعائیں بار بار پڑھی اور یقین کیا کہ انشاءاللہ تعالیٰ ضرور ملیں گی تو دو روز بعد ایک کلاس فیلو ساتھی نے کہا کہ آپ کی چپل وہاں پڑی تھی میں نے اٹھا کے فلاں جگہ رکھی ہے اسی طرح جب بھی یہ دعا میں نے مانگی ہے کبھی جلدی کبھی دیر سے مگر ضرور پوری ہوئی ہے اور چیز واپس ملی ہے۔ اللہ کے ہاںدیر تو ہے مگر اندھیر نہیں ہے۔ دعا یہ ہے : اَللّٰھُمَّ رَادَّ الضَّالَّةِ وَھَادِیَ الضَّلَالَةِ اَنتَ تَھدِی مِنَ الضَّلَالَةِ اُردُد عَلَیَّ ضَالَّتِی بِقُدرَتِکَ وَسُلطَانِکَ فَاِنَّھَا مِن عَطَائِکَ وَفَضلِکَ فائدہ فَاِنَّھَا کی ھَا کہتے وقت اس چیز کا ذہن میں تصور لے آئیں جو گم ہوئی ہے۔ دوسری دعا قرآن کی آیت ہے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ دوسرا تجربہ: سفر کی دعا وَمَاقَدَرُوا اللّٰہَ حَقَّ قَدرِہ وَالاَرضُ جَمِیعًا قَبضَتُہ یَومَ القِیٰمَةِ وَالسَّمٰوَاتُ مَطوِیَّاتم بِیَمِینِہِ سُبحٰنَہ وَتَعَالیٰ عَمَّایُشرِکُونَ (الزمر‘ آیت 67)ہے۔ ایک مرتبہ میں اور میرا چھوٹا بھائی ایک مرتبہ بڑی بہن کے ہاں جانے کیلئے موٹرسائیکل پر جارہے تھے تو سڑک زیر تعمیر تھی ‘راستہ میں راستے پر پتھر پڑے ہوئے تھے جو کہ نوکدار بھی تھے جب بھائی نے گاڑی اس روڈ پر اتاری تو مجھے کہا کہ اللہ خیر کرے کہیں گاڑی پنکچر نہ ہوجائے تو اچانک اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ سفر کی دعا یاد دلائی تو میں نے خود بھی پڑھی اور بھائی کو بھی پڑھوائی جب یہ روڈ ختم ہوا تو آگے دو کلو میٹر گاوں تھا اور روڈ پکا تھا جب اس روڈ پر چڑھے تو بھائی غالباً گاڑی کی ٹینکی کی طرف دیکھ رہا تھا تو اچانک (روڈ کی سائیڈوں کی چھوڑی ہوئی جگہ پر برسات کی وجہ سے جگہ جگہ گڑھے ہوگئے تھے) اس کے قریب پہنچ گئے تو فوراً میں نے دیکھ لیا اور بھائی کو پکارا فوراً بھائی نے گاڑی کو دائیں جانب جھٹکا دیا۔ الحمدللہ گاڑی چلتی رہی نہ گاڑی کو کچھ ہوا نہ ہم کو کچھ نقصان ہوا پھر میں نے بھائی کو کہا یہ اس دعا کی برکت ہے جو ہم نے اس روڈ پر چڑھتے ہوئے پڑھی۔ ایک مرتبہ میں دادا کے گاوں گیا اور اپنے گھر کا کچھ سامان وہاں تھا جو لانا بھی تھا۔ مختلف رشتہ داروں کے پاس اور دوستوں کے پاس آنے جانے اور ملنے میں شام ہوگئی اور وہاں مغرب کے بعد گاڑی بمشکل ملتی ہے پھر میں نے پھوپھی کو کہا کہ اپنے بیٹے کو کہہ دو کہ وہ مجھے چھوڑ کر آئے تو وہ مجھے گاڑی میں لے کر مین روڈ سٹاپ پر لے آئے میں نے اس کو کہا کہ میں مغرب پڑھتا ہوں اس نے گاڑی کھڑی کی میں نے نماز پڑھی میں نے سامان اٹھایا گاڑی پر بیٹھا اور سفر کی دعا پڑھی اور جب اس نے گاڑی چلائی اور روڈ کراس کرنے لگا تو اچانک سامنے سے ایک ڈاٹسن اور موٹرسائیکل آرہی تھی اور سامان بیچ میں تھا میں بھی گررہا تھا انہوں نے بیچ روڈ میں بریک لگائی ڈاٹسن تو سائیڈ سے نکل گئی مگر موٹرسائیکل والے نے بریک لگائی پھر بھی سلپ ہوکر ہماری گاڑی سے لگی مگر الحمدللہ نہ ہمیں کچھ ہوا نہ گاڑی کو کچھ ہوا پھر میں نے کزن کو کہا یہ مندرجہ بالا دعا کی برکت ہے ہم بخیر وعافیت ہیں۔ نسخہ قوت باہ یہ نسخہ بے ضرر ممسک اور بے حد مقوی باہ ہے جب میں نے یہ نسخہ پہلی بار آزمایا ۔پہلے سے نمایاں فرق محسوس کیا ۔اس نسخہ کے فوائد لاجواب اور کمالات بے شمار ہیں۔ یہ نسخہ جسے بھی دیا گیا اس نے اس کے فوائد واضح طور پر محسوس کیے اور اس کی بے حد تعریف کی۔ وہ نسخہ درج ذیل ہے:۔ نسخہ: تخم سروالی دو تولہ‘ ملٹھی (چھلکا اتاری ہوئی) ایک تولہ پھر ان دونوں کو پیس کر سفوف بنائیںپھر دونوں کو ملائیں یہ کل چار خوراکیں ہیں پھر ان کی برابر چار خوراکیں بنائیں۔ایک خوراک رات کے کھانے کے دو تین گھنٹے بعد جماع سے ایک گھنٹہ پہلے پانی سے پھانک لیں ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 963 reviews.