محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو اور آپ کی نسلوں کو تاقیامت خیر و عافیت عطا فرمائے۔ آپ نے ایک درس میں زم زم کے بارے میں بتایا تھا میں نے یہ الفاظ پڑھ کر بہت فائدہ پایا ہے۔ میری چھوٹی بیٹی جب دو تین ماہ کی تھی تو وہ جب بھی روتی تھی تو میں اپنا منہ اس کے کان کے قریب کرکے زم زم پڑھنا شروع کردیتا تھا تو وہ چپ ہو جاتی تھی۔ دو یا تین بار گاڑی میں سفر کےدوران بھی یہ الفاظ آزمائے ‘میں روزانہ کام کے سلسلہ میں لاہور آتا ہوں تو اکثر ڈرائیور حضرات گاڑی میں گانے لگا دیتے ہیں گانوں سے مجھے بہت کوفت ہوتی ہے تو میں زم زم پڑھنا شروع کردیتا ہوں اور ساتھ دعا بھی کرتا ہوں تو وہ گانا بند کردیئے ہیں۔ ایک دفعہ شادی کے سلسلہ میں لاہور سے خانیوال جانا ہوا۔ جب شام کو واپسی ہوئی تو ڈرائیور نے گانے لگا دیئے تو مجھے بہت تکلیف ہوئی کہ اب لاہور تک تین چار گھنٹے تک گانے سننا ہوں گے تومیں نے زم زم پڑھنا شروع کردیا اور ساتھ پہلا کلمہ پڑھ کر اس کو ہدیہ بھی کرتا رہا لیکن گانے چلتے رہے آدھا گھنٹہ تک گانے چلتے رہے دوسرے لوگ آپس میں باتیں کرتے رہے لیکن گانوں کی وجہ سے مجھے بہت تکلیف ہورہی تھی۔ پھر میں نے اسم اللہ کا ورد شروع کردیا۔ صرف چند منٹ پڑھنے کی دیر تھی کہ ڈرائیور نے میوزک بند کردیا اور سارے راستے اس نے میوزک دوبارہ نہیں چلایا اور ہم سب خیر یت سے رات کو لاہور پہنچ گئے یہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم تھا کہ واپسی کا سفر بغیر گانوں کے طے ہوا۔ (مبشر اقبال، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں