محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک طبی نسخہ ہے جو کہ شادی شدہ مرد حضرات اور خاص طور پر جن کو جراثیم کی کمی کا مسئلہ ہے ان کیلئے تو یہ نسخہ اکسیر ہے۔
ھوالشافی: ثعلب مصری دو تولہ‘ ثعلب پنجہ دو تولہ‘ موصلی سنبھل ایک تولہ‘موصلی سفید (انڈین) ایک تولہ‘ موصلی سیاہ ایک تولہ‘ گوکھرو پچاس گرام‘ ستاور ڈیڑھ تولہ‘ لاجونتی ایک تولہ‘ بہوپھلی پچاس گرام‘ گوندببول پچاس گرام‘ چھلکا اسپغول پچاس گرام‘ تالمکھانہ دو تولہ‘ کوزہ مصری دوسوگرام‘ نشاستہ پچاس گرام۔تمام اشیاء(سوائے چھلکا اسپغول) کو کوٹ پیس کر مکس کرلیں ۔مکس کرنے کے بعداس میں چھلکا اسپغول ملادیں۔صبح و شام دوبڑے چمچ نیم گرم دودھ ایک گلاس کے ساتھ کھائیں۔ چند ہفتے چند مہینے لگاتار کھائیں اور اس کاکمال خود دیکھیں۔ میں نے بے شمار کو استعمال کروایا الحمدللہ جس جس نے بھی کھایا اس کی ازدواجی خوشیاں لوٹ آئی ہیں۔ جن احباب کو جراثیم کی کمی کا مسئلہ تھا اور اس وجہ سے وہ اب تک بے اولاد تھے ۔یہ نسخہ چند ہفتے کھانے کےبعد جب انہوں نے ٹیسٹ کروائے تو وہ خود بھی حیران رہ گئے۔ اس نسخہ کا کسی قسم کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں