ایک پوتھیا لہسن کو ایک چھٹانک دودھ میں پیس کر مریض کو پلادیں۔ فوراً اچھا ہوجائے گا۔ تین مارگزیدہ آدمیوںپر تجربہ شدہ ہے۔
تریاق بچھو
کاربالک ایسڈ مقام نیش پر پھریری وغیرہ سے لگائیں۔ آپ حیران ہوں گے کہ درد تمام جسم سے کھنچا ہوا چلا آئے گا جیسا کے کسی منتر سے آتا ہے اور مقام ڈنگ پر دردآکر کھڑا ہوجائے گا اور پھر فوراً آرام آجائے گا۔ ہزار ہا مرتبہ کا تجربہ شدہ ہے۔ آناً فاناً آرام دیکھا گیا ہے۔
تریاق اٹھرا
باوضو ہوکر سرو کے پتے آدھ پاو لاکر 20 عدد مرچ سیاہ باریک پیس کر ملالیں اور پانی سے کھرل کرکے چار چار رتی کی گولیاں بنائیں۔ حمل کے تیسرے مہینے سے 40 دنوں تک صبح و شام عورت کو ایک ایک گولی تازہ پانی سے کھلاتے رہیں۔ وضع حمل کے بعد پھر سے چالیس یوم عورت کو یہ گولیاں کھلائیں۔
یہ نسخہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے طالب علم سے حاصل ہوا ہے۔ نہایت سہل الحصول اور کم قیمت نسخہ ہے اب تک ڈیڑھ سو سے زائد مریضوں پر تجربہ کیا کسی بھی مریضہ کے علاج میں ناکامی نہ ہوئی غریبوں کو مفت دی جاتی ہے۔ سوفیصد مجرب نسخہ ہے۔
لحن دائودی
جوہر لوبان خانہ ساز‘ کبابہ‘ زعفران‘ قرنفل‘ دارچینی‘ ملٹھی‘ خولنجان‘ فلفل دراز‘ ہر ایک تین ماشہ مغز چلغوزہ 20 عدد مصری کوزہ 6 ماشہ‘ جملہ ادویہ باریک پیس کر پان کے رس سے حبوب بقدر دانہ نخود تیار کریں ایک سے دو گولی منہ میں رکھ کر چوسا کریں۔گولی چنے کے برابر بنائیں۔
یہ گولیاں زیادہ بولنے والوں مثلاً بیرسٹروں‘ قاریوں اور واعظوں‘ لیکچراروں کیلئے لازوال تحفہ ہے۔ گلے کی رکاوٹ‘ نزلہ‘ بحث الصوت دور ہوکر آواز کوئل کی طرح تیز اور سریلی ہوجاتی ہے تجربہ کرکے دیکھیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 961
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں