مولی باریک کاٹ کر اس پر ایک عدد لیموں چھڑک دیں اور کچھ نہیں ڈالنا اس کو صبح نہار منہ کھالیں ایک گھنٹے بعد ناشتہ کریں۔ مولی درمیانی ہو۔ انشاءاللہ یورک ایسڈ نارمل ہوجائے گا۔ یہ عمل 7 دن کرنا ہے۔
نیند کا نہ آنا
رات سونے سے پہلے ایک چٹکی اصلی پسا ہوا دھنیا زبان کے نیچے رکھ لیں انشاءاللہ نیند آجائے گی۔
پتھری کیلئے
کچری کے بیج ایک تولہ پیس لیں آدھا کلو پانی میں پکالیں جب آدھا پانی رہ جائے تو دن میں 3 مرتبہ پی لیں انشاءاللہ پتھری نکل جائے گی۔
٭٭٭٭٭٭
نکسیر کیلئے
(ڈاکٹر ظفرحمیدملک‘اٹک سٹی)
ھوالشافی: پھٹکڑی باریک کرکے پانی میں حل کردیں روئی کا پھایہ تر کرکے ایک دو قطرے ناک میں ٹپکائیں نکسیر فوراً رک جائے گی۔
ہچکی کیلئے
اگر ہچکی شدید ہوتو اس کی تکلیف کا اندازہ صرف اس شخص کو ہوسکتا ہے جس کو یہ تکلیف ہو‘ عام آدمی کیلئے وہ صرف ہچکی ہی ہوتی ہے جبکہ اس مرض والے کیلئے ایک ایسی آگ جس کی تپش سے مکمل معدہ اور گلا جل رہے ہوتے ہیں۔ ایسے میں دو کار آمد علاج مجرب لکھ رہا ہوں۔ انشاءاللہ اس سے بہتری آجاتی ہے۔
ہوالشافی: ایک عدد فلفل سیاہ یعنی مرچ سیاہ میں سوئی چبھو کر اسے دیا سلائی سے آگ لگائیں پھر پھونک مار کر آگ بجھادیں اس طرح کرنے سے جو دھواں پیدا ہو اسے ناک کے ذریعے اندر کھینچیں بس دھواں اندر جاتے ہی ہچکی بند ہوجائے گی۔ انشاءاللہ۔یہ نسخہ ہمارے علاقے میں ایک بزرگ کے پاس تھا وہ پھونک مار کر جب آگ بجھاتے تو مریض کو ایسا محسوس ہوتا جیسے کچھ دم کررہے ہوں اور اس دم کی وجہ سے وہ کافی مشہور بھی ہیں آپ بھی برکت کیلئے سورة الفاتحہ یا درودشریف پڑھ لیں۔ کئی مریضوں پر آزمایا ہے۔ مجرب نسخہ ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 960
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں