میرے محترم آپ کی حوصلہ افزائی سے متاثر ہوکر اور حوصلہ پاکر آپ کو ایک نسخہ ارسال کررہا ہوں ہوسکتا ہے کہ میرے کسی بھائی یا بہن کے کام آجائے اور آپ کے ساتھ ساتھ میں بھی دعائوں میں شریک ہوجائوں۔
ھوالشافی: خالص ہینگ لے کر قدرے خالص دیسی گھی میں بھون لیں۔
سونٹھ تین تولہ‘ لاہوری نمک دوتولہ‘ کالا نمک دو تولہ‘ لونگ ایک تولہ‘ خولنجان ایک تولہ‘ کالی مرچ ایک تولہ‘ فلفل دراز ایک تولہ‘ چھوٹی الائچی ایک تولہ‘ کباب چینی ایک تولہ‘ مصطگی ایک تولہ‘فلفل مویہ (پپلامول) ایک تولہ‘ دیسی اجوائن ایک تولہ‘ کابلی ہڑ کا چھلکا ایک تولہ‘ بیڑہ کا چھلکا ایک تولہ‘ آملہ کا چھلکا ایک تولہ‘ کلونجی ایک تولہ کے ساتھ ملا کر کوٹ چھان کر باریک سفوف بنالیں اب اس سفوف میں لعاب گھیکوار‘ ادرک کا پانی اور لیموں کا پانی اس قدر ڈالیں کہ چار انگلی اوپر یعنی تقریباً ڈیڑھ انچ رہے۔ جب یہ پانی خشک ہوجائے تو پھر دوبارہ یہی پانی ڈال دیں جب یہ بھی خشک ہوجائے تو تیسری مرتبہ پھر اتنا ہی پانی دوبارہ ڈال دیں پھر خشک ہونے پرکوٹ پیس کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں اور محفوظ کرلیں۔
ترکیب استعمال: غذا کھانے کے دو گھنٹے یا ایک گھنٹہ کے بعد دو گولی پانی سے کھائیں۔
فوائد: یہ دوا معدے کوطاقت دیتی ہے‘ ریاح کو خارج کرتی ہے ہاضمہ کو درست کرتی ہے۔ پیٹ کے تن جانے کو مفید ہے ریاحی دمہ کیلئے بہت مفید ہے۔
ایک دوسرا نسخہ بھی عرض خدمت ہے جو کہ میرا آزمودہ ہے۔ کتھہ سفید‘ مصری‘ طباشیر‘ چھوٹی الائچی‘ ست گلو‘ جونک خشک‘ سنگجراحت‘ مغز کنول ڈوڈا ان تمام دوائوں کو برابر ہموزن مقدار میں لے کر کوٹ چھان لیں اور احتیاط سے رکھ دیں۔
مقدار خوراک: ایک چٹکی مذکورہ سفوف کی لے کر بچے کو ایک چمچہ پانی میں ملا کر دے دیں اگر بچہ چھوٹا ہو تو ماں کے دودھ ایک چمچ میں ملا کر دے دیں۔
فوائد: تالو کا گرجانا‘ سبز دانہ دار پتلے دست‘ حتیٰ کہ جو پتلے دست کسی صورت بند نہ ہورہے ہوں ان کیلئے شرطیہ دوا ہے انشاءاللہ فوراً فائدہ ہوگا بہت زیادہ آزمودہ دوا ہے۔
٭٭٭٭٭٭
سفوف جریان (حکیم ریاض حسین‘ مکڑوال)
علامات: جریان منی میں منی کے قطرے پیشاب میں شامل ہوکر خارج ہوتے ہیں ان کا اخراج کبھی پیشاب کے شروع میں کبھی درمیان میں کبھی آخر میں اور بعض اوقات مسلسل پیشاب کے ساتھ ہوتا ہے۔
نسخہ: کلونجی 10 گرام‘ سفید موصلی 25 گرام‘ ثعلب مصری 25 گرام‘ خشک سنگھاڑا 25 گرام۔ طریقہ استعمال: ان سب کو لے کر اچھی طرح پیس لیں اور سفوف تین گرام رات کو پانی یا دودھ کے ساتھ بیس دن استعمال کریں۔مذکورہ بالا نسخہ آزمودہ اور انتہائی مجرب ہے کئی مریضوں کو استعمال کرایا کامیاب پایا ایک حافظ جو کہ مریضوں کیلئے اکثر مجھ سے دوا لے جاتا ہے‘ کا کہنا ہے کہ ہم نے مریضوں کو مختلف دواخانوں کی ادویات استعمال کرائیں مگر مذکورہ نسخہ کو انتہائی کامیاب پایا۔
سیلان الرحم (لیکوریا)
علامات: اس مرض میں عورت کی اندام نہانی سے سفید یا ہلکے زرد رنگ کی رطوبت خارج ہوتی ہے۔ لیکوریا کی مریضہ آہستہ آہستہ کمزور اور لاغر ہوجاتی ہے۔ مرض پرانا اور دائمی ہونے کی صورت میں کمر‘ سر اور ٹانگوں میں درد رہنے لگتا ہے جسم میں خون کی کمی ہوجاتی ہے اور مریضہ کو چکر آنے لگتے ہیں۔ مریضہ کا مزاج چڑچڑا ہوجاتا ہے۔ لیکوریا کا مرض اگر پرانا ہوجائے تو رطوبت بدبودار ہوجاتی ہے۔
نسخہ: کلونجی 6 گرام‘ تخم جامن 6 گرام‘ تخم کیکر 6 گرام‘ بلگری6 گرام۔
طریقہ استعمال: ان سب کا سفوف بنا کر آدھا چمچ شام کھانے کے بعد بیس دن استعمال کریں۔ کئی مریضائوں کو استعمال کرایا انتہائی مفید پایا جو مریضہ ایک دفعہ لے جائے پھر طلب کرتی ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکر نے کئی عورتوں کو استعمال کرایا انتہائی مفید و موثر پایا‘ کئی بار منگوایا۔
خون کی کمی کیلئے مجرب نسخہ
میری بھابی کو خون کی کمی کا عارضہ تھا‘ ڈاکٹر نے دو بوتلیں خون لگوانا تجویز کیا تھا میں نے درج ذیل نسخہ استعمال کرایا جس کی وجہ سے خون کی بوتلیں لگانے کی ضرورت پیش نہیں آئی‘ مریضہ ٹھیک اور تندرست ہوگئی۔
نسخہ: جوہر شفا مدینہ آدھا چمچ صبح شام ہمراہ پانی‘ کلونجی‘ کاسنی کے تخم ہم وزن پیس کر سفوف بنائیں۔
طریقہ استعمال: تین گرام دوا گرم دودھ یا شربت یا پانی سے دن میں تین مرتبہ استعمال کریں۔
دیگر فوائد: خون کی کمی کیلئے مفید ہے۔ پیشاب کی سخت جلن کیلئے مفید ہے۔ پیشاب بہت زیادہ آتا ہو یا رک رک کر آتا ہو۔ جگر کی کمزوری‘ بھوک کی کمی کیلئے مفید ہے۔خون کی سیاہی کو دور کرکے سرخ اور صالح خون پیدا کرتا ہے۔ ضعف جگر کی وجہ سے ہاتھ پائوں میں جلن اور تپش کیلئے آزمودہ ہے۔ ضعف جگر کی وجہ سے بخار اور لرزا کیلئے مفید ہے۔
میری والدہ مرحومہ کے پیروں کے تلووں میں شدید جلن ہوتی تھی سردیوں گرمیوں میں رات دن میں کئی بار پائوں کے تلوئوں پر مہندی لگاتی تھیں کسی دوا سے افاقہ نہ ہوتا تھا۔ سخت سردیوں میں بھی پائوں بستر کے لحاف سے باہر رکھتیں ‘مذکورہ نسخہ شربت عناب کے ساتھ دن میں تین بار استعمال کرایا۔ پائوں کی جلن رفوچکر ہوگئی۔ ضعف جگر کے مریضوں کو استعمال کرایا نہایت مفید پایا۔
شوگر کا مکمل خاتمہ
پہلی بار میں نے یہ نسخہ ایک ایسے شخص پر آزمایا جس کی شوگر کی وجہ سے گھٹنے سے اوپر سے ٹانگ کٹی ہوئی تھی۔ ہم جماعت میں نارووال کے علاقے میں چل رہے تھے ہمارے ساتھ اسلم نامی سرگودھا کا ساتھی تھا اس کی ٹانگ کٹی ہوئی تھی۔ انسولین دس یونٹ صبح ‘دس یونٹ شام لگاتا تھا۔ میں نارووال سے دوا تیار کرکے لایا مریض کو ایک خوراک سے شاندار افاقہ ہوا۔ میں نے عرض کیا انسولین آہستہ آہستہ کم کرتے کرتے بند کردیں۔ مریض نے انسولین بہت کم کردی۔ ایک دن شربت پی رہا تھا میں نے کہا تمہیں تو شوگر ہے اور شربت پیتے ہو تو اس نے کہا اب میں ٹھیک ہوں جب میں نے دوالی تو یوں محسوس ہوا کہ جلتی آگ پر پانی ڈال دیا ہو۔
میں سکول میں تھا میرے چچا ہانپتے ہوئے پریشان حال آئے جن کو میں پہلی نظر میں پہچان نہ سکا۔ انہوں نے آتے ہی بتایا کہ میرے ایک اور چچا ہیں جنہیں شوگر ہے‘ وہ میٹھی چائے پی رہے تھے میں نے پوچھا کہ بھائی تمہیں تو شوگر ہے اور میٹھی چائے پیتے ہو اس نے میرا نام لیا کہ بھتیجے نے دوائی بھیجی تھی اس سے میں بالکل ٹھیک ہوگیا ہوں۔ میں بھی شوگر کی دوائی لینے آیا ہوں میں نے ان کو بھی دوائی دی اور ان کو بھی نفع ہوا۔
ایک اور ہماری رشتہ دار مریضہ تھیں شوگر نے براحال کررکھا تھا اور انتہائی کمزور بدن تھیں ایک خوراک استعمال کی وہ بھلی چنگی ہوگئیں۔
نسخہ: اندرائن ‘ تخم سرس‘ گوند کیکر‘کلونجی ہم وزن باہم باریک پیس کر سفوف بنائیں۔
طریقہ استعمال: دو ماشہ پانی کے ساتھ استعمال کریں‘ایک خوراک سے ہی واضح فرق محسوس ہوگا۔ انشاءاللہ شوگر ختم ہوجائے گی۔ کئی مریضوں کو استعمال کرایا مفید پایا یہ دوا میں مفت مریضوں کو دیتا ہوں۔ چند ہفتے استعمال کریں۔
خطرناک حد تک آئوٹ آف کنٹرول شوگر کیلئے نسخہ
میری والدہ آبائی گائوں مکھڈ شریف گئی ہوئی تھیں ہمشیرہ کا فون آیا کہ والدہ بیمار ہیں۔ انہیں لینے گائوں گیا تو ان کو بخار تھا شوگر بڑھی ہوئی تھی اور وہ نیم بے ہوشی میں تھیں ان کو کشتی میں چارپائی پر رکھ کر کالاباغ لائے وہاں بڑی مشکل سے کار پر سوار کرایا گھر تک انہیں کوئی ہوش نہیں تھا میں نے درج ذیل نسخہ استعمال کرایا بالکل نارمل ہوگئیں۔ کافی عرصہ بعد والدہ کو اپنڈکس کا آپریشن کرانا تھا بھائیوں نے کہا والدہ کو شوگر ہے آپریشن کیسے ہوگا چیک کرایا تو شوگر نارمل تھی۔
نسخہ: کلونجی،گوند کیکر، تخم سرس‘ اندرائن ہم وزن پیس کر فل سائز کیپسول بھرلیں۔
طریقہ استعمال: ایک کیپسول دن میں تین بار اس کے علاوہ اور کئی مریضوں کو استعمال کرایا نہایت مجرب ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 948
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں