بچوں کا نمونیہ
دار چینی‘ جائفل‘ لونگ تینوں ہم وزن لیکر سب چیزوں کو کوٹ پیس کر باریک سفوف تیار کرلیں۔خوراک: ایک چٹکی شہد میں ملا کر دن میں 2 سے 3مرتبہ چٹادیں۔
واقعہ: ایک چھوٹا بچہ جس کو نمونیہ نے کافی پریشان کررکھا تھا ہفتہ میں ایک دفعہ ضرورپسلی چلنے کا عارضہ لاحق ہوجاتا تھا۔ اس بچے کو میں نے یہ نسخہ استعمال کروایا جس سے اس کی پسلی چلنا ٹھیک ہوگئی۔ میرے چھوٹے بیٹے کو پسلی چلنے کا عارضہ ہوگیا تھا جس کو اس نسخے سے اللہ تعالیٰ نے شفا عطاءکی۔
٭٭٭٭٭٭
بواسیر کیلئے (ندیم ‘ٹنڈومحمد خان سندھ)
دیسی گھی میں پیاز تھوڑا سا ڈال کر جلالیں اور ٹھنڈا ہونے پر بواسیر کے مسوں پر لگائیں۔
دوسرا نسخہ بواسیر کیلئے:گوگل، ہرمل، ہینگ، ساتھر ان کو کوئلے پر ڈال کر دھونی لیں بواسیر کے مسوں کو دھونی دینی ہے۔
بال گرنا:کلونجی کا تیل اور ادرک کا پانی ہموزن لے کر روزانہ بالوں میں لگائیں صبح و شام۔ بال گرنا بند ہوجائیں گے اور نئے بال آنا شروع ہوجائیں گے۔
بالخورہ:ادرک کا پانی نکال کر اس میں ہم وزن سرکہ ملا کر لگائیں سونے سے پہلے کلونجی کے دانوں کو کلونجی کے تیل اور سرکہ میں پیس کر متاثرہ جگہ پر لیپ کریں۔
٭٭٭٭٭٭
جوڑوں کے درد کا عجیب و غریب نسخہ
اشیاءشہد کی مکھی کا خالی چھتہ لیں۔ ایک پائو ناریل کا تیل‘ کلونجی ایک چھٹانک۔
طریقہ: شہد کے چھتے کو کسی پتیلے میں ڈالیں اور ناریل کا تیل اور کلونجی بھی اس میں ڈال دیں۔ ایک گھنٹے تک چولہے پر دھیمی آنچ پر پکائیں۔ ایک گھنٹے بعد چولہے سے اتارلیں مگر 72 گھنٹے تمام اشیاءاسی طرح تیل میں پڑی رہیں۔ بعد میں اس کو ہاتھوں سے اچھی طرح مسل لیں۔ چھلنی میں چھان لیں اب دوا تیار ہوگئی ہے۔ جسم میں کسی بھی حصے میں درد ہو اسی تیل سے مالش کریں۔
جوڑوں کا درد ہے تو دن میں تین بار مالش کریں۔ اگر چوٹ لگ جائے یا کہیں پر زخم ہویہی تیل لگانا ہے۔ حیرت انگیز شفاءہوگی۔
٭٭٭٭
مخصوص ایام میں درد کی شدت سے نجات پائیں
کسی بھی پنساری کی دکان سے ایک چھٹانک کیسو کے خشک پھول لیں اگر سات دن یا تو دن جو بھی مخصوص ہیں۔ ان پھولوں کو دنوں کے حساب سے حصے بنائیں۔ یعنی سات حصے بنائیں روزانہ ایک حصہ ڈیڑھ کپ پانی پکائیں‘ ایک کپ پانی رہ جائے۔ اکٹھے پانی میں ڈال کر جوش دیں‘ دھیمی آنچ پر پکائیں پھر روزانہ صبح و شام اس کو جو پھولوں کی چائے ہے اگر چاہے تو چینی ڈال کر پی لیں ورنہ نمک ڈالیں یا ویسے ہی پی لیں۔ زندگی بھر دوبارہ تکلیف نہیں ہوگی اگر کسی کو زیادہ تکلیف ہوتی ہے تو پھر یہ تین ماہ استعمال کرلیں۔ طریقہ وہی ہے۔بار بار کا آزمودہ ہے۔ خواتین اور بچیوں کیلئے یکساں مفید۔
جلے کا علاج
اکثر جلنے کے حادثات ہوتے ہیں۔ بچے بے خبری میں جل جاتے ہیں جلے ہوئے حصے پر ناریل کا تیل لگائیں جلے کا نشان ختم کردے گا۔
بواسیر کا مکمل خاتمہ
اشیائ: تخم نیم‘ تخم بکائن‘ تخم مولی‘ رسونت مصبرزرد
تمام اشیاءہم وزن لے لیں۔ طریقہ: ان اشیاءکو باریک پیس لیں پانی کے ساتھ سخت گوندھ لیں۔ چنے کے برابر گولیاں بنائیں پھر دھوپ میں سکھائیں۔ طریقہ استعمال: دو گولی صبح ‘ دو گولی شام۔ ایک گلاس دودھ سے کھالیں۔ دوبارہ کبھی یہ مرض نہیں ہوگا۔
شوگر کا خاتمہ
شوگر ایسا خوفناک مرض ہے اور یہ مرض وبا کی طرح عام ہوچکا ہے خواتین اور بچیوں میں یہ مرض بہت زیادہ ہے۔ بیشمار نسخے عبقری میں چھپتے ہیں کہ شوگر کا خاتمہ اگر افراد عمل کریں تو ڈاکٹر کے پاس جانا بھول جائیں گے۔ طویل عرصے سے عبقری اور عبقری کی کتب راقمہ کے زیراستعمال ہیں ۔ اس لیے گھر کے افراد کو کبھی ڈاکٹر یا ہسپتال کے چکر نہیں لگانے پڑتے۔ یہ نسخہ جات استعمال کرنے سے پیسہ بچا اور وقت بھی بچا۔ صحت بھی بحال ہوئی۔ شوگر کا نسخہ حاضر خدمت ہے۔
سرس کے بیج‘ کتیرہ گوند‘ کوڑتمہ یہ تینوں اشیاءہموزن لے لیں۔ ان تینوں اشیاءکو باریک پیس لیں اور بڑے کیپسول میں بھر لیں۔ صبح نہار منہ ایک کیپسول استعمال کریں۔ ابتداءمیں اگر موشن ہوں تو پریشان نہ ہوں۔ جس نے بھی یہ نسخہ استعمال کیا وہ شوگر سے نجات پاگیا۔یہ نسخہ مستقل استعمال کریں۔ ناغہ نہ کریں۔
بلڈپریشر سے نجات کا نایاب تحفہ
بلڈپریشر کا روگ جس کو لگ گیا وہ اپنے سارے سکھ بھول گیا۔ ہر نعمت کا پرہیز ہوگیا‘ سامنے رکھی اشیاءنہیں کھاسکتے۔ ایک جار دیکھا جس میں سے بھائی یہ بتایا ہوا نسخہ کھارہے تھے۔ کافی عرصہ پہلے میں نے انہیں دیکھا تو یہ ہر چیز کا پرہیز کرتے دیکھا لیکن اس مرتبہ وہ نارمل تھے تمام پرہیز ختم۔ راقمہ نے سوال کیا تو بتایا کہ مندرجہ ذیل نسخہ ملا تھا۔ خود ہی تیار کرایا ہے پھر تو راقمہ کی بے چینی بڑھ گئی کسی طرح یہ نسخہ مل جائے تو عبقری کو بھیج دوں تاکہ بیشمار لوگ مستفید ہوں۔ نسخہ کا سوال کرڈالا‘ یہ حاضر خدمت ہے۔
لکڑی صندل ایک تولہ‘ چندن ایک تولہ‘ زیرہ سفید ایک تولہ‘ کالی مرچ ایک تولہ‘ چھوٹی الائچی ایک تولہ‘ دھنیا ایک تولہ۔ ان اشیاءکو کوٹ کر باریک پیس لیں۔ مقدار دو کیپسول کے برابر صبح و شام پانی سے کھالیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 944
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں