اجوائن دیسی ایک کلو‘ سوئے آدھا کلو‘ کچور ایک پائو ‘ آک کے تازہ پھول5 کلو۔
ترکیب تیاری: سب چیزوں کو کوٹ کر اخباریا بڑے کاغذ پر پھیلا کر دھوپ میں رکھ کر خشک کرلیں اور دوبارہ پیس کر ڈیڑھ کلو سادہ نمک پسا ہوا ملا دیں بس عمدہ چورن پیٹ کی ہر بیماری کیلئے تیار ہے۔
خوراک: چار رتی سے تین ماشہ تک صبح و شام کھانے کے بعد سادہ پانی سے دیں۔
واقعہ: ایک لڑکا ہمارے دفتر میں کام کرتا ہے وہ ایک دن صبح بہت نڈھال سا بیٹھا ہوا تھا میں نے اس سے وجہ دریافت کی تو کہنے لگا۔ میں رات 12 بجے ہسپتال گیا تھا میرے پیٹ میں بہت شدید درد تھا۔ ڈاکٹرز نے انجکشن لگائے تو درد کم ہوا۔ اس نے بتایا کہ مجھے ہفتے میںایک دفعہ ضرور درد ہوتا ہے میں ہسپتال جاتا ہوں ڈاکٹر صاحبان انجکشن لگادیتے ہیں اور گھر بھیج دیتے ہیں میرے پاس یہ عمدہ چورن تیار پڑا تھا اللہ کا نام لے کردیدیا جس کے بعد آج تک دوبارہ اس لڑکے کو درد نہیں ہوا۔ ہمارے ساتھی ہیں ان کی والدہ کو گیس نے کافی تنگ کررکھا تھا میں نے ان کو یہی چورن استعمال کروایا وہ تو چورن کی اتنی گرویدہ ہوگئی ہیں ہر سال کہہ کر چورن تیار کرواتی ہیں اور پورا سال استعمال کرتی ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 942
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں