Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رفتار طب

ماہنامہ عبقری - اگست 2010ء

صحت کا انوکھا راز بھرپور اور خوشگوار نیند طویل العمری کا باعث ہے‘ 100 سال تک کی عمر کو پہنچنے والے 500 افراد نے بتایا کہ وہ 24 میں سے دس گھنٹے نیند پوری کرتے تھے۔ اس تحقیق کو مکمل کرنے والے ماہرین طب نے کہا ہے کہ بھرپور اور خوشگوار نیند ایک خزانہ ہے اور بری نیند بیماریوں کی دیوی ہے‘ ہم جب سو رہے ہوتے ہیں تو ہمارے خلیے دوبارہ بننے کے عمل سے گزرتے ہیں اور ان خلیوں میں موجود زہریلے مادے خود بخود ضائع ہو کر قوت مدافعت کے نظام کی راہ سے نکل جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر کی ہر بیماری میں مبتلا افراد کا 80 فیصد نیند مکمل نہ کرنے کے مرض میں مبتلا ہوتا ہے۔ بری نیند خون میں چربی‘ کولیسٹرول‘ کورئیسول‘ بلڈ پریشر کو بڑھاتی ہے۔ 65 سے 79 سال کے 70 فیصد لوگوں نے بتایا کہ وہ عمدہ نیند کے مالک ہیں‘ اس لئے اس عمر میں بھی فٹ ہیں۔ مقناطیس سے ذہنی بیماریوں کا علاج نئی طبی تحقیق کے مطابق مقناطیس کے ذریعے ڈپریشن کے مریضوں کا علاج ممکن ہو گیا ہے جن لوگوں پر ادویات اثر نہیں کر تیں ان کو اس طریقہ علاج سے استفادہ کرنا چاہئے۔ میڈیکل یونیورسٹی آف ساوتھ کیرولینا امریکہ میں ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دوران تجربات جن لوگوں کے سر کو مقناطیس لگایا گیا انہوں نے بتایا کہ ان کے دماغ میں ذہنی الجھنوں سے پیدا ہونے والے کچھاﺅ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایک دوسرے تجربے میں بغیر مقناطیس کے لوہے کے بنا جعلی مقناطیس استعمال کیا گیا جس کے اثرات نہ ہونے کے برابر تھے اس تحقیق میں 190 لوگوں کو شامل کیا گیا جن میں آدھے سے زیادہ لوگوں نے مقناطیسی لہروں سے سکون محسوس کیا۔ ماہرین طب نے ہیلمٹ نما ٹوپی کے اندر مقناطیس فٹ کر کے 3 ہفتوں تک روزانہ 37 منٹ ان کا علاج کیا۔ اس تجربے میں شامل مریضوں کو 14 فیصد افاقہ ہوا۔ ماہرین طب نے اس تحقیق کے تجربات کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یادداشت بڑھانے کا گُر نئی طبی تحقیق کے مطابق مچھلی، مغزیات، پھل کا بھرپور غذائی استعمال یادداشت کھو جانے والی بیماری الزائمر کے امکان کو کم کر دیتا ہے۔ آرکائیوز آف نیورالوجی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں الزائمر بیماری کی وجہ بننے والے غذائی اجزاءاور کم کرنے والے غذائی اجزاءکے درمیان تعلق دیکھا گیا۔ ان اجزاءمیں ”ہائی فیٹ ڈیری پراڈکٹس“ بڑا گوشت، چھوٹا گوشت، مکھن، پنیر، مچھلی، مغزیات، پھل اور سبزیاں شامل تھیں۔ کولمبیا یونیورسٹی آف میڈیکل نیویارک میں ایک تجربے کے دوران 2,148 بالغ افراد جن کی عمریں 65 سال کے قریب تھیں، پر غذاﺅں کے اثرات دیکھے گئے۔ دوران تحقیق 253 افراد ٹیسٹ میں فیل ہوئے اور ان میں الزائمر کے امکانات زیادہ تھے، یہ لوگ وہ تھے جن کی غذاﺅں میں مچھلی، مغزیات، پھلوں اور سبزیوں کی مقدار بہت کم تھی۔ سرکے بالوں کی حفاظت کے متعلق سفارشات برطانوی طبی ماہرین نے عمر کے ساتھ سرکے بالوں کی حفاظت سے متعلق چند جامع سفارشات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر عمل کرنے سے سر کے بال چمکدار‘ گھنے اور اپنی اصلی رنگت پر دیر تک قائم رہ سکتے ہیں۔ نہایت آسان اور قابل تجاویز پر مبنی سفارشات کو وال ایفلیکس سلوکرین سٹائل ڈزائینر ڈاکٹر ذوئی ایروین نے مرتب کیا سفارشات میں بتایا گیا ہے کہ عمر کے ساتھ بالوں میں نمی کی مقدار کم ہوتی ہے جس سے سر میں خشکی محسوس ہونے لگتی ہے جس سے بال بھدے، غیر چمکدار اور روکھے روکھے لگتے ہیں۔ اس حالت میں سویابین، مغزیات، کوکونٹ(کھوپرا)اور دیگر تیل کی مصنوعات کو خوراک میں استعمال کرنا چاہیئے۔ دودھ اور کنڈیشنر سے بالوں کو صاف کرنا چاہیئے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ ایک سوبال ٹوٹتے ہیں اور اسی حساب سے دوبارہ بھی نکل آتے ہیں اس لئے بال ٹوٹنے کے عمل سے پریشان ہوکر حوصلہ نہیں چھوڑنا چاہئے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 680 reviews.