ہر ایک چاہتا ہے کہ اس کیساتھ مہربانی اخلاق اور مروت سے پیش آیا جائے ہر شخص اگر چاہے تو اپنے آپ کو خوش اخلاق بناسکتا ہے۔
تمہیں جب جب موقع میسر آئے دوسروں کو خوش کرنے کی کوشش کرو۔ اگر تمہیں زمانے کی ستم ظریفی کی وجہ سے خوشی کے لمحات میسر نہیں ہوسکتے تو کم ازکم دوسروں کو تو خوشی پہنچاسکتے ہو۔ سب کے ساتھ اخلاق سے پیش آو کیونکہ خوش اخلاقی سے ہم وہ خرید سکتے ہیں جو سونے‘ چاندی‘ ہیرے و جواہرات سے بھی نہیں خریدا جاسکتا اس لیے سب کے دلوں کو تسخیر کرلو پھر ان کے دل اور ان کا مال بھی تمہارا ہوجائے گا۔ اخلاق وہاں بھی کام کرجاتے ہیں جہاں بڑے بڑے زور آور بازو بھی ناکام رہتے ہیں۔ نیکی بدی پر فتح پاتی ہے نہ کہ جوروجفا۔ جب سورج اور آندھی کا مقابلہ ہوا تو آندھی باوجود اپنی ساری طاقت لگانے کے بھی مسافر کا کوٹ اتارنے میں ناکام رہی مگر جب سورج آہستہ آہستہ اپنی تمازت سے اس مسافر کو گرمی پہنچانے لگا تو بے چارے نے نہ صرف کوٹ بلکہ قمیض بھی اتار دی واضح ہوا کہ نیکی بدی پر غالب ہے۔
یاد رکھو کہ انسان کو کسی راستے پر رہنمائی کرکے اخلاق و محبت سے لے جانا آسان ہے مگر اسے کہیں بزور طاقت دھکیل کر لے جانا بہت مشکل ہے جی ہاں! تلوار کی نسبت تبسم سے مجبور کرنا اچھا ہے۔ جن کے ساتھ تمہارا معاملہ ہو ان پر دیانتداری‘ حسن اخلاق سے پیش آکر اپنا اعتبار جمانے کی کوشش کرو۔ اکثر اشخاص لیاقت سے نہیں بلکہ محض اخلاق کے زور پر قوت اور اثر پیدا کرلیتے ہیں دوسروں کی جائز خواہشات کو جہاں تک عقلمندی اور راست بازی اجازت دے پورا کرنے کی کوشش کرو مگر جب ضروری سمجھو تو اس وقت انکار کرنے سے بھی ہرگز پس و پیش نہ کرو۔ ہر ایک شخص ”ہاں“ کہہ سکتا ہے گو بہت کم ایسے آدمی ملیں گے جو خوش اخلاقی سے ”ہاں“ کہہ سکیں گے۔ مگر ”نہیں“ کہنا تو اس سے بھی بدر جہا مشکل ہے۔ بے شمار اشخاص صرف اس وجہ سے تباہ و برباد ہوگئے ہیں کہ وہ اس لفظ کو کہنے کی جرا ت نہیں رکھتے تھے۔ پلوٹارک کہتا ہے کہ ایشیائے کوچک کے باشندے صرف اس لیے غلام بنالیے گئے تھے کہ وہ ایک سادہ لفظ یعنی ”نہیں“ نہ کہہ سکتے مگر یہ بھی یاد رکھناچاہیے کہ اگر زندگی میں ”نہیں“ ضروری ہے تو یہ بھی اتنا ہی ضروری ہے کہ اسے خوش اخلاقی سے ادا کیا جائے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 678
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں