Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال‘ قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - اگست 2010ء

جولائی کے جوابات جواب : محترم ناصر صاحب! آپ مستقل تین ماہ طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہیرپوڈر اور طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہیرآئل استعمال کریں میرا شعبہ حکمت کا ہے میں نے ان دونوں چیزوں سے بہت مریض ٹھیک کیے ہیں۔ آپ بھی ٹھیک ہوجائینگے‘ ساتھ اس کے مغز بادام11 دانے اور مربہ ہریڑ کے تین دانے روزانہ نہار منہ صبح کے وقت کھالیا کریں۔ (حکیم مبشر‘پنڈی بھٹیاں) جواب: آپ کو یہ مسئلہ گرم چیزیں کھانے سے ہے مجھے بھی ایسا مسئلہ تھا مجھے کسی نے کہا کہ بڑا گوشت انڈا‘ مرغی ‘مچھلی تلی ہوئی چیزیں چھوڑ دو میں نے چھوڑ دیں اور کھانے کیلئے اسپغول ثابت اور اسو ثابت دونوں ایک ہی وزن ہو ملا کر ایک چمچ صبح و شام کھائیںتازہ پانی سے انشاءاللہ آپ دعائیں دینگے ۔ (عبدالرحمن‘ اسلام آباد) جواب: بھائی اختر علی آپ ماہنامہ عبقری سے دو انمول خزانہ منگوالیں اور اوپر لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق پورے یقین کے ساتھ پڑھیں‘سخت تصور میں اپنے مسائل سامنے رکھ کر پڑھیں اور سب گھر والوں کو بھی پڑھائیں ‘ انشاءاللہ آپ کا کام دنوں میں ہوجائیگا۔ لاکھوں لوگ فائدہ لے رہے ہیں۔ (فائزہ‘ کراچی) جواب: ابوحسان صاحب آپ ایک ٹوٹکہ ابھی سے استعمال کریں انشاءاللہ آپ کو ہمیشہ کیلئے اس مرض سے چھٹکارا مل جائیگا۔ نسخہ یہ ہے ھوالشافی: عناب 50 گرام‘ گل بنفشہ 50 گرام‘ خشخاش 50 گرام‘ سوم کلپا 50 گرام‘منقہ 50 گرام‘ انجیر10 دانہ‘ ملٹھی 50 گرام‘ لسوڑیاں 50 گرام ان سب ادویہ کی 20 پڑیاں بنالیں اور روزانہ ایک پڑیا آدھ کلو پانی میں ابالیں ایک پاو رہ جائے تو تھوڑا سا میٹھا ملا کر چسکی چسکی کرکے پئیں۔ ایک پڑیا دو ٹائم پئیں۔ یعنی صبح و شام ناشتہ اور کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پینی ہے۔ ہماراخاندانی نسخہ ہے یعنی ہمارے بڑے ہمیں جب بھی کوئی نزلہ ‘ زکام کھانسی گلے میں ریشہ‘ بلغم کا خارج ہونا آواز بیٹھ جانا جس کی وجہ سے کبھی کبھی سردرد رہنا۔ اس نسخہ کے اتنے فوائد ہیں اگر لکھنے بیٹھوں تو عبقری کے صفحات پورے ہوجائیں۔ ابوحسان صاحب یہ نسخہ ضرور استعمال کریں اور رمضان میں میرے لیے دعا کیجئے گا۔ (محمدعلی‘ لاہور) اگست کے سوالات سوال: پچھلے 3 ماہ سے میرے کان سے پیپ کا اخراج ہورہا ہے کافی ادویات ڈا ل چکاہوں مگر کچھ عرصہ فرق رہتا ہے پھر دوبارہ پیپ کا اخراج شروع ہوجاتا ہے کافی تکلیف ہے کوئی ترتیب بتائیں۔ (علی احمد‘ فیصل آباد) سوال: میری عمر بائیس سال ہے میری آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ہیں اور میرے ماہانہ ایام بھی ٹھیک نہیں ہیں۔ حلقے کافی بڑھنے لگے ہیں۔ کوئی علاج بتائیں۔ (عائشہ قمر‘ ملتان) سوال: مجھے باڈی بلڈنگ کا شوق ہے مگر میرا جسم فربا نہیں ہے کمزور ہے‘ غذا بھی اچھی کھاتا ہوں مگر گوشت نہیں بنتا‘ جسم بہت زیادہ کمزور ہے دوست مذاق اڑاتے ہیں‘ کوئی ایسا نسخہ بتائیںکے جسم فربا ہو اور کھایا پیا بھی خوب لگے۔ (عارف حسین ‘کراچی) سوال: قارئین! میری بیٹی کا ماہانہ نظام 4 ماہ سے اور میری بیوی کا ماہانہ نظام8 ماہ سے بند ہے اس کی وجہ سے دونوں کے چہرے کا رنگ مٹیالہ اور چہرے پر بال آنا شروع ہوگئے ہیں۔ پلیز ! اس کا کوئی حل تجویز فرمائیں۔ (م۔ا۔ ہزارہ) سوال: میری عمر 32 سال ہے میرا مسئلہ میرے بالوں کا ہے جو کہ ڈیڑھ سال سے بہت زیادتی سے جھڑرہے ہیں۔ بال بالکل روکھے ‘ کمزور اور تیزی سے سفید ہورہے ہیں۔ میرے تقریباً 40-50 بال آگے سے سفید ہوچکے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں پانی کا مسئلہ ہے۔ میری گزارش ہے کہ مجھے کوئی ایسا نسخہ تجویز فرمائیے تاکہ میں اپنے سر کو بڑھتی ہوئی گنج اور بالوں کو سفید ہونے سے بچا سکوں اور میرے سفید بال دوبارہ سیاہ ہوجائیں۔ (امبرین)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 663 reviews.