Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان میں بھرپور صحت اور میرے تجربات

ماہنامہ عبقری - اگست 2010ء

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی) ایک صاحب جو شعور کے بعد ہمیشہ روزہ دار ہے کہنے لگے کہ نہ معلوم کیسی گرمی بڑھ گئی ہے کہ اب تو روزہ رکھنا بھی مشکل نظر آتا ہے‘ میں نے پوچھا کیوں‘ کہنے لگے موسم گرما کے رمضان میں روزہ کی حدت‘ شدت‘ احساس اور خاص طور پر پیاس اتنی بڑھی کہ بعض اوقات بے روزہ لوگوں کو کھاتا پیتا دیکھ کر میرا من مچل جاتا ہے چلو کوئی بات نہیں، اللہ بڑا غفورالرحیم ہے، روزہ نہ رکھ‘ چھپ چھپا کر کھاپی لیا کر، ابھی چند دن پہلے میں نے روزہ نہیں رکھا لیکن سارا دن کھاپی تو ویسے نہ سکا‘ ندامت اور پشیمانی نے روزے سے بھی زیادہ احساس پیدا کیا اور صبح وشام کواتنا نڈھال رہا، اپنے آپ کو کوستا رہا کہ روزہ رکھ لیتا، استفسار نظروں سے دیکھ کر کہنے لگے آپ ہی بتادیں میں کیا کروں، میں نے ان سے عرض کی کوئی مسئلہ نہیں ہے چند چیزیں بتاتا ہوں ان کا اہتمام کریں نہ تو روزہ محسوس ہوگا‘ نہ روزے میں پیاس، بھوک حتیٰ کہ کمزوری تک کا بھی احساس نہ ہوگا، پھر میں نے انہیں یہی فارمولا لکھوا دیا تقریباً ڈیڑھ ہفتے کے بعد پھر ملاقات ہوئی‘ کہنے لگے آپ نے تو میرے روزے بچالیے اور سارا ثواب آپ کے کھاتے میں جائے گا میں نے پوچھا تو کہنے لگے بس صبح سحری سے پہلے میں کبھی ایک‘ کبھی دو چمچ بھرکر کھالیتا ہوں پھر سحری کرتا ہوں اور سارا دن نہ بھوک، نہ پیاس، نہ شدت نہ حدت بلکہ اپنی زندگی کے کام میں لگا رہتا ہوں روزہ ہونے کا احساس ہی نہیں ہوتا۔ کہنے لگے اس سے اگلی اور بھی انوکھی بات بتاوں‘ میں نے اسے زیادہ مقدار میں بنا کر کئی لوگوں کو دیا‘ ابھی پرسوں کی بات ہے 21 ڈبے بنائے اور دوستوں کو ہدیة دیے۔ اس سے پہلے بھی ڈبے دئیے جس نے لیے بہت تعریف کی۔ ایک ڈبہ ایک تعمیر کے مستری کو دیا جو غریب دھوپ میں بیٹھ کر کام کرتا تھا لیکن روزہ ہرگز نہیں چھوڑتا تھا اس نے اتنی دعائیں دیں کہ خود اس کے آنسو نکلے اور میرے بھی۔ کہنے لگا اس شاہی مرکب سے پہلے دن کے 12 بجے کے بعد میری حالت غیر ہوجاتی تھی‘ ایک لمحہ بھی کام کرنے کو دل نہ چاہتا، مزدور ہوں مجبوراً کام کرتا تھا لیکن شام کو نڈھال او ر بے حس ہوکر ایسا گرتا کہ کسی کی خبر نہ رہتی‘ اب تو جسم میں طاقت ہوتی ہے‘ قوت ہوتی ہے حتیٰ کہ اب تو تراویح بھی چستی سے پڑھتا ہوں۔ دراصل یہ بہت پرانی بات ہے آج سے تقریباً 25,20 سال پہلے جب رمضان گرمیوں میں تھا اس وقت اس نسخہ کی دریافت ہوئی تھی۔ دریافت کیا تھی بس اک کمال کا تحفہ ملا اور اس تحفہ کے ملنے کے بعد جس جس کو بھی بنا کردیا اس نے خوب تعریف کی‘ میری نانی اماں مرحومہ کے گھر کیساتھ ایک بڑھیا رہتی تھی‘ لوگ اس کو نانی طوطے والی کہتے تھے‘ اس کے گھر میں طوطے بظاہر چلتے پھرتے رہتے تھے ‘ایک دفعہ مجھ سے کہنے لگیں ساری زندگی روزہ نہیں چھوڑا، سردی گرمی کبھی احساس نہیں ہوا لیکن نامعلوم اب کیا مسئلہ ہے بس دن 10 بجے اپنے جسم کے اردگرد موٹے سوتی گیلے کپڑے لپیٹ کر لیٹ جاتی ہوں جسم سے اتنی آگ نکلتی ہے، کپڑے خشک ہوجاتے ہیں، انہیں پھر گیلا کرلیتی ہوں آخرآپ کے پاس ایسی چونڈی نہیں جو مجھے سہولت سے روزے رکھوا دے میں نے نانی طوطے والی سے عرض کیا میرے پاس شاہی مرکب ہے میں وہ لاکر دونگا لیکن ایک وعدے کیساتھ کہ آپ میرے لیے دعا کریں گی ۔ انہوں نے ہر افطار میں دعائیں دینے کا وعدہ کیا اور اس وقت بھی دعائیں دینے لگیں۔ دوسرے دن شاہی مرکب کا ڈبہ گھر پہنچا دیا‘ عرض کیا ایک چمچ یا 2 چمچ سحری افطاری میںکھالیا کریں‘ تقریباً 15،18 دنوں کے بعد میری والدہ مرحومہ نے ایک ڈش دی جو کہ سوکھی روٹیوں سے کوٹ کر نہایت لذیذ بنائی ہوئی تھی جس کا فن نانی طوطے والی کو خوب آتا تھا اور اس میں وہ مشہور تھیں۔ اماں رحمتہ اللہ علیہا فرمانے لگیں کہ وہ کہتی ہیں کہ طارق نے مجھے اب لاجواب دارو دیا ہے اب تو میں روزے کی حالت میں چکی بھی پیس لیتی ہوں‘دانے بھی کوٹ لیتی ہوں اور لکڑی کے ڈنڈے سے کپڑے بھی دھو لیتی ہوں‘ مجھ میں تو طاقت بھر آئی ہے ‘نہ پیاس لگتی ہے‘ نہ بھوک اور دن رات میں طارق کو دعائیں دیتی ہوں۔ میں جب کالج میں سیکنڈ ائیر میں پڑھتا تھا تو ہمارے پرنسپل پروفیسر عبدالحق سہمی (عرب کا قبیلہ ہے) موصوف کو جہاں علم وادب کا شوق تھا وہاں روزہ اور عبادت کا ذوق بھی کم نہ تھا۔ مجھے چونکہ طب گھر سے ملی تھی ایک بار مجھے بلا کر کہنے لگے کہ بیٹا سنا ہے کہ تیری والدہ بھی طبابت کرتی ہیں اور والد بھی ان سے مشورہ کرکے مجھے بتا کہ کوئی ایسی دوائی ہو جس میں دوران روزہ کمزوری بھی نہ ہو اور بھوک پیاس کا احساس بھی نہ ہو۔ دوسرے دن والدہ محترمہ رحمتہ اللہ علیہا کا تیار کردہ شاہی مرکب لے گیا۔ کچھ دنوں کے بعد ایک پروفیسر صاحب ہمیں لیکچر دے رہے تھے میرا نام لے کر کہنے لگے پروفیسر صاحب یاد کررہے ہیں میں جب پروفیسر صاحب کے پاس پہنچا‘ بہت خوشی سے ملے۔ کہنے لگے بیٹا وہ دوائی اور مل سکتی ہے؟ جس سے بھی میں نے تذکرہ کیا ہے سبھی نے اشتیاق ظاہر کیا ہے کیونکہ وہ دوا نہیں بلکہ ہمت اور استقامت کا ساتھی ہے۔ قارئین! شاہی مرکب دراصل صدیوں پہلے ان شاہی لوگوں کیلئے تیار ہوتا تھا جو اپنی مصروف زندگی میں روزے جیسی عبادت میں استقامت بھی رکھنا چاہتے تھے اور سارا دن فرحاں اور شاداں بھی رہنا چاہتے تھے۔ اس شاہی مرکب سے روزے کے بعد اٹھنے والی معدے کی گیس، بادی تبخیر‘ آنتوں اور معدے کی خشکی، قبض، دل پر غبار اور ہول کا اٹھنا، چکر، منہ میں لعاب اور پانی کا بھر جانا، دل کی گھبراہٹ، جسم میں کمزوری، ضعف، نقاہت، افطار کے وقت کی نڈھالی ان سب چیزوں کا نہایت اعتماد سے ازالہ ہوتا ہے۔ یہ چیز آپ روزے کے علاوہ عام دنوں میں بھی نہایت تسلی سے استعمال کرسکتے ہیں۔ چھوٹے بچے، بڑے، بوڑھے‘ جوان عمر کے ہر حصے میں نہایت تسلی اور اعتماد سے استعمال کرسکتے ہیں‘ سب سے بڑی خوبی کی بات یہ ہے کہ ہر موسم‘ ہر جگہ، ہر شخص اس کو جو کہ نہایت خوش ذائقہ، مزیدار اور خوشبودار ہے بنا سکتا ہے۔ ھوالشافی: گل نیلوفر، گلاب کے خشک پھول، مغزبادام ایک پاو (ایرانی)، دھنیا (خشک)، چاروں مغز آدھا پاو، سونف، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی تمام 50,50گرام لے کر تنکے صاف کرکے بالکل باریک پیس لیں۔ اس میں گل قند ایک کلو‘ مربع سیب آدھا کلو‘ مربع آملہ آدھا کلو‘ چاندی کے ورق 10 دفتری۔ ترکیب تیاری: مغزیات اور باقی چیزیں باریک پیس لیں‘ مربع جات باریک پیس کر گٹھلیاں جدا کرلیں‘ ان سب کو ملائیں‘ خوب مکس کریں‘ آخر میں چاندی کے ورق ملا کر اور چند قطرے روح کیوڑا کے ملاکر مکس کرکے فریج میں رکھیں یا کسی ٹھنڈی جگہ رکھیں۔ ترکیب استعمال: دو چمچ ہلکے ٹھنڈے پاو بھر دودھ میں اچھی طرح گھول کر پی لیں‘ ورنہ دودھ کے علاوہ کھا کر اوپر سے پانی بھی پی سکتے ہیں لیکن اگر دودھ سے لیں تو تقویت زیادہ ہوگی۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 655 reviews.