Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواب اور تعبیر

ماہنامہ عبقری - جولائی 2010ء

آیت کریمہ کا ورد خواب: میں خواب میں بھی آیت کریمہ کا ورد کررہا تھا۔ میں دیکھتا ہوں کہ جس لڑکی سے میں شادی کرنا چاہتا ہوں وہ میرے محلے کے ایک گھر سے باہر نکلتی ہے، تھوڑی دیر بعد میں بھی اس کے پیچھے چل دیتا ہوں، پھر وہ اچانک مڑتی ہے، میں اس کا ہاتھ پکڑلیتا ہوں، وہ کہتی ہے کہ کچھ عورتیں اس کے پیچھے پڑی ہیں اور پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (م۔ س۔ راحیل‘ اکال گڑھ) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو اس بات پر متنبہ کیا گیا ہے کہ آپ نے آیت کریمہ کا جو ورد اپنی مرضی سے شروع کررکھا ہے، فوری طور پر اس سے باز آجائیں ورنہ کسی ناگہانی پریشانی آنے کا اندیشہ ہے کیونکہ آیت کریمہ کا عمل جلالی ہے اور بغیر کسی کامل کی اجازت کے کرنے سے نقصان کا احتمال رہتا ہے۔ سزا خواب: میں نے دیکھا کہ میں ایک نامعلوم مقام پر ہوں (جیسے قید کی حالت میں ہوں) وہاں آزاد فضاءمیں میرا مدعی پھوپھی زاد اور مقتول پھوپھی زاد مجھے ملتے ہیں۔ غالباً میرا بڑا بھائی (جوکہ آرمی میں ملازم ہے) بھی میرے ساتھ ہے۔ میرے دونوں پھوپھی زاد (مدعی اور مقتول) مجھ سے صلح کیلئے ہاں کرتے ہیں۔ مقتول پھوپھی زاد بڑی خوش اسلوبی سے ملتا ہے اور خوش اخلاقی سے بات کرتا ہے۔ مدعی پھوپھی زاد کے ہاتھ میں کوئی چاقو جیسی چیز ہے اور وہ بڑی بے صبری اور جذبات سے بھرا کھڑا ہے جیسے مجھے چاقو سے زخمی کرنا چاہتا ہے۔ مقتول پھوپھی زاد کہتا ہے کہ اسے تھوڑا زخم لگا لینے دے تاکہ اس کا غصہ دور ہوجائے۔ پھر جلدی جلدی مدعی پھوپھی زاد مجھے چاقو جیسی چیز سے چہرے اور پیٹ پر ہلکے زخم لگادیتا ہے، اس کے بعد دونوں پھوپھی زاد (مدعی اور مقتول) ہمیں بڑی محبت اور چاہت سے گلے ملتے ہیں، یہاں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ میں پھر لیٹ جاتا ہوں اور خواب میں دیکھتا ہوں کہ ایک نامعلوم مقام پر ہوں جہاں پھوپھی جان کا گھر ہے۔ وہاں بہت سے لوگ جمع ہیں یعنی شادی والے گھر جیسا سماں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے میری ہی شادی کرنا چاہتے ہیں۔ شادی کی تیاریاں کررہے ہیں، وہاں میری ہونے والی بیوی (حقیقت میں وہ طلاق لے چکی ہے یعنی میری سابقہ بیوی ہے) بھی موجود ہے۔ وہ بڑے خوشگوار موڈ میں ہے جیسے وہ بہت خوش ہے اور کھلی کھلی سی ہے لیکن میرے ساتھ کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ میں اسے دیکھ کر باغ باغ ہوجاتا ہوں۔ پھر منظر بدلتا ہے، میں نے کپڑے دھونے ہوتے ہیں۔ ایک انجان سا لڑکا مجھے ایک ہینڈپمپ پر چھوڑ جاتا ہے جوکہ ایک مسجد نما مقام کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔ ہینڈپمپ کے ساتھ ایک گڑھا سا بنا ہوتا ہے جہاں ہینڈپمپ کا پانی جمع ہوتا ہے۔ اس جوہڑ نما گڑھے میں جیسے دھاگے سے بنے ہوئے گرم کھیس تہہ کرکے تہہ بہ تہہ (لمبائی میں) رکھے ہوئے ہیں۔ گڑھے میں جیسے کیچڑ سا بھی ہے اور گرم کھیس اس میں بھگوئے ہوئے ہیں۔ پانی بھرے گڑھے کے ساتھ ایک برآمدہ ہے جہاں ایک کالے رنگ کی بھینس بھی بندھی ہوئی ہے جو مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچاتی۔ (رانا جمیل اختر‘ بہاولپور جیل) تعبیر: آپ کا خواب بالکل واضح ہے۔ آپ کا مدعی آپ کو ہرگز معاف کرنے کے حق میں نہیں ہے اور نہ آپ اس سے کسی قسم کی توقع رکھیں۔ آپ ہر نماز کے بعد ایک سو بار استغفار کرکے دعا کرلیا کریں۔ کتے کا حملہ خواب: میں نے دیکھا کہ میں گھر سے مسجد کی طرف نماز پڑھنے جارہا ہوں۔ مسجد کے ساتھ ہی والد کے دوست کا گھر ہے تو میں گھر کے اندر چلا جاتا ہوں۔ میں انکل کو سلام کرنے کیلئے ہاتھ نکالنا چاہتا ہوں تو میرا بازو اٹھ نہیں پاتا۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بازو کسی چیز میں پھنسا ہوا ہے۔ ان کا گھر بہت خوبصورت ہے انکل مجھ سے پوچھتے ہیں کہ گھر کیسا لگ رہا ہے، میں تعریف کرتا ہوں ۔ پھر میرے والد اور چاچو آجاتے ہیں اور میں مسجد میں نماز پڑھنے کیلئے چلاجاتا ہوں۔ دوسرا خواب دیکھا کہ ایک کتا مجھے گھور رہا ہے اور پھر وہ ایک دم سے مجھ پر جھپٹ پڑتا ہے اور کاٹتا ہے، پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ ( محمد سلیمان۔ کینٹ) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے اکثر کاموں میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں اور ایسا رویہ اثرات کی وجہ سے ہورہا ہے۔ آپ روزانہ 125 بار آیت الکرسی 41 دن پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں اور اسی کو پانی میں دم کرکے پی لیا کریں۔ تعبیر: آپ کا خواب مجموعی طور پر اچھا نہیں ہے اور آپ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ کسی بیماری کے آنے کا اندیشہ ہے۔ لہٰذا فوری طور پر مال کا صدقہ دیں اور لاحول کثرت سے پڑھا کریں۔ خوفناک بڑھیا خواب: میں اور میری امی بازار جارہی ہوتی ہیں کہ اچانک محلے والے کہنے لگتے ہیں کہ آپ یہاں سے مت گزریں، یہاں سے بوڑھی اماں اور اس کی بیٹی گزرنے والے ہیں۔ اچانک منظر بدلنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ میں اور میری چھوٹی بہن اس بوڑھی اماں کی قید میں ہیں اور اس کا گھر کچی مٹی سے بنا ہوا ہے اور بہت حد تک خوفناک قسم کا ہے۔ چھت پر کچھ بچے کود رہے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے مٹی زمین پر گرتی ہے اور وہ اماں مجھ سے کہتی ہے کہ اٹھ کر بچوں کو منع کرو۔ میرے کہنے پر بچے میری بات مان کر بیٹھ جاتے ہیں۔ اس اماں کا چہرہ تو بدصورت تھا ہی مگر گردن اور سینے کی جگہ جھریاں پڑنے کی وجہ سے وہ مزید خوفناک لگ رہی تھی اور وہ خواب میں میرے سینے پر بار بار اپنے پاﺅں لگارہی ہوتی ہے۔ پھر منظر بدلتا ہے اور میں دیکھتی ہوں کہ میری ممانی اور محلے کی ایک عورت اور اس کی بیٹی مجھ سے اس اماں کی قید میں ملنے آتی ہیں۔ بظاہر وہ مجھے دیکھ کر رورہی ہوتی ہیں لیکن میری طرف دیکھ کر ان کے تاثر تمسخر آمیز ہوتے ہیں۔ میں ان کے سامنے ہاتھ جوڑنے لگتی ہوں کہ میرے ابو سے کہیں مجھے یہاں سے لے جائیں، یہاں مجھے بہت ڈرلگتا ہے۔ پھر اچانک ایسا لگتا ہے کہ سامنے ایک بہت ہی بڑے اور کھلے سرسبز میدان میں میرے امی ابو آرہے ہیں اور امی مجھے بہت ہی زیادہ کمزور اور بیمار نظر آتی ہیں۔ منظر بدلتا ہے، میں قید سے باہر بھاگ کر اپنے امی ابو کے پاس جاتی ہوں، امی مجھے دیکھ کر غائب ہوجاتی ہیں اور ابو ایک بچے کو مار رہے ہوتے ہیں کہ تو میری بیٹی کے سامنے کیوں آیا۔ اس طرح اس نے ہمیں دیکھ لیا ہے۔ پھر منظر بدلتا ہے اور میں گھر میں پوری فیملی کے ساتھ ہوں۔ امی مجھ سے پوچھتی ہیں کہ وہاں پر تمہیں کیا مسئلہ تھا تو میں جواب دیتی ہوں کہ آپ چاہے مجھے جان سے مار دیں، میں اس اماں کے پاس نہیں جاﺅں گی، وہ مجھے مارتی ہے اور پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (فرح، لاہور) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ پر اور آپ کی چھوٹی بہن پر کسی حاسد دشمن نے جادو کے ذریعے بندش کی ہوئی ہے لیکن انشاءاللہ آپ کے دشمن ناکام ہوں گے۔ آپ معوذ 313 بار روزانہ پانی پر دم کرکے خود بھی پئیں اور اپنی بہن کو بھی پلادیا کریں۔ 41 دن کا یہ عمل ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 606 reviews.