محترم مرشد حکیم صاحب السلام علیکم!
اللہ اللہ کر کیگرمیوں کے ماہ گزررہے ہیں‘ مچھروں کی بہتات نے کمرے میں سونے پر مجبور کردیا۔ مئی کے درمیان میں مچھروں کی یلغار ختم ہوئی تو اوپر سونے کے لیے گئے۔ پہلی رات ابھی گیارہ ہی بجے تھے کہ میں نے آسمان پر ایک بادل کا ٹکڑا آتے دیکھا اور کہیں کسی بادل کا نام و نشان نہ تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس بادل نے اسم ”اللہ“ کی شکل اختیار کرلی یہ اسم اتنی خوبصورتی سے لکھا تھا کہ میں نظریں ہی نہ ہٹا پارہی تھی۔ کچھ دیر کے بعد وہ بادل بن کر تحلیل ہوگیا۔ پھر چند دن بعد میری آنکھ کھلی تو یوں لگا جیسے مجھ پر پانی کے چھوٹے چھوٹے قطرے گر رہے ہیں۔ ٹائم دیکھا تو تین بج رہے تھے۔ آسمان کی طرف دیکھا تو وہ ستاروں سے بھرا ہوا تھا۔ کہیں بھی کسی بادل کے ٹکڑے کا نام تک نہ تھا۔ بڑی حیرانی ہوئی۔اللہ کی اس رحمتِ خاص پر آنکھوں میں آنسو آگئے کہ میں اس قابل نہیں ہوں۔ میرے مرشد کے فیض اور دعاﺅں سے ہوتا ہے۔ نماز تہجد پڑھ کر پھر یہی سوچتی رہی کہ بادل کے بغیر پانی کے قطرے کہاں سے آرہے تھے۔ بے اختیار میری زبان پر یہ آیت ”ان اللہ علی کل شئی قدیر“ (بے شک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے) آگئی۔ گرمیوں کا موسم مجھے شروع سے بہت اچھا لگتا ہے مگر اب تو اور بھی زیادہ اچھا لگنے لگا ہے کیونکہ رات پچھلے پہر اللہ تعالیٰ کے انوار اور تجلیات کو دیکھ کر ایمان اور مضبوط ہوجاتا ہے اللہ تعالی آپ کے درجات اور زیادہ بلند کرے اور آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور اپنی خاص رحمتوں سے نوازے۔(آمین)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 605
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں