Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیماریوں سے نجات کیلئے گھریلو ٹوٹکے (ام ابوذر‘ بہاولنگرمولانا وحید الدین خان)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2010ء

ہر دفعہ قارئین کی خدمت میں اپنے آزمودہ تجربات پیش کرتی ہوں اس دفعہ پتے کی پتھری کا آزمودہ نسخہ پیش کررہی ہوں۔میری ایک عزیزہ تھیں انہیں پتہ میں بہت تکلیف تھی ایسی تکلیف کہ وہ ہر وقت اس تکلیف سے بے قراررہتی تھیں اور چاہتی تھیںکہ پتہ نکلوا دوں۔ میں نے انہیں بہت تسلی دی اور درود شفاءپڑھ کرپانی دم کر کے دیا‘ پانی پینے کے بعد ان کی طبیعت کافی بہتر ہوئی۔ پھرمیں ان سے کہتی رہی اور بتاتی رہی۔ اللہ بہت مہربان ہے اگر اس نے اپنے بندوں کو کوئی بیماری دی ہے تو قرآن میں اس بیماری کی شفاءبھی بتائی ہے۔ اللہ نے جڑی بوٹیاں پیدا کی ہیں اگر ایک بیماری دی ہے تو دوسری طرف ایسے پھل اور جڑی بوٹیاں پیدا کی ہیں کہ ان کو کھانے سے وہ بیماری ایسے ختم ہوجاتی ہے کہ دو بارہ کبھی وہ بیماری نہیں ہوتی اب اگر ہمارے جسم میں کہیں یہ پتھری ہے تو اس کا یہ مقصد نہیں ہے کہ آپ اپنے اس عضو کو جسم سے نکلوا دیں۔ پیدائش سے لے کر 40 پچاس سال تک اس عضو کو استعمال کیا پھر اگر تھوڑا سا درد ہوا تو کہا کہ بس تکلیف برداشت نہیں ہوتی لہٰذا اس کو ہمارے جسم سے نکال باہر کرو۔ پھر ہم اس کام کے لئے ڈاکٹر کی خوشامد کرتے ہیں کہ بس ہمیں تکلیف نہ ہو۔ بے شک ہمارے اعضاءجسم سے نکال دینے یا کاٹ کر الگ کردینے سے ہمیں ذرا بھی ملال و دکھ نہیں ہوتالیکن ذرا سوچئے جس خالق نے ہمارے پورے اعضاءبنا کر ہمیں دنیا میں بھیجا ہے کیا ہم نے اس سے اس سلسلے میںکوئی مشورہ کیاہے۔ وہ واپسی پر پورے اعضاءہی وصول کرے گا۔ ہر فرد اپنے اعضاءکٹوا کر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پر پھینکتا چلاجارہا ہے اس فرد سے جب سوال کیا جاتا ہے کہ آپ نے ایسا کیوں کیا تو جواب ملتا ہے ڈاکٹر نے کہا تھا۔ بہت ہی افسوسناک بات ہے ہمیں یہ تک نہیں معلوم جس ذات نے سب کچھ مکمل بنا کر ہمیں اس دنیا میں بھیجا ہے اسی کے پاس واپسی بھی ہے تو وہاں ہمارے پاس کیا جواب ہو گا۔ ہم کٹے ہوئے اعضاءسے عبادت نہیں کرسکتے اپنی ضروریات پوری نہیں کرسکتے۔ روتے کراہتے دنیا کیلئے عبرت بن جاتے ہیں۔ پوری زندگی گولی کیپسول کھاتے گزرجاتی ہے۔ بینک خالی کردیتے ہیں۔ بھاری فیس ڈاکٹر کو دیتے ہیں۔ محتاجی نفرت کا نشان ہے ہر فرد اس نشان کو مٹانا چاہتا ہے۔ اس خالق نے ہمارے جتنے اعضاءبنائے ہیں جتنی بیماریاں ہیں وہ تمام اعضاءکے برابر ہیں پھر اللہ نے ایسے پھل اور جڑی بوٹیاں بنادی ہیں جو بیمار ہوں وہ پھل کھائیں‘ جڑی بوٹیاں استعمال کریں۔ طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے نسخے استعمال کریں۔ محتاجی سے پناہ میں دینے کی دعائیں مانگیں۔ دعائیں اللہ نے بھیج دی ہیں ایک ماں کو اپنے بچے کی نگہداشت کی کتنی فکر ہوتی ہے سردی میں ٹھنڈ سے بچاتی ہے کہیں نمونیہ نہ ہوجائے۔ ہمارا رب ہم سے ہزار ماوں سے زیادہ پیار کرتا ہے وہ ہمیں کیسے بے آسرا چھوڑ سکتا ہے۔ آپ ہی دیکھ لیں ہمارے پتے میں یا مثانے یا کڈنی میں پتھری ہے تو اللہ نے پتھر چاٹ بوٹی پیدا کی اور اس کی ڈیوٹی لگادی اگر کسی بندے کو تکلیف ہے تو وہ پتھر چاٹ بوٹی کے پتے کھائے اس بوٹی کے ذمہ اللہ نے ڈیوٹی لگائی ہے کہ میرے بندے کے جس حصے میں تکلیف دہ پتھر ہے اس پتھر کو کھاجائے تاکہ میرا بندہ شفاءیاب ہو آپ ان پتوں کو کھاسکتے ہیں اور کوٹ کر اس کا پانی بھی پی سکتے ہیں جس فرد نے ان پتوں کو کھایا اس کی تکلیف دہ پتھری ختم ہوگئی اور وہ فرد شفاءیاب ہوا۔ قرآن مجید میں بھی ایسی بہت سی آیات ہیں کہ پڑھنے سے بھی پتھری ریت بن کر نکل جاتی ہے۔ میرا توذاتی تجربہ ہے جس عزیزہ کا میں نے تذکرہ کیا ان کے پتے میں پتھری تھی اور وہ اپنا پتہ نکلوا دینا چاہتی تھیں میں نے بوٹی کے پتے پیس کر ان کا رس ان کو پلایااور ان سے کہا پانچ دن میں اس کو اسی ترکیب سے پی لیں اس کے بعدمحترمہ نے الٹراساونڈ کرایا۔ محترمہ نے رپورٹ دیکھ کر خوشی سے چیخ ماری اس نسخہ کی برکت سے پتہ بالکل صاف ہوچکا تھا۔ نوکدار پتھریوں کا نام و نشان نہ تھا۔ میں نے انہیں مشورہ دیا کہ اللہ نے آپ کو شفاءدی ہے ‘اس خوشی میںدو دیگیں پکوا کر غریبوں کو کھلادیں۔ ان خاتون نے ایسا ہی کیا۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ان کی مزیددو بیماریاں اس دوا سے ختم ہوگئیں۔ ان کو ہر وقت کھٹی ڈکاریں آتی تھیں وہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئیں۔ ایک اور مرض تھا جو لکھنا مناسب نہیںوہ بھی اسی دوا سے ختم ہوگیا۔ قارئین ذرا سوچئے اگر ہمیں تکلیف ہوتی ہے تو رب اس تکلیف کے عوض ہماری مغفرت بھی توکرتا ہے لیکن بس ہم تو جینا چاہتے ہیں زندگی کے معاملے میں بے حد لالچی ہیں محتاجی میں، عبرت میں، ذلت میں، بس جینا چاہتے ہیں‘ جی بس‘ قلم رک نہیں رہا۔ جگر کا مسئلہ ہے جگر بڑھ جاتا ہے تو ہر سال اسے کاٹنا پڑتا ہے۔ جسم سے خون ختم ہوجاتا ہے۔ حالانکہ جگر کیلئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے 7 مرتبہ ہر روز سورة الحجر پڑھ کر پانی پر دم کرکے پیو یہ مرض ختم ہوجائے گا۔ چہرے پر دانے یا پھوڑے پھنسی کا مسئلہ ہے تو فجر کی نماز میں پہلی رکعت میں سورة الم نشرح اور دوسری میں سورة الفیل پڑھیں تو چہرہ ہمیشہ نورانی اورصاف شفاف ہوجائے گا میں خود بھی ہمیشہ پڑھتی ہوں تین افراد اور بھی پڑھتے ہیں ان کے چہرے نورانی اورصاف شفاف ہیں۔ اس وقت پورا معاشرہ صرف کریموں پر چل رہا ہے جس سے بچیوں کے چہرے بے رونق کھردرے اور کیل مہاسوں سے بھرپور ہیں جس قدر مہنگی کریم استعمال کریں گی اتنا ہی زیادہ نقصان ہے۔ یہ نسخہ میں نے کافی خواتین کو دیا اس میں سو فیصد شفاءہے۔ سب پتھری کے مریض اس کو استعمال کریں۔انشاءاللہ اس کے حیرت انگیز رزلٹ محسوس کریں گے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 595 reviews.