Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت حبیب عجمی کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - جولائی 2010ء

ہر ماہ کسی ایک بزرگ کی زندگی کے آزمودہ روحانی نچوڑ آپ عبقری میں پڑھیں۔ ہر مشکل اور پریشانی کیلئے زندگی بھر روزانہ کا عمل ایک تسبیح استغفار، پہلا کلمہ، تیسرا کلمہ، درود شریف، کو کثرت سے پڑھیں۔ ہر مشکل کے حل کیلئے اور ہر بیماری کیلئے خاص کر دشمن کے مقابلے میں بہت نفع بخش ہے۔ بِسمِ اللّٰہِ رَبِّیَ اللّٰہ، حَسبِیَ اللّٰہ تَوَکَّلتُ عَلٰی اللّٰہِ اِعتَصَمتُ عَلٰی اللّٰہِ فَوَّضتُ اَمرِی اِلٰی اللّٰہِ مَاشَآئَ اللّٰہُ لَاقُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ ط تمام امور میں آسانی کیلئے الجھا ہوا کام ہوتو لاتعداد پڑھیں(آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے) (i)وَاللّٰہُ المُستَعَانُ عَلٰی مَاتَصِفُونَ، (ii)یَاحَیُّی یَاقَیُّومُ بِرَحمَتِکَ اَستَغِیثُ، (iii)سَلَام قَولًا مِّن رَّبِّ الرَّحِیمِ (iv) وَاللّٰہُ غَالِب عَلٰی اَمرِہ وَلٰکِنَّ اَکثَرَ النَّاسِ لَایَعلَمُونَ (v)لَقَد جَآئَ کُم ....(سورة توبہ پارہ نمبر 11 کی آخری دو آیات) مسائل کے حل کیلئے کسی خاص اور مشکل مسئلہ کے حل کیلئے بعد از نماز عشاءستر بار پڑھیں۔ اول و آخر درود شریف گیارہ بار یَاشَفِیقُ، یَارَفِیقُ، نَجِّنِی مِن کُلِّ ضِیقٍ۔ صبح و شام ذکر کرنا۔ تلاوت قرآن حسب مقدور استغفار اور درود شریف کی کثرت بہت ضروری ہے۔ آیت کریمہ دو سو بار بعد از نماز عشاءباقاعدگی سے پڑھیں۔ اول و آخر درود شریف گیارہ بار بہت ضروری ہے۔ بفضلہ تعالیٰ آپ کی تمام پریشانیاں دور ہوجائیں گی اور ہر طرح کی مشکلات حل ہوجائینگی۔ غم کے خاتمہ کیلئے ہر قسم کے غم کے خاتمہ کیلئے اور ادائے قرض کی مجرب دعا اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَعُوذُبِکَ مِنَ الہَمِّ وَالحُزنِ وَ اَعُوذُبِکَ مِنَ العَجزِ وَالکَسلِ وَ اَعُوذُبِکَ مِنَ البُخلِ وَالجُبنِ وَ اَعُوذُبِکَ مِن غَلَبَةِ الدَّینِ وَقَہرِ الرِّجَالِ۔ اے اللہ میں پناہ مانگتا ہوں دکھ سے اورپریشانی (رنج و غم) سے اور پناہ چاہتا ہوںعجز اور کسل سے اور پناہ چاہتا ہوں بخل اور بزدلی سے اور پناہ چاہتا ہوں قرض کی زیادتی سے اور لوگوں کے غلبہ پالینے سے۔ جنت میں داخلے کیلئے روزی کی برکت، عذاب قبر سے نجات، موت کے وقت اس کی روح کے جنت میں داخلے کیلئے تمام دروازے کھول دئیے جائیں گے۔ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ المَلِکُ الحَقُّ المُبِینُ مُحَمَّدُ الرَّسُولُ اللّٰہ صَادِقُ الوَعدِالاَمِین ط۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو انسان روز سو بار اس کا ورد کریگا اس کی روزی میں برکت ہوگی، عذاب قبر سے بچارہے گا، موت کے وقت اس کی روح کے جنت میں داخلہ کیلئے تمام دروازے کھل جائیں گے۔ (یہ کلمہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی جالی مبارک پر بھی لکھا گیا ہے)۔ وسعت رزق کیلئے وسعت رزق و فتح ابواب کیلئے مفید و مجرب ہے روزانہ نماز فجر کی سنت اور فرض کے درمیان ایک تسبیح اول و آخر 11-11 بار درود شریف پڑھیں۔ سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِ وَبِحَمدِہ اَستَغفِرُاللّٰہَ ط پورے جسم پر جہاں بھی درد ہو مرض جسمانی ہو یا روحانی ہر قسم کے مرض سے نجات کیلئے یقین اور توجہ سے پڑھیں۔انتہائی مجرب اور تیر بہدف ہے۔ وَبِالحَقِّ اَنزَلنٰہُ وَبِالحَقِّ نَزَل )بنی اسرائیل 105) ”اور حق کے ساتھ ہم نے اسے نازل کیا اور حق کے ساتھ وہ نازل ہوا“ 41 مرتبہ پڑھ کر دم کریں یا ہاتھ پر دم کرکے پھیریں اول و آخر 3 مرتبہ درود پاک رزق حلال کمانے کا وظیفہ .1صبح طلوع فجر کے وقت 100 مرتبہ سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِ وَبِحَمدِہ اَستَغفِرُاللّٰہَ وَاَتُوبُ اِلَیہِ .2اذان فجر اور نماز فجر کے درمیان خوب رورو کر اپنے گناہوں سے معافی کے بعد دعائیں مانگیں۔ .3نماز فجر اور تمام نمازوں کے سلام پھیرنے کے بعد 10 بار کلمہ طیبہ اور 10 بار یَابَاسِطُ پڑھ کر چہرے پر ہاتھ پھیرلیں۔ .4نماز فجر کے بعد 500 بار یَاحَیُّی یَاقَیُّومُ پڑھیں۔ .5دن بھر میں 500 بار درود شریف صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَاٰلِہ وَسَلِّم۔ .6نماز عشاءکے بعد 100 بار سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِ وَبِحَمدِہ اَستَغفِرُاللّٰہَ وَاَتُوبُ اِلَیہِ (پاکی ہے (ہر عیب سے) رب تعالیٰ اور اسی کی حمد ہے، میں اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں)۔ گھر میں داخل ہوتے ہوئے السلام علیکم کے بعد ایک بار درود شریف اور ایک بار سورة اخلاص پڑھیں۔ گھر سے نکلتے وقت بِسمِ اللّٰہ تَوَکَّلتُ عَلٰی اللّٰہِ (نوٹ: ممکن ہو تو ضرور تہجد کی نماز بھی پڑھیں) دن بھر چلتے پھرتے کام کرتے وضو بے وضو مسلسل پڑھتے رہیں۔ یَااَللّٰہ یَارَحمٰنُ یَارَحِیمُ۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 580 reviews.