Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کمزور اور بے جان جسم کو طاقتور بنانےکانسخہ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں شعبہ کے لحاظ سے ایک ٹھیکیدار ہوں‘بلڈنگز وغیرہ تعمیر کرواتا ہوں۔ اپریل1989ء کی بات ہے‘ اسلام آباد میں ایک عزیز کی کوٹھی بنانے کی ذمہ داری ملی ہوئی تھی۔اس وقت میرے پاس ایک سکوٹر ہوتا تھا جو آنے جانے کے لئے استعمال کرتا تھا۔ایک دن کام سے فارغ ہونے میں کچھ تاخیر ہو گئی‘ شام دیر سے گھر کے لئے روانہ ہوا ۔راستہ میں ایک گاڑی کےساتھ خطرناک حادثہ پیش آیا‘ اتفاقیہ اس وقت پولیس گشت پر تھی ‘ انہوںنے ہی مجھے قریبی ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ تک پہنچایا۔میرا سارا بدن اور کپڑے خون سے لت پت تھے‘اس وقت موت وحیات کی کشمکش میں تھا۔
ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد دی اور ٹیسٹ وغیرہ کیے جس کے بعد معلوم ہوا کہ خون کی شدید کمی ہو چکی تھی اور دماغ پر بھی شدید چوٹیں آئی تھیں۔یہ رپورٹس جب ہسپتال میں موجود اسپشلسٹ ڈاکٹر نیوروسرجن نے چیک کیں تو انہوں نے دماغ کا آپریشن تجویذ کیاجس کے لئے چھ خون کی بوتلوں کا انتظام کرنے کا کہا۔الحمدللہ خون کا انتظام ہو گیا لیکن ڈاکٹر نے ساتھ یہ خبر بھی سنا دی کے مریض کی حالت بہت زیادہ خطرہ میں ہے‘99 فیصد موت متوقع ہے‘ زندگی موت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے مگر ایسی صورت حال میں زیادہ تر یا تو بندہ مر جاتا ہے اور اگر بچ جائے یا تو یادداشت کھو بیٹھتا ہے یا بعض اوقات پاگل بھی ہوجاتا ہے۔ لیکن ہم کوشش کر سکتے ہیں جو ان شاءاللہ پوری طرح کریں گے۔ چنانچہ انہوں نے آپریشن کے لئے بڑے بھائی کے سائن کروالیے۔اللہ کا شکر ہے کہ آپریشن کا میاب ہو گیا۔ڈاکٹر نے بتایا کہ خوش قسمتی سے جان بچ گئی۔ایک دن گزر جانے کے بعد ڈاکٹر نے کہا انہیں گھر لے جائیں‘ دماغی اور جسمانی کمزوری بہت زیادہ ہے‘ ان کی غذا کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھیں‘پوری طرح صحتیاب ہونے میں کافی وقت درکار ہو گا۔یہ تمام باتیں مجھے بعد میں معلوم ہوئیں کہ حادثہ کے بعد میرے ساتھ کیا بیتی کیونکہ اس وقت مجھے کوئی ہوش نہ تھا۔
میری زندگی تو بچ گئی مگر جسمانی طور پر کمزوری حد سے زیادہ بڑھ چکی تھی اور دماغی طور پر بھی بہت زیادہ کمزور ہو چکا تھا۔لیکن گھر والوں نے میری بہت خدمت کی۔ایک معالج کے مشورہ پر مجھے غذا میں روزانہ چھ انڈے اور خالص دیسی گھی کے پراٹھے کھانے کو دئیے جو بہت مشکل کے ساتھ تناول کرتا۔اس کےعلاوہ ایک نسخہ نایاب بنا کر چند ہفتے کھلایا گیا جس سے میں بہت جلد صحتیابی کی طرف گامزن ہونا شروع ہو گیا۔جسم بے جان ہو چکا تھا‘چہرہ مرجھا گیا تھا اور کمزوری بہت زیادہ تھی لیکن اس نسخہ کی وجہ سے میں دوبارہ سے جوان‘ صحت مند اور امنگ کے ساتھ جوانی کی بہاریں لوٹ رہا ہوں۔قارئین سے گزارش ہے کہ اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز دماغی یا جسمانی طور پر کمزور ہو چکا ہے تو اسے بھی یہ نسخہ استعمال کروائیں ان شاءاللہ نئی جوانی اور نئی امنگ کے ساتھ نئی نویلی زندگی سے لفط اندوز ہوں گے۔نسخہ یہ ہے۔
ھوالشافی :آدھا پائو بادام گری‘ آدھا پائو چار مغر‘ آدھا پائو خشخاش‘ آدھا پائو پستہ مغز‘ آدھا کلو قابلی مصری۔رات کے وقت ان تمام اجزاء کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں‘ صبح چھلکا اتار کر ہاون دستہ میں رگڑ کر خوب مکس کریں اور پھر اس میں ایک چھٹانک گائے کا مکھن مکس کر کے استعمال کریں۔اس نسخہ کو کم از کم ایک ہفتہ استعمال کرنا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 173 reviews.