Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ضدی بیماریوں کے لئے حیرت انگیز روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - اپریل 2024ء

عبقر ی نے سینوں کے راز مخلوق خدا کے لئے عام کیے ہیں‘ میں عبقری کی اسی صفت سے متاثر ہو کر اپنےکچھ آزمودہ روحانی نسخے‘ وظائف بھیج رہی ہوں جو بہت مجرب ہیں۔
بخار کا علاج
جب کسی کو بخار ہو تویہ دعا پڑھنے سے بخار ختم ہوجاتاہے: بِسْمِ اللَّهِ الْكَبِيرِ أَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ مِنْ شَرِّ كُلِّ عِرْقٍ نَعَّارٍ وَمِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ۔
بلڈپریشر کا علاج :جو شخص بلڈپریشر کا مریض ہو وہ اس دعا کو روزانہ 101 مرتبہ پڑھے، ان شاء اللہ تعالیٰ ضرور فائدہ پہنچے گا۔وَ الْـكٰظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَ الْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ-وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ۔
یرقان، ہیپاٹائٹس کا علاج
اگر کسی شخص کو یرقان ہوگیا ہو تو ایک مرتبہ سورۃ الفاتحہ‘ سات مرتبہ سورۃ الحشر اور ایک مرتبہ سورۃ قریش پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لے‘ اس وقت تک پیتا رہے جب تک شفا نہ ہو۔اس عمل کی برکت سے بہت سے لوگوں کو یرقان سے شفاء ملی ہے‘ بے شمار لوگوں کا مجرب عمل ہے۔
گردے اور پتے کی پتھری کا علاج
وَ اِنَّ مِنَ الْحِجَارَةِ لَمَا یَتَفَجَّرُ مِنْهُ الْاَنْهٰرُ-وَ اِنَّ مِنْهَا لَمَا یَشَّقَّقُ فَیَخْرُ جُ مِنْهُ الْمَآءُ-وَ اِنَّ مِنْهَا لَمَا یَهْبِطُ مِنْ خَشْیَةِ اللّٰهِ-وَ مَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ۔روزانہ اکتالیس مرتبہ پڑھ کر پانی پر دَم کر کے پلائیں جب تک شفا ءنہ ہو یہ عمل جاری رکھیں۔
بیس لاکھ نیکیاں: حضرت عبداللہ بن اوضیؓ روایت کرتے ہیں کہ جو شخص یہ دعا پڑھے گا اس کیلئے بیس لاکھ نیکیاں لکھی جائیں گی۔لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ اَحَدًا صَمَدًا لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْوَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۔
لاعلاج مریض کیلئے
جس کا کوئی علاج نہ ہو ہر نماز کے بعد ’’یا اللہ یا کبیر یا عظیم‘‘ 131 مرتبہ پڑھیں۔جب تک آرام نہ آئےپڑھتے رہیں۔ چھوٹی یا معمولی بیماریوں میں تیسرے یا چوتھے دم سے آرام آجاتا ہے اور فرق پڑنا شروع وجاتا ہے۔
جادو کا پتہ لگانے کیلئے:سورئہ کوثرکو روزانہ ایک مرتبہ پڑھتے رہیں گھر میں یا کہیں بھی جادو ہوظاہر ہوجائے گا۔سورئہ فاتحہ ‘ چاروں قل پڑھ کر نکال لیں ۔ اول ہفتہ دس دن میں نظر آنا شروع ہوجاتا ہے جب تک نظر نہ آئے پڑھتے رہیں۔
حا جا ت منوانے کا عمل
کسی بھی حاجت یا دشمن کے ارادوںکو ناکام بنانے کیلئے کسی بھی وقت چار رکعت نماز پڑھیں ۔ الحمد اللہ کے بعد سورئہ اخلاص 10 مرتبہ پہلی رکعت میں پڑھیں۔ ہر رکعت میں 10 مرتبہ بڑھاتے جائیں یعنی دوسری رکعت میں 20 مرتبہ تیسری رکعت میں 30 مرتبہ اور چوتھی رکعت میں 40 مرتبہ سلام پھیرنے کےبعد 50 مرتبہ پڑھیں۔ اس کے بعد وہیں بیٹھے بیٹھے 70 مرتبہ درود ابراہیمی اور 70 مرتبہ لَا حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ پڑھیں۔یہ عمل ایک مرتبہ پڑھنے سے ہی دشمن کے ارادوں پر پانی پھرجائے گا ۔ اگر کسی حاجت کیلئے پڑھنا ہو تو پڑھتے رہیں۔ اللہ تعالیٰ ضرور عطا فرمائیں گے‘ ان شاءاللہ۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 167 reviews.