محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!آپ نے عبقری رسالہ اور تسبیح خانہ کے ذریعے لوگوں کو فطری غذائوں اور فطری علاج کی طرف راغب کیا ہے جس سے بے شمار لوگ مستفید ہورہے ہیں۔کیونکہ دور جدید میں ملاوٹ اور کیمیکل سے بھر پور غذائوںکے استعمال سے بے شمار لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ان بیماریوں میں جوڑوں کا درد ایسا مرض ہے جس سے ہر خاندان میں کوئی نہ کوئی فرد ضرور متاثر ہے۔غیر متوازن خوراک اور دیگر عوامل کے باعث آج کل جوڑوں کا درد عام ہوتا جا رہا ہے۔جوڑوں کا درد انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ پہلے کبھی یہ مرض صرف بوڑھوں کی بیماری تصور کیا جاتا تھا تاہم بدلتے وقت کے ساتھ تیز رفتار زندگی میں صحت کے اہم اصولوں کو نظر انداز کرنے، سونے جاگنے کے معمولات میں تبدیلی اور غیر متوازن خوراک کے باعث اب نوجوان اور کم عمر افراد بھی جوڑوں کے درد میں مبتلا ہو رہے ہیں۔اس مرض سے نجات پانے کا علاج قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔واضح رہے کہ یہ نسخہ جوڑوں کے درد اور اس کے علاوہ بے شمار بیماریوں کے لئے اکسیر ہے۔جسمانی دردوںکی وجہ سے جن لوگوں کے جسم بے جان اور کمزور ہو گئے وہ بھی یہ نسخہ ضرور استعمال کریں۔ھوالشافی:میتھرے‘ کلونجی ‘ اجوائن ہم وزن لیں اور انہیں پیس کر سفوف بنا کر محفوظ کر لیں۔یہ سفوف صبح‘ دوپہر‘ شام آدھا چائے کا چمچ پانی کے ہمراہ لیں۔
اسی مرض کے لئے ایک اور بہت مجرب نسخہ پیش کر رہا ہوں جو جوڑوں کے درد کے علاوہ پھوڑوں‘ پھنسیوںاور حتیٰ کے فالج کے مرض میں بھی مفید ہے۔نسخہ یہ ہے۔ھوالشافی:شہد 200 گرام‘ کلونجی 50 گرام‘زیتون کا تیل 50 گرام۔کلونجی پیس کر باقی چیزوں کو ان میں مکس کر لیں۔اس سے ایک مرہم بن جائے گی۔اگر پھوڑے پھنسی نکلے ہوں تو وہاں یہ اس مرہم کو لگادیں‘ ان شاءاللہ جلد ہی آرام مل جائے گا۔اگر کوئی شخص جوڑوں کے درد میں مبتلا ہو یا فالج یا لقوہ سے متاثرہ ہو اسی نسخہ کا تیار کردہ ایک چمچ گرم دودھ کے ہمراہ کھا لیں۔اس کے علاوہ اگر کوئی شخص کمر درد کے مرض میں مبتلا ہو تو اسے چاہیے اس کی کمر پر مالش کر کے جسم کو ڈھاپ لیں اور ہوا نہ لگنے دیں‘ ان شاءاللہ جلد آرام مل جائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں